Kiya Ap Ghane Baal Chahti Hain? - Article No. 2150

Kiya Ap Ghane Baal Chahti Hain?

کیا آپ گھنے بال چاہتی ہیں؟ - تحریر نمبر 2150

اپنے بالوں کی مناسب دیکھ بھال کرنے سے آپ بھی ان کی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتی ہیں۔اس طرح ہلکے بے جان بالوں میں بھی جان پڑ جائے گی اور وہ جاذب نظر آنے لگیں گے۔

بدھ 28 اگست 2019

اس دور کی خواتین وقت کے ساتھ قدم ملا کر آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔چاہے وہ خصوصی تقریب ہو یا روز مرہ کی زندگی کا کوئی معمولی موقعہ،وہ زیادہ سے زیادہ اسماٹ اور پر کشش نظر آنے کی خواہاں رہتی ہیں۔انہیں معلوم ہے کہ بال ان کی شخصیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اسی لئے وہ اس طرف سب سے پہلے توجہ مرکوز کرتی ہیں۔بعض خواتین انتہائی گھنی لمبی زلفوں کی مالک ہوتی ہیں ۔

جو سیاہ گھٹاؤں کی مانندان کے شانوں پر بکھری رہتی ہیں ۔لیکن اس کے برعکس بعض کے بال ہلکے چھوٹے اور بے جان نظر آتے ہیں ۔لیکن ایسی خواتین کو بھی گھبرانے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
اپنے بالوں کی مناسب دیکھ بھال کرنے سے آپ بھی ان کی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتی ہیں۔اس طرح ہلکے بے جان بالوں میں بھی جان پڑ جائے گی اور وہ جاذب نظر آنے لگیں گے۔

(جاری ہے)

بے جان بالوں کو پرکشش بنانے کے لئے ہمیں نہ صرف ان کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی ضرورت ہے بلکہ ان مصنوعات سے بھی آگاہ ہونا چاہیے جو انہیں نئی زندگی عطا کر سکتی ہیں۔تھوڑی سی عقل استعمال کرکے اور ان کے اسٹائل میں تبدیل کرکے بے جان بالوں کو بھی صحت مند اور پر کشش بنایا جا سکتاہے ۔نیچے دیئے گئے مشوروں پر عمل کرکے آپ اپنے بالوں کے گھنے ہونے کا تاثر دے سکتی ہیں۔

آج کل اس مقصد کے لئے دو فیشن رائج ہیں ۔بالوں کا یہ علاج کسی بیوٹی پارلر میں کرانا زیادہ مفید رہے گا۔کسی پروفیشنل ہیئر ڈریسر کا مشورہ لینا بھی ضروری ہے کیونکہ عدم واقفیت کے سبب ہم اپنے بالوں کو نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔ مناسب طریقہ سے علاج کرنے کے بعد ہلکے بال زیادہ خوبصورت نظر آنے لگیں گے۔اس طریقہ علاج کا اثر 6سے8ہفتہ تک قائم رہتا ہے۔
یہ بال آپ کے چہرہ کو زیادہ پرکشش بنادیں گے ۔آپ زیادہ تروتازہ اور نوجوان نظر آنے لگیں گی۔چونکہ ان طریق کار میں کیمیاوی اشیاء استعمال کی جاتی ہیں اس لئے آپ پہلے یہ اطمینان ضرور کرلیں کہ وہ کیمیاوی اشیاء آپ کے لئے نقصان دہ تو نہیں ہیں۔
بالوں کو سیٹ کرنے کا یہ آسان طریقہ ہے ۔اس طریقہ میں بالوں پر ہیئر اسپرے کرکے بالوں کی لٹوں کو رولرز پر لپیٹ دیں ۔
اس مقصد کے لئے مختلف اقسام کے رولرز مارکیٹ میں دستیاب ہیں ۔پتلے رولرزبالوں کو گھنگھر یا لے بنانے میں استعمال ہوتے ہیں جبکہ موٹے رولرز کے ذریعے بالوں کی اونچائی میں اضافہ کیا جاتاہے۔تھوڑی سی مشق کرنے کے بعد آپ گھرپر خود ہی بالوں کو سیٹ کرنا سیکھ جائیں گی۔رولرز کو بالوں کے فریل بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اس طرح گھنگھر یا لے کئے گئے بال زیادہ گھنے اور ابھر ے ہوئے نظر آنے لگتے ہیں۔

