Khobsorat Baal O Matwazan Ghiza - Article No. 2690

Khobsorat Baal O Matwazan Ghiza

خوبصورت بال و متوازن غذا - تحریر نمبر 2690

بالوں کی صحت کو درست رکھنے کے لئے ہمیں غذائیں توازن پیدا کرنے کی ضرورت ہے

منگل 21 ستمبر 2021

ہم میں سے اکثر لوگ بالوں کی خوبصورتی بالوں کی لمبائی کو قرار دیتے ہیں یعنی کہ اگر بال لمبے ہیں تب ہی خوبصورت ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔بالوں کی صحت‘بالوں میں چمک اور ان کی صفائی ستھرائی بالوں کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔بالوں کی صحت کو درست رکھنے کے لئے ہمیں غذائیں توازن پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور اگر آپ کو کسی خاص مسئلے کا سامنا ہے تو بہتر یہی ہے کہ ماہر تفذیہ سے مشورہ کر لیا جائے۔

(جاری ہے)


آپ کی غذائیں کاربوہائیڈریٹس پروٹین اور اناج کے توازن کی سخت ہے اور اس کے ساتھ ان پھلوں اور خشک میوہ جات کا استعمال بھی کریں جن کی ہدایت ماہر تفذیہ نے کی ہے۔خشک اور بے جان بالوں کے لئے بالائی اترے ہوئے دودھ میں ایک انڈا توڑ کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔جھاگ بننے لگے تو سر کی جلد پر اچھی طرح ملا کر 1/2 گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔اس کے بعد سادے پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔اگر گرم پانی استعمال کر رہی ہیں تو دھیان رکھیں کہ پانی بہت زیادہ گرم نہ ہو بہت زیادہ گرم پانی کا استعمال کرنے سے انڈا ایک طرف سے پک کر آپ کے بالوں میں ہی جم کر ایک کوٹنگ کی شکل اختیار کر لے گا۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Khobsorat Baal O Matwazan Ghiza" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.