Hair Style Se Shaksiyat Main Dilkashi Paida Kijye - Article No. 2151

Hair Style Se Shaksiyat Main Dilkashi Paida Kijye

ہیئر اسٹائل سے شخصیت میں دلکشی پیدا کیجئے - تحریر نمبر 2151

ہیئر اسٹائل کے لئے گھروں میں استعمال کی جانے والی مصنوعات ان سے مختلف نہیں جو ماہرین بیوٹی سیلون میں استعمال کرتی ہیں ۔البتہ ایک کام جو آپ خود نہیں کر سکتیں وہ ہیئر کٹ ہے ۔

جمعہ 30 اگست 2019

ہیئر اسٹائل کے لئے گھروں میں استعمال کی جانے والی مصنوعات ان سے مختلف نہیں جو ماہرین بیوٹی سیلون میں استعمال کرتی ہیں ۔البتہ ایک کام جو آپ خود نہیں کر سکتیں وہ ہیئر کٹ ہے ۔ہیئر اسٹائل کی بنیادہی بالوں کی شکل وصورت پر ہے۔اس لئے آپ کو اچھے ہیئر کٹ کی ضرورت ہے۔ایک سیلون میں ہیئر کٹ کا آغاز بلنٹ باب کٹ سے کیا جاتا ہے۔چھوٹے بال نرم پر منگ کے لئے زیادہ موزوں ہیں کیونکہ بالوں کاہلکا وزن کرل کو نیچے کی طرف نہیں کھینچے گا۔
گھر پر پرم کرنے کے لئے پہلی ضرورت اعلیٰ معیار کے پرمنگ سلوشن کی ہے پرم کی مزاحمت کرنے والوں کے لئے زیادہ تیز اور زوداثر سلو شن کی ضرورت ہے۔
دوسری ضرورت کرلنگ راڈز کی ہے۔گھنگھر یا لے پرم بنانے کے لئے باریک راڈز استعمال کریں اور”اینڈ پیپر“سے پر ہیز کریں راڈز جتنی بڑی ہوں گی پرم اتنے ہی ملائم ۔

(جاری ہے)

اس لئے بڑے سے بڑے راڈز کا استعمال کریں ۔

راڈز کو رول کرتے وقت آپ کے بالوں کو ”فولڈ“کرنے کے لئے ”اینڈ پیپرز“کا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔یہ پرمنگ سلوشن کے ساتھ ہی مہیا کیے جاتے ہیں۔ہیئر پر منگ کے لئے آپ کو کسی سہیلی کی مدد کی ضرورت پڑے گی۔سب سے پہلے بالوں کو اچھی طرح شیمپو کریں لیکن کنڈیشنر کرنے والے تو لیے بھی مہیا کرلیں ۔آپ بالوں کو جس طریقہ سے رول کر یں گی اسی کی مناسبت سے آپ کے بالوں کو وضع قطع بنے گی۔
اس لئے ذہن میں کسی اسٹائل کو رکھتے ہوئے بال رول کرنا چاہیے۔
اسٹائل سے فرصت پانے کے بعد بالوں کو اپنی مرضی سے کسی جگہ سے علیحدہ کرلیں۔کنگھے کی مدد سے بالوں کو بڑے بڑے حصوں میں منقسم کرلیں اور پھر انہیں بل دے لیں ۔بالوں کو جڑیا ان کے وسطی حصہ سے آغاز کرتے ہوئے رولر کے لئے مناسب مقدار میں بالوں کو اوپر کی طرف کھینچیں اور انہیں انگلیوں سے برابر کرلیں ۔
اینڈ پیپر کو بالوں کی لٹ کے درمیان میں فولڈ کرکے اوپر کی طرف اس طرح کھسکا دیں کہ بالوں کے کنارے ان کے اندر پوشیدہ ہو جائیں۔
سخت کرل سے بالوں کومحفوظ رکھنے کے لئے انہیں رولر پر ڈھیلے سے بل دیں راڈز کو پکڑنے کے لئے استعمال کیاجانے والا ربڑا سٹریپ بالوں کی جڑوں سے دور ہونا چاہیے۔پھر بالوں کی جڑوں کے قریبی دوسرے حصے کو رول کرتے وقت اوپر سے نیچے کی طرف عمل کریں۔
پرمنگ سلو شن لگاتے وقت اپنے کپڑوں کو چادر کے نیچے کرلیں ورنہ سلوشن گرنے سے آپ کے کپڑے برباد ہو جائیں گے۔بالوں کی جڑوں میں روئی رکھ دینے سے سلوشن آپ کی آنکھوں تک نہیں پہنچ سکے گا۔ہر راڈ پر برابر کی مقدارمیں سلوشن لگائیں جو اتنی مقدار میں ہو کہ بال اچھی طرح بھیگ جائیں۔
بالوں کو پلاسٹک لنچ ریپر میں لپیٹ دیں اور ہدایات میں دیے گئے وقت تک کے لئے انہیں ایسے ہی رہنے دیں ۔
بہتر یہی ہے کہ پورا وقت ختم ہونے سے قبل بالوں کا معائنہ کرتی رہیں ۔اب پلاسٹک ہٹا کر ایک راڈ کھول لیں اور بالوں کا معائنہ کریں۔ اگر بالوں کی وضع قطع Sکی شکل میں کرل ہو گئی ہے تو پھر پرم صحیح طریقہ سے ہو گیا ہے ۔اگر نہیں تو بالوں کو دوبارہ رول کرکے ان پر پلاسٹک ریپر چڑھا دیں۔
پرم ہو جانے کے بعد بالوں کو ”نیو ٹرالائز“کرنے کے لئے انہیں اچھی طرح دھولیں ۔
لیکن ابھی اس مرحلہ پر راڈز مت نکالیں ۔اس بات کا سخت خیال رکھیں کہ سلوشن آپ کی آنکھوں میں نہ جانے پائے ۔بالوں کو دس منٹ تک دھوئیں تاکہ سلو شن اچھی طرح سے صاف ہو جائے۔دھونے کے بعد پانچ منٹ تک بلاٹ کرتی رہیں اور اس بات کا خیا ل رکھیں کہ ہر راڈ پر سے فاضل نمی خشک ہو جائے ۔پھر نیو ٹر الائزنگ سلوشن لگا کر اسے مقررہ وقت تک ایسے ہی چھوڑ دیں۔

