Lambe Ghane Balon Ke Liye 11 Tajaweez - Article No. 2918

Lambe Ghane Balon Ke Liye 11 Tajaweez

لمبے گھنے بالوں کے لئے 11 تجاویز - تحریر نمبر 2918

ذرا ان کے کرشماتی اثرات کو دیکھئے

پیر 4 جولائی 2022

لمبے اور گھنے بال ہم سب خواتین کا خواب ہوا کرتے ہیں۔مشرقی حسن و دلکشی کی تعریف میں ایسے ہی بالوں کو خاص اہمیت دی جاتی ہے۔بال شخصیت کے نکھار اور کشش کا سامان ہوا کرتے ہیں لیکن ہمارے اردگرد کے ماحول میں آلودگی بڑھنے لگی ہے۔بسا اوقات نامناسب غذا اور ذہنی تناؤ کی وجہ سے بھی بالوں کی صحت متاثر ہوتی ہے۔جن مرد و خواتین کو Thyroid کے غیر متوازن ہونے کی شکایت ہوتی ہے ان کے بال پتلے ہو کر گرنے لگتے ہیں۔
ذیل میں چند قدرتی اشیاء کا حوالہ دیا جا رہا ہے۔
سب سے پہلے معیاری ہیئر پروڈکٹس (شیمپو،کنڈیشنر،ہیئر ٹانک اور سیرم) کا استعمال کیا جانا چاہئے۔کوشش کی جائے کہ بادام،ناریل اور آملے کی آمیزش سے تیار کردہ مصنوعات استعمال کی جائیں۔
آملہ کا رس تھوڑا پئیں تھوڑا بالوں پر لگائیں۔

(جاری ہے)

اس کے اجزاء میں بالوں کی نشوونما بڑھانے اور گرتے بالوں کے خلاف مزاحمت کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔


تمام مصنوعات کیمیکل فری استعمال کی جائیں تو اچھا ہے۔بالوں کو قدرتی ہوا اور روشنی میں سکھایا جائے۔اگر آپ کے بال خشک رہتے ہیں تو سر کی جلد پر اچھا سا تیل لگاتی رہے اور ہفتے میں دو بار سے زائد بال نہ دھوئے جائیں۔اگر بال روغنی ہوں تو ایک دن چھوڑ کے دوسرے دن بالوں کو دھونا مناسب ہے۔اپنے شیمپوں کے اجزاء ضرور پڑھ لیا کریں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا آسان نہیں۔
گھر سے باہر اسکارف یا دوپٹہ اوڑھ کے جائیے اور شیمپو کے اجزاء میں Sulfates اور Parabens ایسے مرکبات ہیں جو بالوں کو وقتی طور پر تو صاف کر دیتے ہیں مگر ان کے اثرات ہارمونل عدم توازن کی شکایت پیدا ہو جاتی ہے۔
کنڈیشنر کو اضافی خرچہ یا تعینات میں شمار نہ کریں۔اگر بال بہت روکھے ہوں تو ایک ہی بار میں کنڈیشنر لگا کے پانی بہا دینا کافی ہو گا۔
اگر بال نارمل ہیں تو اچھی طرح دو تین پانیوں میں بالوں کو دھونا اچھا ہے۔
ہر ہفتے بالوں کو نیا یعنی مختلف تیل لگایا جانا بہتر ہے۔پہلے ہفتے میں روغن بادام تو دوسرے ہفتے یا تین دن بعد زیتون کا تیل پھر اگلے ہفتے ناریل اور پھر سرسوں کا تیل یا آملے کا تیل لگائیے۔سر کی جلد پر اچھی طرح مساج کیجئے تاکہ دوران خون میں ارتعاش ہو اور بہتری آئے۔
تیل ہلکا سا گرم کرکے لگایا جائے تو زیادہ مناسب ہے۔شیمپو کرنے سے دو یا تین گھنٹے پہلے آئلنگ کر لینا اچھا ہے۔
6 سے 8 ہفتوں بعد اپنے بالوں کو Trim کروا لینا بھی درست عمل ہے۔اس طرح بالوں کے سرے اگر دو مونہے ہو رہے ہوں تو ان کی حالت بہتر ہوتی ہیں۔بالوں کو سروں سے ترشوانے سے بال لمبے اور گھنے نہیں ہوتے تاہم سگریٹ نوشی،ذہنی تھکن،پژمردگی،افسردگی اور پریشانیوں کے باعث بالوں کی صحت گرنے لگتی ہے۔
آپ پر لازم ہے کہ خوش باش رہا کریں۔مسائل کو مثبت انداز فکر سے حل کرنے کی کوشش کریں۔پانی زیادہ پیا کریں۔
کبھی کبھی بالوں میں انڈا پھینٹ کر لگائیں۔بیریز اور خشک میوہ جات کھائیں ہرے پتوں والی سبزیاں اور مچھلی ضرور کھائیں۔
گرین ٹی بھی بالوں کے لئے معجزاتی مشروب ہے۔اس میں انزائمر،اینٹی آکسیڈنٹس،وٹامنز اور Amino Acid کی وافر مقدار موجود ہے۔
گنج پن سے بچنے کے لئے بھی یہ چائے مفید ہے۔
پودینے کی چائے بالوں کو گرنے سے روکتی ہے۔آپ سادہ سبز چائے میں پودینے کی پتیاں شامل کرکے ہلکا سا جوش دے کر پیالی میں نکالیں اور کچھ دیر ڈھانپ کے رکھ دیں اور چند منٹوں بعد پی لیں۔پودینے کی چائے کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔مکسڈ ویجی ٹیبل اسمودھی اور ایلو ویرا جوس بطور مشروب بھی استعمال ہوتے ہیں اور ایلو ویرا کو بالوں پر لگا کر اس کے کرشماتی اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔

گرتے بالوں کے لئے ایک نادر نسخہ
پیاز کا جوس 4 کھانے کے چمچ
دار چینی کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
لونگ کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
عرق گلاب 2 چائے کے چمچ
پیاز کے عرق میں دار چینی اور لونگ کا پاؤڈر ملا کر عرق گلاب شامل کریں اور اسے اسپرے کی بوتل میں محفوظ کر لیں۔سر کی جڑوں میں اسپرے کریں اور 3 سے 4 گھنٹے لگا رہنے دیں۔پھر بال دھو لیں۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Lambe Ghane Balon Ke Liye 11 Tajaweez" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.