Baloon Ki Iqsaam Kay Mutabiq Un Ki Hifazat Kesy Karen - Article No. 2332

Baloon Ki Iqsaam Kay Mutabiq Un Ki Hifazat Kesy Karen

بالوں کی اقسام کے مطابق ان کی حفاظت کیسے کریں - تحریر نمبر 2332

بالوں کی حفاظت کرنے سے پہلے آپ کو یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کے بال کس قسم کے ہیں

بدھ 15 اپریل 2020

رابعہ گل
بالوں کی حفاظت کرنے سے پہلے آپ کو یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کے بال کس قسم کے ہیں اور پھر اس کے مطابق آپ بالوں کی نگہداشت کریں۔
خشک بال
خشک بال نہایت باریک اور بے رونق سے نظر آتے ہیں اور ان میں دل کشی اور چمک بالکل نہیں ہوتی اور ایسے بالوں کو زیادہ سے زیادہ غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے اور ان کی جڑوں کو زیادہ چکنائی کی بھی ضرورت ہوتی ہے ۔
اور ان کی صفائی کے لئے ایسے شیمپو اور ٹانک استعمال کیا جائے جس میں غذائی اجزاء فراہم کرنے کی اہلیت ہو اور اس کے علاوہ انڈوں والے شیمپو بھی بالوں کی خشکی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔اور ایسے بالوں کو سیٹ کرنے کے لئے اچھے کنڈیشنر کا انتخاب کریں ۔بالوں کا مساج خشک بالوں کو نکھارنے سنوارنے کے لئے بے حد مفید ہے اور یہ ان کو روکھے پن سے بھی بچاتاہے ۔

(جاری ہے)

بالوں میں گرم تیل کے مساج سے کھوپڑی کو بھاپ دینا ضروری ہے اور اس کے لئے بھاپ چھوڑتے گرم پانی والے برتن کے آگے سر رکھیں یا پھر بھاپ چھوڑتے گرم پانی میں تولیہ بھگو کر نچوڑیں اور اسے سر پر لپیٹ لیں ۔یہ سر کی جلد کے تمام مسامات کو کھولنے کا انتہائی مفید طریقہ ہے۔
اگر بال زیادہ خشک ہوں تو بھاپ لینے سے پہلے قدرے تیل بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح ملیں ۔
یہ طریقہ بھی بے حد مفید اور موثر ثابت ہو گا ۔بعد ازاں بھاپ دوسری بار تیل کے ساتھ گہرائی تک چکنائی کے جذب ہونے کی حوصلہ افزائی کرے گی ۔چونکہ یہ بہت ہی آسان طریقہ ہے اس کو آپ بلا تر دد گھر پر انجام دے سکتی ہیں۔ گرم تولیے سے بھاپ دینے کا بنیادی خیال کھوپڑی کی سختی کو نرم کرنا اور تسکین بہم پہنچانا ہے ۔تاہم اس سے دوران خون سر کی طرف گردش کے سکے اور غدود شحمیہ کی کارکردگی میں اضافہ ہو سکے۔

