Baloon Ko Dilkash Andaz Main Sanwarain - Article No. 2345

Baloon Ko Dilkash Andaz Main Sanwarain

بالوں کو دلکش انداز میں سنواریں - تحریر نمبر 2345

کچھ بنیادی باتیں ہیں،جنہیں ذہن نشین کرنا ضروری ہے۔

جمعرات 30 اپریل 2020

نادیہ عامر
اس سے قبل کہ آپ اپنے بالوں کو فرنچ بریڈ یعنی فرنسیسی انداز میں سنواریں، کچھ بنیادی باتیں ہیں،جنہیں ذہن نشین کرنا ضروری ہے۔ ان بنیادی باتوں کو دھیان میں رکھیں تو نتیجہ حسب منشا حاصل ہو گا۔ ابتداء میں بہت سارے بالوں کو اکٹھانہ کریں بالوں کا پہلا سیکشن بالکل سیدھا اور قدرے چوڑائی میں ہونا چاہیے۔
بالوں کو اکٹھا کرتے وقت جو آوارہ بال ہیئر لائن سے نکل کر ادھر ادھر ہو جائیں انہیں انگلیوں کی مدد سے بالوں کے گچھے میں شامل کرلیں۔ بالوں کو پکڑے یا تھامے رہنے کے دوران اپنے ہاتھ کو سر پر رکھیں تاکہ انہیں سہارا ملے ۔اس سے بالوں کی چٹیا اچھی اور اونچی بنیں گی ،اور ہاتھ میں بھی پوری کی پوری سما جائیں گی۔ فرنچ بریڈنگ (چٹیا) کے دوران جو سب سے مشکل مرحلہ ہوتاہے وہ ہوتاہے تین چوٹیوں کو صرف دو ہاتھوں سے تھامنا اور سنبھالے رکھنا، مگر گھبرانے کی ضرورت نہیں کہ آپ کو ایک وقت میں دو چوٹیوں پر ہی زیادہ توجہ دینا ہو گی اور ان دونوں کو آپ ایک ہی ہاتھ سے تھام سکیں گی ۔

(جاری ہے)

حیرت انگیز ہے نا !مگر سچ ہے۔
اور ہاں اس انداز میں بال سنوارنے میں آپ کو کئی مرحلے اور اسٹیپ سے گزرنا ہو گا مگر آپ اس سے خوف زدہ نہ ہوں۔ ہم نے اسٹیپ کو کئی حصوں میں تقسیم کر دیا ہے تاکہ آپ کو سہولت حاصل ہو انہیں تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ قدرے آسان بھی کرنے کی کوشش کی ہے چند کوششوں کے بعد آپ یقین کریں کہ یہ تمام مرحلے اور اسٹیپ آپ کو ازبر ہو جائیں گے اور کچھ بھی مشکل نہیں رہے گا۔

چنٹیں ڈالنا: چنٹیں ڈالنے کی تکنیک بہت سادہ ہے ۔اس کی مدد سے آپ نت نئی اسٹائلنگ کر سکتی ہیں۔ گھنگھر یالے بالوں کو کنٹرول کرنے یا سیدھے بالوں میں لہریں ڈالنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔ اس کے لئے بالوں کا ٹھوڑی تک لمبا ہونا بھی کافی ہے ۔کناروں کو باندھنے کے لئے الاسٹک قسم کے ہیئر بینڈز کی ضرورت ہوگی۔
تیاری:درکار وقت پانچ سے دس منٹ :اس کا انحصار بالوں کی لمبائی پر ہے ۔

