Baloon Main Khushki Se Nijaat Hasil Kareen - Hair Care, Hair Color & Hair Styling

بالوں میں خشکی سے نجات حاصل کریں - بالوں کی حفاظت

جمعرات 4 جون 2020

Baloon Main Khushki Se Nijaat Hasil Kareen
موسم گرما کا آغاز ہو چکا ہے اور گرمی اپنے رنگ خوب دکھا رہی ہے ۔آب وہوا گرم اور مرطوب ہے ۔ایسے موسم میں ہمیں اکثر بالوں کے مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے جیسے کہ سر کی خشکی جسے ہم ڈینڈرف بھی کہتے ہیں۔ ڈینڈرف کھوپڑی اور بالوں کا مرض ہے جس میں آپ کو اس وقت سخت شرمندگی ہوتی ہے جب سر میں مسلسل کھجلی ہوتی رہتی ہے اور سر کھجانے سے سفید پیڑیاں سی گرتی رہتی ہیں۔

لیکن آپ بالوں اور کھوپڑی کے چند سادا سے ٹریٹمینٹس کے ذریعے اس مسئلہ پر قابو پا سکتی ہیں ۔خشکی چکنی اور خشک دونوں قسم کی کھوپڑیوں میں وقوع پذیر ہو سکتی ہے ۔خشکی (ڈینڈرف) کے پیدا ہونے کی مختلف وجوہات یہ ہیں:
کھوپڑی میں خون کا دوران صحیح نہ ہونا۔
نامناسب غذا میں جس میں نشاستہ اور چکنائی کے اجزاء بہت زیادہ ہوں۔

(جاری ہے)


بالوں اور کھوپڑی کو نظر انداز کئے رہنا۔


بالوں کی پروڈکٹس کا نا مناسب استعمال۔
فنگل انفیکشن۔
اس مسئلہ کو کنٹرول کرنے کے لئے مندرجہ ذیل علاج آزمانے کی کوشش کریں۔
کھوپڑی کا مناسب علاج تاکہ بالوں کی صحت اور حسن محفوظ رہ سکیں۔
مستقل صفائی تاکہ بیماریوں کی وسیع ورائٹی کی مزاحمت ہو سکے۔
مالش (مساج) کے ذریعے کھوپڑی میں خون کے دوران کو محرک کرنا جس سے نہ صرف کھوپڑی کے اعصاب کو سکون پہنچتا ہے بلکہ اس سے کھوپڑی کے مسلز اور غدود بھی برانگیخت ہوتے ہیں۔

ایک مرتبہ اگر خشکی کی زیادتی علم میں آجائے تو اینٹی ڈینڈرف فارمولا سازیوں کو درج ذیل طریقے سے استعمال میں لائیں۔
نیم کے پتوں کا ست لیموں کے جوس کے ساتھ (برابر کی مقدار) میں لے کر کھوپڑی پر لگائیں۔ 30منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر پانی بہا کر دھولیں۔
شیمپو کرنے کے بعد سرکہ اور لیمن جوس برابر کی مقدار میں لے کر مکس کرلیں اور کھوپڑی پر لگائیں ۔

5-10منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر پانی بہا کر دھولیں۔
کھوپڑی پر 30منٹ تک ہلکے ہاتھوں سے اندر کی جانب دائرہ بناتے ہوئے جو جوبا آئل یا ناریل کے تیل سے مالش کریں ۔بالوں کو ایک گرم تولیے میں لپیٹ دیں۔ اگلے روز صبح شیمپو کرلیں۔
بالوں کو قوت حیات عطا کرنا
Hibiscusکے چند پتوں کو پھولوں کے ساتھ گرائنڈ کرلیں اور اس میں 2-3قطرے کو کونٹ ملک کے شامل کردیں۔

نرمی کے ساتھ کھوپڑی پر اس کی مالش کریں۔ نصف گھنٹے کے بعد ایک معتدل شیمپو سے بالوں کو دھولیں ۔اس سے بالوں کے مختلف امراض کا علاج موثر طریقے سے کیا جا سکتاہے جیسے کہ بالوں کی خشکی یا بالوں کا گرنا۔
ہیئر ٹانک
نیم کے تازہ پتوں کا جوس ڈینڈرف سمیت کھوپڑی کے امراض کا علاج کرنا ہے ۔حتیٰ کہ اس سے بال گرنا بھی کم ہو جاتے ہیں ۔ان ٹپس پر عمل کریں اور خشکی (ڈینڈرف) سے نجات حاصل کریں۔ اس طرح آپ کے بالوں کو ایک بالکل نئی زندگی مل جائے گی۔
تاریخ اشاعت: 2020-06-04

Your Thoughts and Comments

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Baloon Main Khushki Se Nijaat Hasil Kareen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.