Mazboot Aur Chamakdar Balon Ke Liye Hair Mask Lagaen - Article No. 3092

Mazboot Aur Chamakdar Balon Ke Liye Hair Mask Lagaen

مضبوط اور چمکدار بالوں کے لئے ”ہیئر ماسک“ لگائیں - تحریر نمبر 3092

خوبصورت،جاندار اور چمکدار بال کسی بھی شخصیت کو نہایت شاندار اور پُرکشش بنا کر پیش کرتے ہیں

منگل 14 مارچ 2023

ہماء غفار
چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے ہم فیس ماسک،اینٹی ایجنگ فوڈ اور اسکن سپر فوڈ سے متعلق تو اکثر و بیشتر بات کرتے ہی رہتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی اس بارے میں سوچا ہے کہ خوبصورت اور چمکدار بالوں کے بغیر چہرے کی شگفتگی کی خواہش مکمل نہیں ہو سکتی۔روکھے پھیکے،بے جان بال ایک بہترین اور مکمل شخصیت کو بھی ماند کر سکتے ہیں۔
اس کے برعکس خوبصورت،جاندار اور چمکدار بال کسی بھی شخصیت کو نہایت شاندار اور پُرکشش بنا کر پیش کرتے ہیں،تو آئیے آج کچھ بات کر لیتے ہیں ان ہیئر ماسک کی جو آپ کے بالوں کی خوبصورتی اور دلکشی میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔
ایواکاڈو اور شہد کا ماسک:
ایواکاڈو کا چھلکا اتار کر اس میں ایک چمچ خالص شہد ملا کر اچھا سا پیسٹ بنا لیں،اس پیسٹ کو سر میں 20 سے 30 منٹ لگا رہنے دیں۔

(جاری ہے)

ایواکاڈو میں وٹامن،منرلز اور فیٹی ایسڈز ہوتے ہیں،جو بالوں کی نشوونما اور انہیں توانا رکھنے،اور نرم و ملائم اور چمکدار بنانے میں مدد دیتے ہیں۔یہ ماسک بالوں کی تمام اقسام کے لئے بے حد مفید ہے۔
فوائد:
طبی ماہرین کی رائے کے مطابق ایواکاڈو میں وہ تمام اجزاء موجود ہوتے ہیں،جن کو جلدی صحت کے لئے ضروری قرار دیا جا سکتا ہے۔
ایواکاڈو وٹامن ای اور فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہونے کے باعث بالوں کی صحت کے لئے نہایت مفید ہے۔اسی طرح بالوں کے لئے شہد بہترین کنڈیشنر کا کام کرتا ہے،اس کا استعمال بالوں کے روکھے پن کو دور کرکے بالوں کو تروتازہ اور جگمگاتا ہوا بناتا ہے۔
انڈا اور زیتون کا تیل:
اگر آپ کے بال خشک اور بے جان ہیں،اس کے علاوہ گرتے بھی بہت ہیں تو 2 انڈے لیں اور انھیں اچھی طرح پھینٹ لیں۔
ان میں 3 چمچ زیتون کا تیل مکس کر لیں،جب دونوں آپس میں اچھی طرح مکس ہو جائیں تو انھیں 20 سے 30 منٹ بالوں پر لگا رہنے دیں اور اس کے بعد بال دھو لیں۔
فوائد:
انڈے کے دیگر فوائد میں سے ایک فائدہ بالوں کی مضبوطی بھی ہے۔انڈوں میں موجود پروٹین،امینو ایسڈ،منرلز اور وٹامنز کی وجہ سے ان کا بالوں پر بہت اچھا اثر ہوتا ہے۔
انڈے کی زردی میں وٹامن ای کی وافر مقدار ہوتی ہے،جس کی وجہ سے بال نہ صرف مضبوط ہوتے ہیں بلکہ اس میں موجود وٹامن اے اور ڈی کی موجودگی کی وجہ سے یہ گھنے بھی ہو جائیں گے۔زیتون بالوں کے لئے سکون بخش ہے،یہ بالوں کے لئے بہترین کنڈیشنر ثابت ہوتا ہے،جس کے سبب خشک اور روکھے بال اور نرم و ملائم،خوبصورت اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔
سیب کا سرکہ اور لیموں:
آئلی بالوں کے لئے ایک چوتھائی کپ سیب کا سرکہ لیں،اس میں ایک بڑے لیموں کا رس شامل کرکے اسے اچھی طرح مکس کر لیں۔
اس ماسک کو 15 سے 20 منٹ تک بالوں پر لگا رہنے دیں اور پھر انھیں دھو لیں۔
فوائد:
سیب کا سرکہ بالوں کی خشکی دور کرنے اور انھیں چمکدار بنانے میں مفید ہے۔سرکے میں موجود پوٹاشیم سر کی جلد کے لئے بہت مفید ہے اور یہ مردہ خلیوں سے سر کی جلد کو نجات دیتا ہے،اس کے استعمال سے بالوں میں خشکی کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے۔یہ ماسک بالوں کی سطح کو متوازن بنانے اور ان کی چمک بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گا۔
کیلا،شہد اور بادام:
روکھے اور خشک بالوں کے لئے آدھا کیلا لے کر اسے اچھی طرح سے میش کر لیں،اس میں دو چمچ شہد اور چند قطرے بادام کا تیل ملا لیں۔اس ماسک کو 20 منٹ بالوں پر لگائیں اور پھر انھیں دھو لیں۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Mazboot Aur Chamakdar Balon Ke Liye Hair Mask Lagaen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.