بند کریں
خواتین مضامینبالچہرے کی ساخت اور بالوں کے مختلف انداز

مزید بال

پچھلے مضامین - مزید مضامین
چہرے کی ساخت اور بالوں کے مختلف انداز
بال خواتین کی خوب صورتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔لمبے اور خوب صورت بال ہر خاتون کا خواب ہوتے ہیں لیکن اگر آپ کے بال لمبے نہیں ہیں تو پریشان ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ۔نرم ملائم، چمکدار بال چھوٹے ہی کیوں نہ ہوں ‌انہیں مناسب انداز سے سیٹ کیا جائے
بال خواتین کی خوب صورتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔لمبے اور خوب صورت بال ہر خاتون کا خواب ہوتے ہیں لیکن اگر آپ کے بال لمبے نہیں ہیں تو پریشان ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ۔نرم ملائم، چمکدار بال چھوٹے ہی کیوں نہ ہوں اگر انہیں مناسب انداز سے سیٹ کیا جائے تو وہ بھی بے حد حسین لگتے ہیں بالوں کی بہترین صحت کے لیے ان کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہوتا ہے۔ خشک اور بے رونق بال ہوں یا پتلے اور چکنے دونوں مصیبت بن جاتے ہیں ۔اسی وجہ سے بالوں کے لیے شیمپو کا انتخاب کرتے وقت خاص احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ اکثر خواتین بال لمبے کرنے کے لیے بازار میں موجود انواع واقسام کے شیمپوز کا استعمال کرتی ہیں۔ جو بالوں کو خوب صورت بنانے کے بجائے مزید خراب کردیتے ہیں۔ چکنے بالوں کے لیے 2in1شیمپوز کا استعمال ہرگز نہ کریں کیوں کہ ان میں موجود کنڈیشنر بالوں کو پتلا کردیتا ہے اور وہ مزید چپ چپے محسوس ہوتے ہیں۔ اس لیے بالوں کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے شیمپو اور کنڈیشنر استعمال کرنا چاہیے۔ بال چاہے کسی بھی قسم کے ہوں اگر انہیں مناسب انداز سے سیٹ نہ کیا جائے تو بہترین سے بہترین میک اپ بھی آپ کو پرکشش نہیں بنا سکتا ۔بال خواتین کی شخصیت کو یکسر تبدیل کردیتے ہیں اگر بہترین میک اپ اور خوب صورت ، قیمتی لباس زیب تن کرنے کے بعدکس کر چٹیا بنالی جائے تو وہ بے قیمت لگے گالہٰذا چہرے کی ساخت اور بناوٹ کے لحاظ سے ہیئر سٹائل کا انتخاب آپ کے حسن کو چارچاند لگادے گا۔کچھ خواتین کا چہرہ با لکل گول ہوتا ہے ،کچھ کا لمبا ، بعض خواتین بیضوی چہرے کی حامل ہوتی ہیں اوربعض چوکور۔ اس لیے سب سے پہلے تو اس بات کا تعین کرنا بے حد ضروری ہے کہ آپ کے چہرے کی بناوٹ کیسی ہے۔بالوں کو کوئی نیا انداز دینے سے پہلے ایک بار آئینے کے سامنے اطمینان سے بیٹھ کر اپنے بالوں کو ربڑ بینڈ میں مقید کرکے اپنے چہرے کا اچھی طرح جائزہ لے لیں۔تاکہ آپ پر اپنے چہرے کی ساخت اور بناوٹ واضح ہوجائے پھردیکھیں کہ آپ پر کون سااسٹائل مناسب لگے گا گول چہرے والی خواتین بالوں کا ایسا انداز اختیار کریں جس سے ان کا چہرہ کم گول نظر آئے اس کے لیے وہ اپنے بالوں کو چہرے کے اطراف میں اس انداز میں ڈالیں ۔جس سے گولائی میں کمی آئے اس کے علاوہ بالوں کو پھولا پھولا رکھیں بالوں کو کم ازکم کانوں تک ضرور رکھیں۔ گول چہرے والی خواتین قدرے لمبے بال بھی رکھ سکتی ہیں۔ اور لمبے بالوں کو آگے سے کلر یا پرم ضرور کروالیں اور پیچھے کی طرف بال موٹے رکھیں بال زیادہ کس کربنانے سے چہرہ مزید گول نظر آئے گا۔ چوکور چہرے کی مالک خواتین بالوں کو چہرے کے اطراف میں پھیلائیں تاکہ چوڑائی کم نظر آئے اس کے علاوہ چوکور چہرے پر گھنگریالے بال زیادہ پرکشش دکھائی دیتے ہیں۔ اسی طرح لمبے چہرے کی خواتین چہرے کی لمبائی کم کرنے کے لیے ماتھے پر بالوں کو اس طرح پھیلائیں جس سے چہرہ مناسب لگے۔ پھولا ہوا اور اونچا سٹائل بالکل نہ بنائیں بعض خواتین کے ماتھے پتلے ہوتے ہیں اس لیے چہرہ تکونی تاثر دیتا ہے۔ ایسی خواتین کے لیے ضروری ہے کہ بالوں کو پیچھے کی جانب بنا کر بالوں کو کندھوں کے رخ پر رکھیں جب کہ اوپر سے بغیر کٹ اور پیچھے سے چوٹی بھی بناسکتی ہیں یا جوڑالگاسکتی ہیں۔ دونوں اسٹائل خوب صورتی میں اضافے کا باعث ہوں گے۔ عموماً بیضوی چہرے پر ہرقسم کا بالوں کا انداز سجتا ہے۔ لیکن اگر آپ کے بال قدرے لمبے ہیں تو سامنے پیشانی سے بال اچھی طرح اوپر کی طرف موڑیں اس طرح آپ زیادہ جاذب نظر دکھائی دیں گی۔ اس کے علاوہ اگر پیچھے کی طرف برش کریں گی تو بہت خوب صورت اور دلکش دکھائی دیں گی چھوٹے بال رکھنے کی خواہش مند خواتین باب کٹ کروائیں یہ مناسب اور خوب صورت لگے گا۔ بالوں کی کٹنگ کراتے وقت بھی اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ وہ آپ پر جچے گی یا نہیں اگر آپ کے بال گھنگھریالے ہیں تو ان پر رولرز نہ لگائیں اور نہ ہی ہیئر برش کا استعمال کریں بلکہ بالوں کو الگ الگ حصّوں میں تقسیم کرکے اپنی انگلی میں لپیٹ لیں اور ہیئر اسپرے یا ہیئر جیل لگالیں۔ اس سے آپ کے بال قدرتی طورپر رولر لگیں گے چاہیں تو پونی ٹیل بنالیں یا کیچرلگالیں۔ بعض خواتین کے ماتھے پتلے ہوتے ہیں اس لیے چہرہ تکونی تاثر دیتا ہے ایسی خواتین کے لیے ضروری ہے کہ بالوں کو پیچھے کی جانب بنا کر بالوں کو کندھوں کے رخ پر رکھیں۔ جب کہ اوپر سے بغیر کٹ اور پیچھے سے چوٹی بھی بناسکتی ہیں یا جوڑالگاسکتی ہیں دونوں اسٹائل خوب صورتی میں اضافے کا باعث ہوں گے۔

(0) ووٹ وصول ہوئے