فراسٹنگ کٹ کے استعمال سے قبل بالوں کو خشک کرکے انہیں اپنے اسٹائل میں کنگھے سے سیٹ کرلیں ۔کیپ اوڑھ کر اسے نیچے کی طرف اتنا کھینچیں کہ وہ بالوں کی جڑ تک پہنچ کر بالکل فٹ ہو جائے ۔بالوں کو کھینچنے کے لئے کیپ میں بہت سے سوراخ ہوتے ہیں لیکن ان سب کو استعمال نہ کرنا ہی بہتر ہے ۔بلیچ کیے ہوئے بالوں کو آپ کے قدرتی رنگ کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہو جانا چاہیے ۔
کیپ سے بالوں کو کھینچنے کے لئے کراچیٹ ہل کا استعمال ہوتا ہے ۔ایک حصہ سے اس کا آغاز کرکے آہستہ آہستہ اسے آگے بڑھاتی جائیں ۔اس طرح آپ بالوں کو جڑوں کے قریب ترین حصوں سے کھینچنے میں کامیاب رہیں گی ۔اچھی طرح احتیاط کرلیں کہ بالوں کی کوئی لٹ کھینچنے سے باقی نہ رہ جائے۔کیپ کے اوپر ہلکا سا کنگھا کر لینے سے کسی بھی ڈھیلی لٹ کی نشاندہی ہو سکتی ہے ۔

