Khobsorat Ghane Baloon K 5 Rehnuma Usool

خوبصورت گھنے بالوں کے 5رہنما اصول

پیر جون

Khobsorat Ghane Baloon K 5 Rehnuma Usool
خوبصورت اور صحت مند بال خواتین کے لئے کسی طرح بھی خزانے سے کم نہیں ہوتے اس لئے وہ نا سمجھی میں ان کی آرائش اور نگہداشت کے لئے سائنسی اور برقی طریقوں سے بھی فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں ۔مثال کے طور پر گیلے بالوں کو سکھانے کے لئے ہےئر ڈرائیرزاب ہر دوسرے گھرمیں موجود ہے۔اسی طرح بالوں کو سیدھا کرنے کے لئے Straightnerہر گھر میں پایا جانے لگا ہے خاص کر گھنگھر یا لے بال سلجھانے کا یہی برقی طریقہ اختیار کیا جاتا ہے ۔


پہلا اصول
سب سے پہلے تو موسم سرما میں بالوں کے مستند ہےئرڈریسرسے پروٹین ٹریٹمنٹ کی اہمیت سجھئے۔موسم کی تبدیلی سے بالوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔جڑیں کمزور ہو کر پرانے بال گریں گے اور آپ پریشان نہ ہوں گی۔پریشان نہ ہوں یہ قدرتی عمل ہے لیکن بالوں میں تیل لگانا،دہی اور دودھ لگانا یا بادام کی کھلی سے سردھونا آج بھی اتنا ہی مفید ہے جتنا نانیوں دادیوں کے وقتوں میں خواتین اس طرح کے چٹکلے آزماتی ہیں۔

(جاری ہے)


کوئی بھی ہےئر کریم اسپرے یا لوشن لگائیں جو اچھے برانڈڈہوں۔پہلے ٹیسٹ کریں پھر اسے روٹین میں شامل کریں۔چہرے اور بالوں کے لئے یا کھانے پینے کی اشیاء کے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں،ہر چیز معیاری اور مناسب ہونا لازم ہے۔
دوسرا اصول
بالوں کی چار بنیادی اقسام ہوتی ہیں ۔سیدھے ،گھنگھریالے،لہرائیے دار اور روکھی قسم کے گھنگھریالے۔

نہانے کے بعد جب بال خشک ہوتے ہیں تب ہی قدرتی بالوں کی اصل ساخت کا علم ہوتا ہے ۔اسی کے مطابق بالوں کی نگہداشت اور آرائش کے لئے اشیاء خریدی اور استعمال کرنی چاہئے۔مصنوعات پر بالوں کی اقسام کا لیبل چسپاں ہوتاہے۔
تیسرا اصول
بلو ڈرائیر کا زیادہ استعمال درست نہیں ۔ماہر ہےئر اسٹائلسٹ کا مشورہ ہے کہ 1800سے زیادہ High-Wattageسیرامک بلو ڈرائیر قدرے کم نقصان دہ ہے ۔

اس کی مدد سے بال روکھے اور خشک نہیں ہوتے ان کی قدرتی نمی اور چمک بر قرار رکھنے کے لئے ڈرائیر کو قدرے فاصلے سے استعمال کیا جانا چاہئے۔
چوتھا اصول
اگر آپ کے بال لہرائیے دار یا سیدھے ہیں تو انہیں خشک کرنے کے لئے تولیہ استعمال کیا جا سکتا ہے ۔بالوں کو رگڑنا درست نہ ہو گا بلکہ نرمی کے ساتھ بالوں کے گرد لپیٹ لینا چاہئے مقصد تو اضافی پانی جذب کرنا ہے تاکہ بال جلدی خشک ہوں۔

بلو ڈرائی بالوں کی جڑوں کو اوپر کی جانب اٹھا کر کیجئے۔بالوں کے تین حصے کرکے ڈرائیر گھمائیں۔اگر آپ کے بال زیادہ خشک اور روکھے ہیں تو تولئے کا استعمال نہ کریں بلکہ کوئی اچھی سی Smoothing Creamلگائیں۔اب بلوڈرائی کرلیں اس طرح بال مزید روکھے نہیں ہوتے ان میں نمی بر قرار رہتی ہے ۔روکھے بال ڈرائیر سے سکھانے ہی نہیں چاہئیں انہیں قدرتی ہوا میں انگلیوں سے سلجھاکر خشک کرنا زیادہ بہتر ہے۔


پانچواں اصول
ہےئر اسٹائلنگ کے لئے اچھی شہرت رکھنے والے پارلر جانا چاہئے تاکہ وہ معیاری اورمحفوظ ترین تکنیک کی مدد سے آپ کی خواہش پوری کریں عموماً تقریبات ہی کے موقع پر اسٹائلنگ کی ضرورت پیش آتی ہے مگر اس سے پہلے اچھا ساروغن ضرور لگائیں۔موسم سرما میں خاص کر جلد خشک ہوتی ہے بال بھی خشک ہو کر جھڑتے ہیں ۔کچھ خواتین چوٹیوں کے سروں پر یا پونی ٹیل کے لئے ربربینڈ استعمال کرتی ہیں یہ طریقہ قطعاً درست نہیں ۔ہےئر کر لر کی مدد سے گھنگھر یالے بال بنانا چاہتی ہوں تو بجائے کیمیائی اجزاء پر مشتمل مصنوعات لینے کے آپ بڑے سائز کے رولرز استعمال کریں۔ یہ سادہ اور آسان ترین اصول اپنا کربالوں کی چمک ،تندرستی اور مضبوطی بہت دن تک بر قرار رکھیں گے۔
تاریخ اشاعت: 2019-06-17

Your Thoughts and Comments

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Khobsorat Ghane Baloon K 5 Rehnuma Usool" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.