ضروری اشیاء : کنگھا ،بند قسم کے ہیئر بینڈز ،بالوں کے دوسرے لوازمات جیسے اسٹریچی فیبرک ،ہیئر ٹولسٹ ،گرپس یا پنیں،ہیئر ویکس ،یا جیل(اختیار)
مرکزی حصہ اور کانوں کے اوپری حصے کے درمیانی بالوں کو بیچ سے دو حصوں میں الگ کرلیں۔ نچلے حصے کے بالوں کی تین برابر کی لٹیں بنالیں ۔اور چنٹوں کی ابتداء کرتے ہوئے سامنے کی لٹ کو بیچ کی لٹ کے ساتھ گوندھ لیں۔
پہلے جو بیچ کی لٹ تھی اسے بالوں کے پشت کے حصے سے نئی گندھی ہوئی لٹ کے ساتھ گوندھ لیں۔ باقی بالوں کو برش کی مدد سے علیحدہ رکھیں اور انہیں پشت کی طرف سے باندھ لیں ۔یا ان پر الاسٹک بینڈ لگالیں۔ بالوں کو اسی طرح ٹائٹ رکھتے ہوئے سامنے کی لٹ کو بیچ کی لٹ کے ساتھ ایک مرتبہ پھر گوندھ لیں اور اس طرح چنٹوں کی پہلی Vبنالیں۔ اب پہلے والی گلی اور پچھلی لٹوں کی جگہیں تبدیل ہو گئیں۔
یہ چنٹیں آئینہ کی مدد سے مت ڈالیں کیونکہ الٹا عکس نظر آنے کے باعث آپ غلطی کر سکتی ہیں صرف ہاتھوں کے لمس پر ہی بھروسہ کریں ۔سامنے کی لٹ کو بیچ کی لٹ کے ساتھ اور پھر پیچھے کی لٹک کو بیچ کی لٹ کے ساتھ باری باری گوندھتی رہیں ۔یہاں تک کہ آپ بالوں کے سروں سے ایک انچ کے فاصلے تک پہنچ جائیں۔ اب چنٹ کو الاسٹک ہیئر بیند سے مضبوطی کیساتھ باندھ لیں۔
اگر چنٹ ڈالنے کے بعد بالوں کی لٹ اتنی باریک ہے کہ ربربینڈ اس پر نہیں رکتا تو پھر اسے دھاگے سے باندھ لیں۔ اس سے بالوں کی گرفت مضبوط بھی ہوگی اور بال ٹوٹیں گے بھی نہیں۔
اب دوسری چنٹ بنانے کے لئے پہلی چنٹ اور بیچ کی مانگ کے بالوں کو استعمال کریں۔پہلی والی ٹیچنگ استعمال کرتے ہوئے چہرے کے دوسری جانب دو چنٹیں اور ڈال لیں ۔ بالوں کو ہموار اور ایک دوسرے سے علیحدہ رکھنے کے لئے انہیں پانی سے گیلا کرلیں۔
اس طرح چنٹ ڈالنا آسان بھی ہو جاتاہے اور نتیجہ بھی بہتر برآمد ہوتاہے۔ چاروں لٹوں کو سر کی پشت پر لے جائیں اور جس جگہ وہ ملیں وہیں پر باندھ لیں،الاسٹک ہیئر بینڈ یا دھاگے کے اوپر ایک دوسرا فیبرک ہینڈ چڑھالیں۔ بالوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لئے فیبرک ہیئر ٹوئسٹ اور ہیئر سلائیڈز مختلف رنگوں اور ڈیزائنوں میں خریدیں ،کھلے ہوئے الاسٹک بینڈ کبھی نہ خریدیں ،کیونکہ ان سے بالوں کے کیوٹیکلز کو نقصان پہنچ سکتاہے۔
مختلف لمبائی کے بالوں کی پینٹنگ (چنٹیں) کرنے کا طریقہ ٹھوڑی تک لمبے بال اوپری حصہ کے چھوٹے بالوں کو فلیٹ اور کنٹرول پر رکھنے کے لئے انہیں جیل کی مدد سے گیلا کریں ۔بالوں کے اوپری حصہ کو پانچ سینٹی میٹر تک فرنچ پلیٹ کریں ۔اب اسے کور ڈالاسٹک بینڈ کی مدد سے باندھ لیں یا اس کے سروں کو چنٹوں کے اندر چھپا کر ہیئر پن کی مدد سے اپنی جگہ پر کس دیں۔
شانوں تک آنے والے بلنٹ کٹ بوب :چندیاکے اوپر پونی ٹیل باندھ کر بالوں کو کس دیں بالوں کو چار برابر حصوں میں تقسیم کردیں۔ ایک حصہ میں پلیٹیں ڈال کر اسے پونی ٹیل کی جڑ میں احتیاط سے لپیٹ دیں ۔سر کو اس کے اندر ہی گھسا کر چھپا دیں اور ہیئر کلپ کی مدد سے اسے کس دیں۔جبکہ ٹیل کو ڈھیلا چھوڑ دیں۔
چھوٹے بال
ہیئر ایکسٹنشن کی مدد سے چھوٹے بالوں کو بھی پلیٹ ڈال سکتی ہیں ۔پہلے کانوں کی پشت سے ایک انچ لمبائی کے بال لے کر ان میں سرے تک پلیٹ ڈال لیں۔ مصنوعی پلیٹ کے اوپر بنے ہوئے حلقے میں سے اپنی پلیٹ کے سرے کو باہر کھینچ کر اس پلیٹ میں ایکسٹنشن جوڑ دیں۔جڑوں سے لیکر 5سینٹی میٹر کے فاصلہ تک اون لپیٹ کر اسے مضبوط کرلیں۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Baloon Ko Dilkash Andaz Main Sanwarain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.