Faux Bob Hairstyle - Article No. 3133

Faux Bob Hairstyle

Faux Bob ہیئر اسٹائل - تحریر نمبر 3133

بنانے میں آسان دیکھنے میں دلفریب

ہفتہ 13 مئی 2023

ہر فیشن اور اسٹائل کچھ وقت کے بعد دوبارہ لوٹ کر آتا ہے اور ایک بار پھر فیشن کا حصہ بن جاتا ہے۔سو Faux Bob ہیئر اسٹائل بھی نیا نہیں ہے بلکہ پرانا اسٹائل ہے۔شوبز کی شخصیات اسے اپناتی رہی ہیں۔اس کی اچھی بات یہ ہے کہ اسے بنانا اور سنوارنا زیادہ مشکل نہیں اور اس کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اسے بنانے کے لئے بالوں کو ترشوانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

یہ ہلکا پھلکا ہیئر اسٹائل موسم گرما کا اسٹائل مانا جاتا ہے کیونکہ اس میں آپ کے بال سمٹ کر بڑی خوبصورتی کے ساتھ سنور جاتے ہیں اور ماڈرن لُک کے ساتھ آپ کی شخصیت پُرتاثر دکھائی دیتی ہے۔
آپ کے بال لمبے ہوں یا درمیانے فاکس کے لئے صرف انہیں موڑا جاتا ہے۔یہ Bob Cut اسٹائل کے قریب ترین ہے۔اگر کسی خاتون کے بال پتلے ہوں تب بھی فاکس اسٹائل کی بدولت ان میں گھنا پن آ جاتا ہے۔

(جاری ہے)


اسٹائل بنانے کا طریقہ:
سب سے پہلے اپنے بالوں میں ایسا موڑ لگائیں جو ان میں والیوم پیدا کرے یعنی یہ قدرے گھنے اور پھولے پھولے سے نظر آئیں۔
ایک میڈیم گول برش کی مدد سے انہیں بلو ڈرائی کر لیں۔
اپنی پسند کے مطابق مانگ نکالیں اور اگر آپ نے سامنے کی چند لٹوں کو ترشوایا ہوا ہے یعنی Bangs کی کٹنگ کروائی ہوئی ہے تو انہیں چہرے کی سائیڈ میں خوبصورتی سے سیٹ کر لیں۔
بالوں کے چھوٹے چھوٹے حصے بنا کر انہیں چھوٹے کرلنگ آئرن کی مدد سے ہلکا ہلکا کرل کر لیں۔
اب ایک چپٹے برش کی مدد سے بالوں کو ہلکے ہاتھ سے برش کریں تاکہ یہ علیحدہ علیحدہ نظر آئیں۔آپ چاہیں تو اپنی انگلیوں کی مدد سے بھی بالوں کے کرلز کو الگ الگ کر سکتی ہیں۔اس طرح آپ کے بالوں میں گھنا پن آ جائے گا اور آپ کا Bob خوبصورت دکھائی دے گا۔
بالوں کو پیچھے کی جانب لے جا کر انہیں اندر کی جانب موڑتے ہوئے گدی پر سیٹ کریں اور بوبی پنز کی مدد سے انہیں سیٹ کرتی جائیں۔

اس مقصد کے لئے بالوں کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر لیں اور ایک کے بعد ایک انہیں ایک دوسرے کے متوازی سیٹ کر لیں۔
اس بات کی تسلی کر لیں کہ پیچھے کی جانب سے آپ کے بال ایک مناسب لیول میں آ جائیں اور ایسا محسوس ہو کہ جیسے آپ نے Bob Cut کروایا ہے۔
بالوں کی چھوٹی لٹوں کو لپیٹنے کی ضرورت نہیں یہ چہرے کی اطراف کھلی رہیں تو اچھی لگیں گی۔آپ پسند کریں تو بالوں کے اوپر شائن ہیئر اسپرے کریں تاکہ آپ کا ہیئر اسٹائل گلیمرس نظر آنے کے ساتھ ساتھ دیر تک قائم رہے۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Faux Bob Hairstyle" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.