Mausam Barsaat Mein Balon Ki Hifazat Mehndi Se Karen - Article No. 2655

Mausam Barsaat Mein Balon Ki Hifazat Mehndi Se Karen

موسم برسات میں بالوں کی حفاظت مہندی سے کریں - تحریر نمبر 2655

مون سون کے موسم میں نمی کی زیادتی بالوں کی سب سے بڑی دشمن ہے

جمعہ 6 اگست 2021

راحیلہ مغل
موسموں کی تبدیلی ایک مستقل عمل ہے۔رُت آئے رُت جائے۔گرمی‘سردی اور برسات اپنے معمول کے مطابق آتے جاتے رہتے ہیں۔ موسموں کی اس تبدیلی سے سب متاثر ہوتے ہیں۔انسان موسم سے ضرور لڑتا ہے‘اسے محدود پیمانے پر شکست بھی دیتا ہے لیکن یہ ہر جگہ اور ہر شخص کیلئے ممکن نہیں ہوتا۔صحیح انداز تو یہی ہے کہ موسم کے ساتھ نبھا کیا جائے۔
ہر موسم کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں۔
موسم برسات میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم تیار ہو کر گھر سے نکلتے ہیں تو دھوپ نکلی ہوتی ہے لیکن کچھ دور جانے کے بعد بادلوں کو نمودار ہوتے دیکھ کر طبیعت خوش ہو جاتی ہے اور جب بارش ہمیں بھگونا شروع کرتی ہے تو اس وقت جہاں گرمی سے نجات ملتی ہے اور جسم کو سکون ملتا ہے وہیں اس وقت پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جب ہمارے بال اُلجھ جاتے ہیں اور سلجھنے سے انکار کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس آرٹیکل میں ہم آپ کو مون سون کے موسم میں بالوں کی حفاظت کے لئے چند احتیاطی تدابیر بتائیں گے،کیونکہ مون سون کے موسم میں نمی کی زیادتی بالوں کی سب سے بڑی دشمن ہے۔یہ اس وقت آپ کے بالوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے جب آپ سارا دن گھر میں گزارتی ہیں ،کیونکہ ان دنوں ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جاتا ہے جس وجہ سے آپ کے بال الجھاؤ کا شکار ہوتے ہیں یا اترنا شروع ہو جاتے ہیں۔
ان حالات میں ہفتے میں 2 یا 3 بار بالوں کو دھوئیں اس سے آپ کے بال صاف رہیں گے اور دیکھنے میں بھی اچھے لگیں گے۔
بالوں کو دھونے کے بعد کنڈیشنر استعمال کریں۔بالوں میں سرسوں یا ناریل کا تیل لگائیں۔
برسات میں بال اپنی چمک کھو دیتے ہیں۔ان کی چمک برقرار رکھنے کیلئے آدھا کپ کیلے کا گودا‘ایک عدد انڈے کی سفیدی اور 3 چمچ دہی آپس میں مکس کریں اور بالوں میں لگائیں اس طرح بال چمکیلے ہو جائیں گے۔

بالوں میں پروٹین کی کمی کو پورا کرنے کیلئے زیتون کا تیل‘انڈے کی سفیدی اور دہی مکس کرکے سر پر لگائیں ایک گھنٹے کے بعد گرم پانی سے سر دھو لیں اس طرح آپ کے بالوں کو ضروری پروٹین مل جائے گا۔
موسم برسات میں نمی کی زیادتی کی وجہ سے کھوپڑی سے مسلسل پسینہ آتا رہتا ہے جس کی وجہ سے سر میں کھجلی ہوتی ہے۔بے چینی ہوتی ہے اور بال بھی گرنے لگتے ہیں۔

موسم کی سختی کی وجہ سے جو بال اتر جاتے ہیں ان کے لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ موسم کے گزرتے ہی بال زیادہ اُگ آتے ہیں۔اس موسم میں بالوں میں کوئی کیمیائی ٹریٹمنٹ نہ کیا جائے مثلاً بالوں کو رنگوانا‘گھنگھریالے بنوانا یا سیدھا کروانا انتہائی خطرناک ہے بالوں میں آئزنگ بالکل نہ کروائیں کیونکہ اس طرح بالوں پر مسلسل گرم ہوا پڑتی ہے جس سے بال کمزور ہو کر ٹوٹنے لگ جاتے ہیں اور دو منہ والے بن جاتے ہیں۔

اگر آپ کے بالوں میں چکنائیت زیادہ محسوس ہو رہی ہو تو اس حالت میں مہندی کا استعمال آپ کے بالوں کے لئے بہترین ہے۔یہ کنڈیشنر کا کام کرتی ہے،ہماری رائے میں اگر آپ برسات کے موسم میں اپنے بال خوبصورت دیکھنا چاہتی ہیں تو قدرتی مہندی کا استعمال ضرور کریں۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Mausam Barsaat Mein Balon Ki Hifazat Mehndi Se Karen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.