Hair Style Aur Ap Ke Khadokhaal - Article No. 2573

Hair Style Aur Ap Ke Khadokhaal

ہیئر اسٹائل اور آپ کے خدوخال - تحریر نمبر 2573

چہرے کی ساخت رکھنے والی خواتین کا میک اپ ہو یا ہیئر اسٹائل، دونوں ہی خاصی احتیاط اور توجہ چاہتے ہیں

بدھ 14 اپریل 2021

راحیلہ مغل
اگر آپ کے ماتھے اور گالوں کی بناوٹ چوکور،ٹھوڑی نوکیلی اور جبڑوں کا حصہ گول کے بجائے چوڑا زیادہ ہے تو سمجھ جائیں کہ آپ چوکور چہرے کی مالک ہیں۔چہرے کی یہ ساخت با آسانی پہچانی جا سکتی ہے،چہرے کی ساخت رکھنے والی خواتین کا میک اپ ہو یا ہیئر اسٹائل، دونوں ہی خاصی احتیاط اور توجہ چاہتے ہیں تاکہ شارب فیچرز کو سوفٹ لُک دیا جا سکے۔
آپ جو بھی ہیئر اسٹائل اپنائیں،کوشش کریں کہ اس میں چہرے کی چوڑائی کم نظر آئے۔آج کے موضوع میں ہم کچھ ایسے ہی ہیئر اسٹائل کا ذکر کرنے جا رہے ہیں،جو چوکور چہرے والی خواتین پر خوب جچیں گے۔
ڈھیلی چوٹی
لوز بریڈ ہیئر اسٹائل(ڈھیلے ڈھالے انداز میں بنائی گئی بالوں کی چوٹی)چوڑا چہرہ رکھنے والی خواتین کے لئے ایک بہترین ہیئر اسٹائل ہے۔

(جاری ہے)

بالوں کی یہ چوٹی چہرے کی چوڑائی کم کرکے اسے پتلا اور لمبا دکھانے کے لئے بہترین ہے لیکن اس ہیئر اسٹائل کو بناتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ آگے کی طرف سے کوئی بال نہ لیں بلکہ آگے کی کٹنگ مثلاً بینگ کو یونہی چھوڑتے ہوئے نیچے سے چوٹی باندھیں۔آگے سے کٹے ہوئے بال بھی ماتھے اور گالوں کی چوڑائی میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
لمبے اور گھنگھریالے بال
گہرے گھنگھریالے بال نہ صرف بے حد حسین اور جاذب نظر لگتے ہیں بلکہ چوکور چہرے والی خواتین کے چہرے کی چوڑائی کو بھی خوبصورتی کے ساتھ کم دکھاتے ہیں۔
اگر آپ کا چہرہ چوکور ہے تو آپ بھی لانگ اور زیادہ گھنگھریالے بالوں والا ہیئر اسٹائل ضرور بنا کر دیکھیں۔زیادہ گھنگھریالے بال آپ کے چوڑے چہرے کے نقوش کو خوبصورتی کے ساتھ نمایاں کرتے ہیں۔اس کے علاوہ گوری رنگت اور چوڑے چہرے کی ساخت والی خواتین کے لئے بیوٹی ایکسپرٹس ٹریڈ ٹون ہیئر کلر کا مشورہ دیتے ہیں۔ان ایکسپرٹ کے مطابق یہ رنگ چوکور چہرے والی خواتین کو ایک منفرد دلکشی عطا کرتا ہے۔

فرنج کے ساتھ باب ہیئر اسٹائل
باب ہیئر اسٹائل سال کے مقبول ٹرینڈ میں سے ایک ہے۔اکثر اداکارائیں باب ہیئر اسٹائل بنائے نظر آتی ہیں۔یہ اسٹائل ٹرینڈ میں ہونے کے علاوہ فرنج لُک کے ہمراہ چکور چہرے والی خواتین کے لئے ایک پرفیکٹ چوائس ہے۔اس ہیئر اسٹائل میں اسٹریٹ ہینگ آگے سے پیشانی کو خوبصورتی سے ڈھانپتے ہیں تو پیچھے کے رُخ کندھوں تک جاتے بال چہرے پر ہالہ بنا لیتے ہیں۔
یہ ہیئر اسٹائل بنانے سے نہ صرف چہرہ لمبا اور خوبصورت لگتا ہے بلکہ عمر بھی نمایاں طور پر کم لگتی ہے۔چوکور چہرے والی خواتین فرنج کے ساتھ باب ہیئر اسٹائل بنانے کے علاوہ شارٹ باب کے ساتھ ہینگ ہیئر اسٹائل بھی بنا سکتی ہیں،اس میں بھی وہ خاصی دلکش لگیں گی۔
لوب کے ہمراہ لیئرڈ ہینگ
لوب ہیئر کٹ ایک بہترین ہیئر اسٹائل ہے۔
اس ہیئر اسٹائل کو بنانے کی ایک بہترین وجہ اس کا ہر ساخت کے چہرے پر بے حد سوٹ کرتا ہے۔اگر آپ کے بالوں کی لمبائی کندھوں تک ہے تو لوب کے ساتھ ہینگ ہیئر کٹ بنائیں۔ہینگز کو کرل کرکے آپ چہرے کو مزید خوبصورت تاثر دے سکتی ہیں۔پیچھے کے بالوں کو اسٹریٹ رہنے دیں کیونکہ سیدھے اور کندھوں کو چھوتے بال آپ کے چہرے کو بڑا اور لمبا محسوس کروائیں گے۔

لمبے بالوں کی لیئرز
لمبے بالوں کو لیئرز میں کٹوانا چہرے کو لمبا اور بیضوی انداز دینے کے لئے بہترین ہے۔عام طور پر یہ خواتین میں سب سے زیادہ اپنایا جانے والا ہیئر اسٹائل ہے،جس میں بال کراون(اوپر)سے گہرے اور لمبائی کے لاغ لیئرز میں کٹوائے جاتے ہیں۔ چہرے اور کندھوں سے نیچے جاتی چھوٹی بڑی لیئرز چہرے کو بیضوی انداز میں اس خوبصورتی سے نکھارتی ہیں کہ چوکور چہرہ بھی بیضوی ساخت کا محسوس ہونے لگتا ہے۔
یہ اسٹائل بنانے کے ساتھ ساتھ اگر آپ بالوں کو ڈائی (رنگنے) کرنے کے حق میں ہیں تو ونڈ بلون ہیئر کلر ایک خوبصورت لُک کے لئے ضرور اپنائیں۔پف کے ساتھ ہائی فرینچ بریڈ فرینچ بریڈ ان دنوں سیلیبرٹیز ہیئر اسٹائل میں شمار کیا جا رہا ہے۔مشہور سیلیبرٹیز شادی بیاہ جیسی تقاریب کے لئے فرینچ بریڈ پر خوبصورت مانگ ٹیکا سجائے جلوے بکھیرتی نظر آتی ہیں۔آپ فرینچ بریڈ مختلف ہیئر اسٹائل کے ساتھ بنا سکتی ہیں مثلاً پف کے ساتھ، کراون بریڈ کے ہمراہ وغیرہ۔چوکور چہرے والی خواتین فرینچ چوٹی کے ساتھ سر پر تھوڑا اونچا پف بنا لیں تو وہ چہرے کی چوڑائی میں نمایاں کمی لا سکتی ہیں۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Hair Style Aur Ap Ke Khadokhaal" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.