بالوں میں شیمپو کرنے کے بعد انہیں ایک مگ ایسے پانی سے رگڑیں جس میں ایک عدد لیمن کا جوس یا دو چمچے سر کہ شامل ہوں۔ ایسا کرنے سے بال موٹے نظر آنے لگیں گے اس کے بعد بالوں کا میک اپ زیادہ پرکشش نظر آنے لگے گا۔پہلے برش پر ہیئر اسپرے کرلیں اور پھر برش کو بالوں پر پھیریں ۔اس طرح اسپرے نظر نہیں آئے گا اور آپ کے بال طویل عرصہ تک سیٹ بھی رہیں گے ۔
برش کرنے کے اس طریقہ کو تین یا چار مرتبہ دہرائیں۔
بالوں کو گھنا تاثر دینے اور زیادہ نمایاں کرنے کیلئے سر کو آگے کی طرف جھکا کر بالوں پر پیچھے سے آگے کی طرف برش کریں ۔اس کے بعد پیشانی کی طرف برش کریں ۔اب گردن سیدھی کرکے اور بالوں کو جھٹکا دے کر انہیں پیچھے کی طرف لوٹا دیں۔اگر آپ کو فوری طور پر کہیں جانا ہے اور آپ کے بال چکنے اور بے جان نظر آرہے ہیں تو پھر نیچے دیے ہوئے طریقہ پر عمل کریں۔
نائیلون کے موزہ میں تھوڑا سا ٹیلکم پاؤڈر بھرلیں اور ہیئر برش ہاتھ میں لے لیں ۔اب موزہ کو برش کے بالوں پر زور سے دبا کر برش کا ہینڈل اس طرح پکڑ لیں کہ برش کے بال موزہ سے گزر کر تھوڑا سا باہر کی طرف نکل آئی ۔اسی اندا ز میں برش کو پکڑ کر اس کو بالوں میں اس وقت تک پھیرتی رہیں ۔جب تک موزہ کے اندر بھرا ہوا پاؤڈر سب ختم نہ ہو جائے۔اب کسی صاف برش کی مدد سے بالوں میں لگے ہوئے اضافی پاؤڈر کو جھاڑ کر اسے صاف کر دیں۔
اس عمل کے بعد آپ کے بال زیادہ گھنے اور موٹے نظر آنے لگیں گے۔تقریب سے گھر واپس آنے کے بعدبالوں کو اچھی طرح دھولیں ۔اگر آپ کے بال ہلکے اور چکنے ہوں تو کنڈیشنر ہر گز نہ استعمال کریں لیمن پر مشتمل شیمپو استعمال کرنا آپ کے لئے زیادہ بہترر ہے گا اسے استعمال کرتے وقت لیبل پر لکھی ہوئی ہدایات پر ضرور عمل کریں ۔ہلکے اورباریک بال بہت نازک ہوتے ہیں اس لئے ان کے لئے ملائم بالوں کو برش استعمال کریں ۔

اسے استعمال کرتے وقت لیبل پر لکھی ہوئی ہدایات پر ضرور عمل کریں ۔ہلکے اور باریک بال بہت نازک ہوتے ہیں اس لئے ان کے لئے ملائم بالوں کو برش استعمال کریں۔
روئی کے ایک ٹکڑے کو کچے دودھ میں بھگو کر سر کی جلد پر تیل کی مانند اچھی طرح ملیں۔کچھ عرصہ تک اسے خشک ہونے دیں۔پھر برش سے اسے صاف کرکے بالوں کو سیٹ کرلیں ۔پہلے تو آپ کے بال سخت اور کھردرے محسوس ہوں گے۔
لیکن اچھی طرح برش کرنے کے بعد وہ نہ صرف سیٹ ہو جائیں گے بلکہ کافی گھنے بھی نظر آنے لگیں گے ۔دودھ کی جگہ آپ لیمن کا عرق پانی میں حل کرکے بھی لگا سکتی ہیں ۔
آگے سے پشت کی طرف کنگھا کرنے سے بھی چہرہ کی کشش میں اضافہ ہوتاہے۔
اگر آپ کے بال سیدھے ،نرم اور بے جان نظر آتے ہوں تو پھر انہیں اپنے چہرہ کی مناسبت سے تر شوا کرچھوٹا کر لینا زیادہ مناسب رہے گا۔چھوٹے بالوں کو ڈرائیر کی مدد سے سیٹ کرنا زیادہ آسان ہے ۔نرم اور سیدھے بالوں کو سٹیپ کٹنگ نہیں کروانا چاہیے کیونکہ ا س طرح وہ اور زیادہ پتلے نظر آنے لگیں گے۔ایسے بالوں کو بلنٹ کٹ کروانا چاہیے خصوصاً نچلی تہوں کو پروٹین پر مشتمل شیمپو کا استعمال بھی آپ کے بالوں کو نمایاں کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Kiya Ap Ghane Baal Chahti Hain?" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.