Brush Kareen Baal Khoobsurat Kareen - Article No. 2807

Brush Kareen Baal Khoobsurat Kareen

بُرش کریں بال خوبصورت کریں - تحریر نمبر 2807

بال چاہے خشک ہوں یا چکنے سیدھے ہوں یا لہر دار اگر آپ انہیں چمکدار ہموار اور خوبصورت بنانا چاہتی ہیں تو برش کرنے کے عمل کو اپنی زندگی کا جزو بنا لیں

بدھ 9 فروری 2022

ثروت
بالوں کی خوبصورتی کا راز ان کے گھنے پن،نرمی اور چمک میں ہے۔یہ چمک بالوں کی صحت میں مضمر ہے۔گھنے پن اور نرمی کے پیچھے ورزش کا بڑا ہاتھ ہے۔بالوں کی یہ ورزش انہیں برش کرنے سے حاصل ہو سکتی ہے۔صحت مند بال اگر اچھی طرح دھوئے جائیں تو ان میں خود بخود ہی چمک پیدا ہو جاتی ہے۔
بال ہمیشہ وہی صحت مند ہوں گے جنہیں اپنی پوری خوراک ملتی رہی ہو یہ خوراک خون کی متوازن گردش سے حاصل ہو سکتی ہے۔
بالوں کی نیچے کی جلد کو اگر باقاعدہ برش کیا جائے اور مالش کی جائے تو دوران خون تیز ہو کر بالوں کو ان کی مطلوبہ خوراک اور وٹامن خود بخود پہنچاتا رہے گا۔بالوں کی صحت کے لئے پروٹین بے انتہا ضروری ہے انڈا،کلیجی،گردے،گاجریں،پھل اور ہری سبزیاں کھاتے رہنے سے پروٹین اور وٹامن خون میں شامل ہوتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

آپ کا کام صرف اتنا ہو گا کہ اس تازہ خون کی گردش کا انتظام کرتی رہیں کیونکہ اس کے سوا بالوں کو خوراک پہنچانے کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں آپ بالوں اور سر پر چاہے ہزاروں چیزیں اُٹھائیں ان سے صرف وقتی فائدہ ہی پہنچ سکتا ہے ویسے وقتی طور پر بے جان اور بے روح بالوں کے لئے سر کی جلد کی مالش اکثر فائدہ دیتی ہے۔


برش کرنا ہر قسم کے بالوں کے لئے ضروری ہے۔بال چاہے خشک ہوں یا چکنے سیدھے ہوں یا لہر دار اگر آپ انہیں چمکدار ہموار اور خوبصورت بنانا چاہتی ہیں تو برش کرنے کے عمل کو اپنی زندگی کا جزو بنا لیں۔یہ کام اگرچہ بے انتہا بے جان اور تھکا دینے والا ہے تاہم اس کے فائدے دیکھتے ہوئے اسے برداشت کرنا ضروری ہے لیکن خیال رہے کہ برش کبھی سستی قسم کا نہ خریدیں۔
نائیلون کے برش اگرچہ دیکھنے میں ٹھیک لگتے ہیں لیکن خالص برسل کے برش بہتر رہتے ہیں۔برش کا فائدہ یہ تو ثابت کرتا ہے کہ برش کرنے سے دوران خون تیز ہو کر بالوں کی جڑوں کو نیا خون اور خوراک مہیا کرتا ہے۔برش کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ بالوں کے ناہموار سرے اپنی جگہ بیٹھ جاتے ہیں۔دراصل بال کے مختلف ریشے جو بال سے ملے ہوتے ہیں لمبائی کی طرف جاتے ہوئے علیحدہ علیحدہ ہو جاتے ہیں انہیں ہموار کرنے کا واحد ذریعہ برش ہے۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Brush Kareen Baal Khoobsurat Kareen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.