Ideal BalooN Ke Liye Kiya Kijye - Hair Care, Hair Color & Hair Styling

آئیڈیل بالوں کے لئے کیا کیجئے - بالوں کی حفاظت

جمعہ جون

Ideal BalooN Ke Liye Kiya Kijye
پھل بہترین اینٹی آکسیڈنٹ خاصیت رکھتے ہیں۔اگر ہماری عمومی صحت بہتر ہو گی تو جینیاتی صحت بھی معیاری ہو گی۔پھل جن میں تعیشات میں شامل کیا جاتا ہے،ماہرین غذائیت انہیں غلط قرار دیتے ہیں۔بالوں کے بہت سے مسائل پھلوں کے استعمال سے حل ہو سکتے ہیں۔ ذیل میں ایسے پھلوں کا ذکر موجود ہے۔
لیموں پانی
غذاؤں پر لیموں کے چند قطرے شامل کرکے کھانے سے بال صحت مند رہتے ہیں ظاہر ہے کہ اس میں وٹامن C موجود ہے جو قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔

یہ آپ کی جلد اور بالوں دونوں ہی کو صحت،تازگی اور تابناکی بخشے گا۔
کیلا
یہ ایسا پھل ہے جو دو مونہے بالوں کی شکایت رفع کرتا ہے۔کیلا آئرن کی کمی بھی پوری کرتا ہے اور پوٹاشیم کا بھی خزانہ ہے۔

(جاری ہے)

یہ دونوں اجزاء بالوں کو بڑھوتری اور کمزوری میں مددگار ہوتے ہیں۔
سیب
یہ پھل بہترین ناشتہ تصور کیا جاتا ہے۔

یہ بالوں کے لئے کیراٹن کی موٴثر ترین پیداوار کرتا ہے۔
پپیتا
بالوں میں خشکی کی شکایت رفع کرنے،انہیں قدرتی نمی پہنچانے اور نظام ہاضمہ کی درستگی کے لئے پپیتا کھانا بے حد مفید ہے۔پپیتے کا ماسک بھی بنایا جا سکتا ہے۔یہ قدرتی کنڈیشنر اور اینٹی فنگل خصوصیات کا حامل پھل ہے۔
ایواکاڈو
اس پھل میں وٹامن C،آئرن اور بائیوٹن موجود ہے جو بالوں کو چمک،مضبوطی اور نرم و ملائم بنا دیتا ہے۔


انگور
سیاہ انگور بہترین اینٹی آکسیڈنٹ،اینٹی بیکٹیریل اور مانع سوزشی عناصر سے بھرپور ہوتے ہیں۔
انناس
اس پھل میں کیلشیم،وٹامن B،وٹامن C کے علاوہ فائبر موجود ہے جو عمومی صحت کے ساتھ ساتھ بالوں کے لئے بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔
خوبانی
اس پھل سے دو ایزنشل فیٹی ایسڈز اور متعدد وٹامنز ملتے ہیں۔

تازہ اور خشک دونوں حالتوں میں خوبانی خوراک کا حصہ بنانے چاہئیں۔
انار
اس پھل کی تاثیر یہ ہے کہ جلدی امراض مثلاً کھوپڑی پر ہونے والے دانوں،خشکی اور دیگر عارضوں کو بڑھنے سے روکتا ہے۔
کیوی
فولیٹ،پوٹاشیم،وٹامن C،وٹامن K اور E پر مشتمل یہ پھل نئے بال اُگانے اور خشکی دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔

پاکستان میں دستیاب ہے مگر بے حد مقبول پھلوں میں شمار نہیں ہوتا۔
گریپ فروٹ
وٹامن E،فولک ایسڈ،وٹامن C اور فائبر کا خزانہ یہ پھل شوگر کے مریضوں کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام بہتر کرتا ہے۔
آلو بخارا
یہ موٴثر ترین اینٹی آکسیڈنٹ کا حامل ہے یہ خواہ خشک حالت میں ہو یا تازہ کھایا جانا چاہئے۔
بلو بیریز
وٹامن C،B6،اور بیشتر معدنی ذرات پر مشتمل بیریز بالوں کو چمکدار اور مضبوط بناتی ہیں۔
آم
یہ جلد اور بالوں میں لچک اور ملائمت پیدا کرتا ہے۔وٹامن E،C اور A کے علاوہ معدنی عناصر سے بھرپور ہے۔
تاریخ اشاعت: 2021-06-04

Your Thoughts and Comments

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Ideal Baloon Ke Liye Kiya Kijye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.