سرکا مساج
سرکے بالوں کے مساج کا درست طریقہ یہ ہے کہ آپ گردن کی گدی پر سر کے اُوپر پوری طاقت سے انگلیوں کے سرے رکھیں اور انگلیوں کے ساتھ مضبوطی سے سر کی طرف پہلے کلاک وائز اور پھر اینٹی کلاک وائز دائروں میں جھٹکے لگائیں اور کھوپڑی کی جلد کو جس حد تک ممکن ہو مالش کریں۔
بعض اوقات غیر موزوں طریقے سے برش کرنا بھی ماسوائے کھوپڑی میں خشکی کے سبب کے کچھ بھی نہیں ہے ۔
اس کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ برش کو سر پر رکھ کر نرمی سے دبائیں اور پھر اس کو نرمی سے سر کے بالوں کے اوپری سروں تک لے آئیں اگر برش بالوں میں مصنوعی طریقے یا بے دلی سے کریں گے تو اس سے غدود شحمیہ سست پڑجائیں گے کیونکہ جس سے سر کے بالوں کی مالش درست طریقے سے اور کافی حد تک نہ ہو سکے گی۔
بالوں کولینو لین پر مشتمل شیمپو سے دھوئیں اس میں بھی خوبصورت کا ایک راز پوشیدہ ہے اور ہمیشہ اپنے بالوں کو ہلکے تیزابی محلول سے کھنگالیں تاکہ کھوپڑی کی الکلی والی چادر سے چھٹکارا حاصل ہو سکے ۔
اس کو ذیل کے نسخے کے باکفایت طریقے سے کیا جا سکتاہے۔
کاسمیٹک سرکہ 2کھانے کے چمچ کو سرپر لگا کر بالوں کو کھنگال لیں اس سے فالتو چکنائی سے سر محفوظ ہو جائے گاور کھو پڑی کو اس کی روک تھام اور انفیکشن سے چھٹکارا پانے کا موقع ملے گا۔
چکنے بال
چکنے بالوں کے بھی بہت سے مسائل ہوتے ہیں ۔یہ بال دیکھنے میں ایسے لگتے ہیں جیسے بالوں کو تیل لگا رکھا ہو ۔
سر سے تیل جیسی غدود کی رطوبت کا اخراج ہوتا رہتا ہے جو بالوں کے ساتھ ساتھ چہرے کی جلد کے لئے بھی نقصان دہ ہوتاہے اور چکنے بال بہت زیادہ صفائی کے طالب ہوتے ہیں ۔چکنائی والے بالوں کے علاج کے لئے مکمل طور پر علیحدہ تھراپی کی ضرورت ہوتی ہے ۔یہ بات یاد رکھنا بہت اہم ہے کہ اگر چہ برش کرنا صحت مندانہ بالوں کے لئے بہت ہی اچھا ہے مگر چکنے بالوں کے لئے بہت زیادہ برش کرنا اچھا نہیں ہوتا۔
کیونکہ اس سے غدود شحمیہ (Oil glands) بے انتہا فعال اور مستند ہو جاتے ہیں ۔چنانچہ برش آسان طریقے سے کریں ۔بالوں کو اچھا ٹانک لگائیں ۔خاص طور پر وہ ٹانک جو آپ کے بالوں کی قسم کے لئے خصوصی طور پر بنایا گیا ہو اور آپ کو کوئی بھی شے خریدنے سے پہلے احتیاط اپنانی چاہیے تاکہ آپ اپنی کھوپڑی کو سنوار سکیں اور اسے چکنائی سے بچا سکیں۔
اگر آپ کے بال چکنے ہیں تو ہر تیسرے یا چوتھے روز یا پھر زیادہ دفعہ دھونے کی ضرورت ہے اور یہ بات آپ کی اپنی سہولت پر منحصر ہے ۔
ایک اچھا نور شنگ محلولی شیمپو اس کا اکثر بہترین جواب ہوتاہے ۔حد سے زیادہ چکنائی کو اگر نظر انداز کر دیا جائے تو اکثر اوقات بال جھڑنے شروع ہو جاتے ہیں اور قبل ازوقت گنجاپن بالخصوص مردوں میں 35سال بعد آتا ہے ۔اگر وقت پر ایسے بالوں کا علاج ہو تو نقصان کو کسی حد تک روکا جا سکتا ہے مگر گنجے پن کو کبھی بھی بدلا نہیں جا سکتا۔
نارمل بال
ایسی خواتین جن کے بال نارمل ہوتے ہیں وہ بہت کم بالوں کے مسائل سے دو چار ہوتی ہیں ۔
اگر غذا کا خاص خیال رکھاجائے اور ساتھ ہی بالوں کی صفائی اور حفاظتی تدابیر پر توجہ دی جائے تو انہیں کسی بھی مسئلے سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے نارمل بال قدرتی طور پر خوبصورت اور چمک دار ہوتے ہیں۔
گھنگھریالے بال
ایسی خواتین جن کے بال گھنگھریالے ہوتے ہیں وہ آپس میں الجھے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور اپنی مرضی کے مطابق سٹائل بنانا یا پھر برش کرنا خاصا مشکل کام ہوتاہے ۔
گھنگھر یالے بالوں کو زیادہ لمبے رکھنے میں کوئی خوبصورتی نہیں رہتی اور ایسے بالوں کی مناسب اور خوبصورت سی شیپ میں تراش دینا ہی بہتر ہوتاہے ۔ایسے بال اگر زیادہ ہی لمبے ہوں تو انہیں سلجھانا ایک بہت ہی مشکل کام ہے یہ چونکہ جھاڑیوں کی طرح ایک دوسرے میں الجھے ہوتے ہیں اور انہیں سنوارنا بھی ایک تکلیف دہ کام ہوتاہے اس لئے بہتر ہے کہ ایسے بالوں کو لوشن کی مدد سے سیدھا کر لیا جائے۔
پھولے ہوئے یا کھڑے بال
گھنگھر یا لے بالوں کی طرح پھولے ہوئے یا کھڑے بالوں کو بھی کوئی سٹائل دینا مشکل کام ہوتاہے آپ انہیں جیسے بھی بنا سنوارلیں تھوڑی ہی دیر میں یہ اپنی قدرتی شکل میں واپس آجائیں گے۔ ایسے بالوں کو ہیئر سیٹنگ لوشن یا جیل کی مدد سے سیٹ کرنا چاہیے۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Baloon Ki Iqsaam Kay Mutabiq Un Ki Hifazat Kesy Karen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.