Chehray K Faaltu Balon Se Nijat Kaisay - Article No. 1578
چہرے کے فالتوبالوں سے نجات کیسے؟ - تحریر نمبر 1578
خواتین کے چہرے پر اضافی بال بہت ہی برے لگتے ہیں اور ان سے نجات کیلئے وہ کافی پیسے بھی خرچ کرتی ہیں۔اکثر خواتین چہرے پر موجود غیر ضروری بالوں کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں۔جو پیشانی ،آنکھوں کے اردگرد ہونٹوں کے اوپری حصے،ٹھوڑی اور چہرے کے اطراف میں موجود ہوتے ہیں۔چہرے پر غیر ضروری بالوں کا اُگناخواتین کی فطری خوبصورتی اور جاذبیت کو ماند کرنے کا سبب بنتا ہے۔
جمعہ 5 مئی 2017
خواتین کے چہرے پر اضافی بال بہت ہی برے لگتے ہیں اور ان سے نجات کیلئے وہ کافی پیسے بھی خرچ کرتی ہیں۔اکثر خواتین چہرے پر موجود غیر ضروری بالوں کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں۔جو پیشانی ،آنکھوں کے اردگرد ہونٹوں کے اوپری حصے،ٹھوڑی اور چہرے کے اطراف میں موجود ہوتے ہیں۔چہرے پر غیر ضروری بالوں کا اُگناخواتین کی فطری خوبصورتی اور جاذبیت کو ماند کرنے کا سبب بنتا ہے۔جن سے چھٹکارا پانے کیلئے خواتین بلیچ تھریڈنگ کے علاوہ بھی نت نئی کریموں،لوشن اورکیمیاوی مصنوعات کا استعمال کرتی ہیں،جوصرف عارضی نتائج مرتب کرتے ہیں۔ چہرے پر غیر ضروری بالوں کا مسئلہ عام طور پرہارمونزکی پیداوار میں عدم توازن کی وجہ سے ہوتا ہے۔اس کے علاوہ غیر امتوازن غذاؤں کا استعمال ،ذہنی دباؤ یا ٹینشن،ہارمونز میں باقاعدگی اور موروثی وجوہات بھی شامل ہیں۔
(جاری ہے)
اجزاء:
ملتانی مٹی دو کھانے کے چمچے،بوڑھ کے درخت کی گوندایک چائے کا چمچہ،میڈیکٹیڈ ابٹن ایک کھانے کا چمچہ،عرق گلاب،حسب ضرورت۔
ترکیب:
ان تمام اشیاء کو عرق گلاب کی مددسے مکس کرکے پیسٹ بنالیں اور چہرے کے غیر ضروری بالوں پر لگالیں اور آدھے گھنٹے کیلئے لگا رہنے دیں۔جب خشک ہوجائے تو عرق گلاب سے دھولیں۔ہفتے میں دو بار اس کے استعمال سے آپ کے چہرے کے بال تیزی سے ختم ہونا شروع ہوجائیں گے۔استعمال کی مدت آپ کے چہرے کے بالوں پر منحصرہے۔ایک اور ٹوٹکا،اگر اوپروالا نسخہ بنانے میں دشواری پیش آئے تو یہ نسخہ استعمال کریں۔
اجزاء:
بیسن آدھا کپ، ہلدی،بالائی ایک ایک کھانے کا چمچہ،دودھ حسب ضرورت۔
ترکیب:
ان تمام چیزوں کو اچھی طرح اتنا مکس کریں کہ پیسٹ کی شکل اختیار ہوجائے پھر اس پیسٹ کو چہرے کے فالتو بالوں پر لگا لیں۔بیس منٹ لگا رہنے دیں۔ خشک ہونے پر اپنی ہتھیلیوں کی مدد سے بالوں کی اُلٹ سمت رگڑیں،یہ چہرے سے بال ختم کرنے کا بہت آزمودہ ٹوٹکاہے۔ برائلر گوشت کا استعمال جس قدر ممکن ہو کم کریں،سبزیاں پھل اور سلاد کا استعمال زیادہ کریں۔جن خواتین یا بچیوں کے ہارمونزبیلنس نہیں وہ اپنے ہارمونز ٹیسٹ کروائیں،ان دونوں ٹوٹکوں سے آپ کے چہرے کے غیر ضروری بال تو ختم ہوں گے ہی ساتھ ساتھ چہرے میں چمک آئے گی اور رنگت بھی صاف ہوگی۔نوٹ: یہ دونوں ٹوٹکے صرف چہرے کے غیر ضروری بالوں کیلئے ہیں۔
Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling
سردیوں میں بالوں پر خصوصی توجہ دیجیے
Sardiyon Mein Balon Par Khusoosi Tawajah Dijiye
عید کا میک اپ اور ہیئر اسٹائل
Eid Ka Makeup Aur Hair Style
خوبصورت بال صرف تھوڑی سی توجہ سے
Khobsorat Baal Sirf Thori Si Tawajah Se
سفید بال چھپانے کے طریقے
White Hair Chupane Ke Tarike
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
پارٹی ہیئر اسٹائل․․․آسان بھی دیدہ زیب بھی
Party Hair Style - Asan Bhi Aur Deeda Zeb Bhi
اِک قوسِ قزح ہے رقصاں
Ik Qaus E Qaza Hai Raqsaan
موسم گرما کے ٹرینڈی اور ہاٹ اسٹائل
Mausam Garma Ke Trendy Aur Hot Style
آئلی بالوں کو منٹوں میں صاف اور چمکدار بنائیں
Oily Balon Ko Minton Mein Saaf Aur Chamakdar Banaye
حسن کا تاج پرکشش صحت مند بال
Husn Ka Taaj Purkashish Sehat Mand Baal
موٹاپا‘ ایکنی اور بالوں کی خشکی
Motapa Acne Aur Balon Ki Khushki
موسم برسات میں بالوں کی حفاظت،کیسے
Mausam Barsaat Mein Balon Ki Hifazat Kaise