بالوں کو گیپ میں کھینچ لینے کے بعد بلیچ مکس کریں۔اس مقصد کے لئے ہمیشہ دستانے استعمال کریں۔اگر آپ کو بلیچ سے الرجی ہے تو دی ہوئی ہدایات کے تحت پہلے جلد کے کسی حصہ پر اس کی آزمائش کرلیں۔بیشتر مصنوعات پاؤڈر اور کریم ڈیو یلپر پر مشتمل ہوتی ہیں جنہیں آپس میں ملا لینا چاہیے۔پورے پاؤڈر اور کریم کو ایک ساتھ ملا لینا چاہیے اور بچی ہوئی اشیاء کو ضائع کردینا چاہیے ۔
بلیچ کو مکس کرنے کے لئے اس پر لکھی ہوئی ہدایات پر عمل کریں۔بالوں پر لگانے سے قبل مکس اچھی طرح کرلینا چاہیے۔گٹھلیاں پڑی ہوئی بلیچ سے بالوں پر دھبے پڑ جاتے ہیں۔
بلیچ مصنوعات بہت جلد اثر دکھاتی ہیں ۔اس لئے انہیں تیار کرتے ہی بالوں پر فوراً اچھی طرح اور برابر سے مل لینا چاہیے۔پہلے جڑوں پر اچھی طرح بلیچ لگائیں اور پھر سروں کی طرف لگانے کا سلسلہ جاری رکھیں۔
اس مقصد کے لئے کوئی پٹی استعما ل کرنے کے بجائے اس قسم کا برش استعما ل کریں جو ہیئر ڈریسر استعمال کریں۔
بالوں کو خوبصورت انداز دے کر اپنے حسن میں اضافہ کیجئے:
اسی طرح اپنے بالوں کو آسان اور خوبصورت اندازدے کر اپنے حسن میں مزید اضافہ کریں یہ کہاوت بڑی حد تک درست ہے کہ خوبصورت بال عورت کا سب سے خوبصورت زیور ہیں ،زمانہ قدیم سے شاعر اور قلم کا ر ان گیسوؤں کی تعریف میں قصیدے لکھتے چلے آرہے ہیں رخساروں پر پھیلے ہوئے خوبصورت بالوں سے زیادہ نسوانیت کا آئینہ دار کوئی اور شے ہوہی نہیں سکتی۔

یاد رکھیں!آپ کے خوبصورت کپڑے ،جدید انداز کا میک اپ اور قیمتی زیورات اس وقت تک آپ کے حسن میں چار چاند نہیں لگائیں گے جب تک آپ کے بال سلیقے سے بنے اور سنورے نہیں ہوں گے لہٰذا بالوں کو منفرد انداز دیکر اپنے حسن میں اضافہ کیجئے۔
بالوں کا ایک خوبصورت اسٹائل:
یہ اسٹائل محض ایک سادہ سے پونی ٹیل سے شروع ہوتا ہے اس کا بنانا آسان ہے اور غضب کی قیامت ڈھا تا ہے۔

بالوں کو پشت کی طرف سیدھا کر کے پونی ٹیل بنالیں اور کورڈ بینڈ سے اسے جڑ کرپاس سے کس دیں۔
بالوں کی ایک چھوٹی سی لٹ علیحدہ کرلیں اور اس پر شائین اسپرے کر دیں تاکہ ان پر مزید گلوس آجائے۔
ایک لٹ کا کنارہ پکڑ کر اسے خوب بل دیں یہاں تک کہ وہ لچھے کی طرح ایک کنڈل بن جائے۔
اس کنڈل کو حلقہ کی شکل دیکر ہیئر پنوں کی مدد سے بالوں کی جڑ کے پاس جوڑدیں ۔
اس طرح چھوٹی چھوٹی لٹیں لیکر حلقے بناتی جائیں اور انہیں باقی بالوں کیساتھ جوڑتی جائیں یہاں تک کہ تمام بالکل حلقوں کی شکل میں گندھ جائیں ۔اب سکہ نما ز یوروں کی ایک پٹی ان کے ساتھ لپیٹ کران کی خوبصورتی میں اضافہ کر لیں۔
بالوں کی خوبصورتی کے لئے چند ہیئر ٹپس!
لمبے اور سیدھے بالوں کا ہیئر اسٹائل سب سے زیادہ آسان اور سستا ہے کیونکہ یہ زیادہ عرصہ تک بر قرار رہتا ہے اور اسے خوبصورت بنائے رکھنے کے لئے ہیئر ڈریسر کے پاس بار بار نہیں جانا پڑتا۔

بالوں پر ہلکا سا پانی چھڑک کر انہیں بلوور کی مدد سے دوبارہ خشک کرلیں اس طرح ان مصنوعات کی خوشبو بر قرار رہے گی جو آپ نے بالوں میں پہلے سے لگا رکھی ہیں اور آپ کا ہیئر اسٹائل بھی بالکل تازہ نظر آنے لگے گا۔سیاہ بالوں کی چمک بڑھانے کا ایک سستا نسخہ یہ ہے کہ انہیں پانی ملے سر کہ سے دھوڈالیں،سنہرے بالوں کو لیمن جوس سے فائدہ پہنچتا ہے ،دونوں ہی بالوں کی کیوٹیکلز کی اوپری سطح کو سیل کر دیتے ہیں اس طرح آپ کے بال زیادہ موثر انداز میں روشنی منعکس کرتے ہیں۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Hair Style Se Shaksiyat Main Dilkashi Paida Kijye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.