Baloon Ki Negehdasht Kijye - Article No. 2141

Baloon Ki Negehdasht Kijye

بالوں کی نگہداشت کیجئے - تحریر نمبر 2141

انہیں جوؤں سے بچائیے

جمعہ 16 اگست 2019

لمبے ،گھنے ،خوبصورت اور توانا بال ہر عورت کی کمزوری سمجھے جاتے ہیں اور کیوں نہ ہوں کہ نسوانسیت کا حسن مکمل ہی صحت مند بالوں سے ہوتا ہے ۔خواتین اپنے بالوں اور نو عمر بچیوں کے بالوں میں مختلف تیل لگاتی ہیں ۔کس کر چوٹیاں باندھی جاتی ہیں،ناریل،آملہ ،سرسوں ،بادام ،انڈے اور تلوں کے تیل تک کی مالش کی جاتی ہے اور یہی نہیں کبھی انڈے تو کبھی دہی اور ایلوویرا جل بھی لگا یا جاتا ہے تاکہ بال قدرتی طور پر مضبوط ،چمکدار اور پر کشش نظر آئیں لیکن خاص کر اسکول جانے والی نو عمر بچیوں اور اسکارف پہننے والی خواتین اپنے بالوں کی حد درجہ نگہداشت نہیں کر پاتیں اور ان کے بالوں میں جوئیں پڑ جاتی ہیں ۔
ہر روز کنگھی کرکے وقتی طور پر سر صاف کر دیا جاتا ہے مگر اگلے روز پھر وہی شکایت منظر عام پر آنے لگتی ہے ۔

(جاری ہے)

ہر وقت آپ کی بچی سر کھجاتی رہے تو یہ بات آپ کو بھی کھلتی ہے ۔دن میں تین چار مرتبہ کنگھی کرنے سے بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔
مائیں بچوں کی حالت دیکھ کر کڑھتی رہتی ہیں کہ بچی کا سر کیسے صاف ہو کیونکہ جوئیں بالوں کی نشوونما روکتی ہیں اور خون بھی پیتی ہیں جس سے صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

اسکول ،کالج ،محلہ پڑوس یا عزیزوں میں کہیں نہ کہیں سے کپڑوں وغیرہ کے ذریعے سر کے بالوں میں چلی جاتی ہیں۔پھر اگر حفظان صحت کے روز مرہ اصولوں کے مطابق صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جائے جس میں بالوں میں تیل لگا کر باریک کنگھی کی مدد سے بالوں کو جوؤں وغیرہ سے صاف کرنا شامل کر لیا جائے تو پھر یقینا صورتحال اتنی خراب نہیں ہو گی۔اسکارف پہننے سے یہ تو ہوتا ہے کہ بالوں اور ان کی جڑوں میں پسینہ زیادہ جمع ہوتا ہے اور دیر میں خشک ہو تا ہے پھر سر کے اوپری حصہ کی جلد کے مردہ خلیات سب مل کر ان کی نشوونما کے لئے سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں ۔
لہٰذا اسکارف کو ہر روز تبدیل کرنا یا پھر روز دھو کر پہننا ضروری ہے۔
سرسوں کے تیل میں آدھی مقدار سفید سرکہ ملا کر بالوں میں لگائیں باریک کنگھی سے جوئیں نکالیں۔ اور پھر معمول کے مطابق شیمپو کرلیں۔زیادہ خوشبو دار شیمپو اور بالوں میں لگانے والے تیل سے پر ہیز کریں کیونکہ خوشبو کی وجہ سے جوئیں زیادہ ہوتی ہیں ۔دوسری ترکیب یہ ہے کہ اگر بہت ہی زیادہ جوئیں فوراً صاف کرنی ہیں تو دھلے ہوئے صاف بالوں میں ہیئر کنڈیشنز ملیں اور بہت باریک کنگھی لے کر بالوں میں پھیریں اس سے لیکھیں تک نکل جاتی ہیں۔
آخر میں بالوں کو دوبارہ شیمپو کرکے صاف کرلیں۔پھر تیل اور سفید سر کہ ملا کر لگانے اور ساتھ ہی کنگھی سے جوئیں صاف کرنے کو معمول بنا لیں کم از کم ہفتہ میں تین مرتبہ ضرور دہرائیں جب ختم ہوجائیں تو ہفتہ میں دومرتبہ کنگھی ضرور کریں۔
اینٹی لائس شیمپو کا طریقہ استعمال
بال گیلے کریں اور شیمپو جڑوں میں لگائیں۔5منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر نارمل طریقے سے بال دھولیں۔
اسی شیمپو میں کنڈیشنز بھی شامل ہے جو بالوں کو نرم وملائم اور چمکدار بنا دے گا۔بہترین نتائج کے لئے ہفتے میں کم از کم تین بار استعمال کریں۔
احتیاطی تدابیر
بال دھوتے وقت خاص احتیاط کریں کہ شیمپو ملا پانی آنکھوں میں نہ جائے اور اگر چبھن محسوس ہوتو سادہ پانی سے آنکھوں کو دھولیاجائے۔
بالوں کے لئے صحت بخش غذا ضروری ہےپروٹین اور وٹامنز کے علاوہ معدنیات یعنی منرلز بھی بالوں کو نشوونما کے لئے موزوں ترین ہیں ۔
اس بات کو یقینی بنا لیں کہ دن بھر میں آپ کی خوراک میں وٹامن C،آئرن ،زنک اومیگا3فیٹی ایسڈ کی مناسب حد تک مقدار شامل ہو۔زیتون کھائیں اور زیتون کا تیل مساج کے لئے استعمال کریں۔
مساج ضرور کیجئے
بالوں کے لئے تیل لگاتے وقت ہلکے ہاتھوں سے مساج ضروری کریں اس طرح جلد پر خون کی گردش میں اضافہ ہوتاہے۔
ہیئر پیک یا ماسک
بالوں کے لئے حتی الامکان حد تک کیمیائی مصنوعات کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔
انہیں صحت مند اور چمکدار رکھنے کے لئے ہیئر پیک یا ماسک گھر میں بنانے چاہئیں۔مختلف تیلوں ،شہد ،دہی ،دودھ اور بیسن کی مدد سے انہیں سنوارتے رہنا چاہئے۔اگر آپ بالوں کو ڈائی کرتی ہیں تو امونیا فری ہیئرکلر کا استعمال کریں۔یہ پاکستان میں عام دستیاب ہورہے ہیں۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Baloon Ki Negehdasht Kijye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.