Chemical Products K Baghair Baal Curl Karnay Ka Tareeqa - Article No. 1405

Chemical Products K Baghair Baal Curl Karnay Ka Tareeqa

کیمیکل پروڈکٹس کے بغیر بال کرل کرنے کاطریقہ - تحریر نمبر 1405

رات کوسونے سے پہلے گیلے بالوں کی ٹائیٹ دو چوٹیاں باندھنے سے آپ اپنے بالوں میں کرل پیدا کر سکتی ہیں

جمعرات 11 فروری 2016

سلکی وسیدھے اوررشیم جیسے چمکدار بال آج کل ہر ایک خاتون ولڑکی کے ہاٹ فیورٹ آئیکون بنے ہوئے ہیں لیکن کچھ ایسی لڑکیاں بھی ہیں جو اپنے نہایت سیدھے بالوں کوہلکا سالہرایا یاخم دار بنانے کی خواہشمند ہوا کرتی ہیں بیوٹی سیلون جاکر مختلف کیمیکل پروڈکٹس کے ذریعے بالوں کوپرم کرکے گھنگھریا لالک دیاجاسکتا ہے یارولرزیاراڈآئرن کی مدد سے بالوں کے سلکی اندازکو خوبصورت خمداور رول کیا جاتا ہے۔
آپ کیمیکل پروڈکٹس کے استعمال کئے بغیر اور اپنے بالوں کوگرمائی پہنچائے بغیر گھرپر ہی چند ٹپس پر عمل کرکے بالوں کوکرل کرسکتی ہیں۔ کوئی بھی اسٹائل اپنانے سے پہلے اپنے بالوں کومعیاری شیمپو سے دھو کر کنڈیشز اپلائی کریں اور دھولیں۔ جب بال بالکل گیلے ہوں انہیں دو حصوں میں تقسیم کرکے فرنیچ چوٹی کی طرح بل دیں یاعام بلوں کی چوٹی باندھ کرچھوڑ دیں اور چوٹی بندھے ہوئے بالوں کو وقتاََ فوقتاََ ہیئر اسپرے کی مدد سے گیلا کرتی رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ آپ اپنی دوست یابہن کی مددس ے اپنے تمام بالوں میں سیکشن کرکے باریک باریک ٹائیٹ چوٹیاں بندھوائیں۔ خیال رہے آپ کے بال گیلے ہونے چاہیے اور جب آپ کے بال خشک ہوجائیں تونہایت احتیاط سے ایک ایک چوٹی کوکھولتے ہوئے انگلی سے بالوں کوعلیحدہ کرتی رہیں۔ اس طریقے پر عمل کرکے آپ کے بال کرمیٹ (یعنی چھلے دار) Crimpedانداز کے ہوجائیں گے۔

بالوں کوکرل کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ اپنے بالوں کواچھی طرح شیمپو اور کنڈیشنر کرنے کے بعد گیلے بالوں کوبہت سارے سیکشن میں تقسیم کرلیں۔ اب آپ جڑوں سے بالوں کوٹوئسٹ کرتے ہوئے جیسے پیچ کوگول گھماتے ہیں اس طرح بالوں کوسرے تک لاتے ہوئے رولرز لگائیں اور اچھی طرح لپیٹ کر سرکی جلد تک لاکرپن کردیں۔ یہ عمل تمام بالوں پر دہرائیں اگر آپ اسپرے کرنا چاہتی ہیں توہلکا سا رولرز پرکرلیں اور خشک ہونے کے بعد رولرز نہایت دھیان اور آرام سے نکال لیں اور سر نیچے کرکے انگلیوں کی مدد سے بالوں کو علیحدہ کریں۔
بالوں میں کنگھایابرش کرنے سے جہاں تک ممکن ہوگریز کریں گیلے بالوں کی رات میں کس کرچھوٹی باندھ کر سونے سے بھی آپ اپنے بالوں میں قدرتی انداز سے کرل پیدا کرسکتی ہیں۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Chemical Products K Baghair Baal Curl Karnay Ka Tareeqa" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.