Baloon Ki Rangat Tabdeel Ho Kar Brown Kiyon Ho Jati Hai - Article No. 2559

Baloon Ki Rangat Tabdeel Ho Kar Brown Kiyon Ho Jati Hai

بالوں کی رنگت تبدیل ہو کر براؤن کیوں ہو جاتی ہے - تحریر نمبر 2559

بالوں کی کھوئی ہوئی چمک و رنگت کو بحال کرنے کیلئے ہفتے میں ایک بار نیم گرم ناریل تیل سے سر اور سر کی جلد کی مالش کریں

پیر 29 مارچ 2021

آپ نے بعض اوقات دیکھا ہو گا یا آپ کے اپنے بال بھی سیاہ رنگت سے براؤن رنگ میں بدل جاتے ہیں۔اس براؤن رنگ سے مراد ڈائی کے بعد براؤنش شیڈ سے ہر گز نہیں ہے بلکہ بالوں کا رنگ سیاہ سے گولڈن براؤنش ہو جاتا ہے اور بال روکھے و بے جاں اور دو منہ والے ہو جاتے ہیں۔سورج کی تمازت کا سامنا تیز کیمیکل کے حامل ہیئر پروڈکٹس‘ہیئر ڈرائیر‘ہاٹ رولز اور اسٹرینر کا زیادہ استعمال بالوں کو کھردرا اور روکھا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔

بالوں کو براؤن رنگ ہونے سے محفوظ رکھنے کے لئے دھوپ میں گھر سے باہر نکلنے سے پہلے بالوں کو اسکارف یا دوپٹے سے اچھی طرح لپیٹ کر ڈھک لیں یا دھوپ سے بچنے کے لئے چھتری کا استعمال بھی کر سکتی ہیں۔یہ احتیاط نہ صرف آپ کے بالوں کی ساخت کو تباہ ہونے سے بچائے گی بلکہ سر کی جلد دھول مٹی اور آلودگی سے بھی محفوظ رہے گی۔

(جاری ہے)

اگر آپ کے بالوں کی ساخت اور رنگت تبدیل ہو چکی ہے تو ہفتے میں ایک بار نیم گرم ناریل تیل سے بالوں اور سر کی جلد کا اچھی طرح مساج کریں۔


Leave in conditioner کا استعمال کریں جو آپ کے بالوں کی اچھی طرح دیکھ بھال و حفاظت کر سکے۔ہفتے میں ایک بار انڈے اور دہی کا ماسک بنا کر بالوں پر لگائیں۔یہ آپ کے بالوں کی کھوئی ہوئی چمک کو لوٹا کر انہیں نرم و ملائم اور چمکدار بنا دے گا۔دن میں کم از کم 8 گلاس پانی ضرور پئیں۔ان بتائے گئے سنگھاری نسخوں پر عمل کرکے دیکھیں آپ کے بال ایک ماہ میں گھنے سیاہ و چمکدار ہو جائیں گے۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Baloon Ki Rangat Tabdeel Ho Kar Brown Kiyon Ho Jati Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.