Mosaam E Garma Main Baloon Ki Negehdasht - Article No. 2149

Mosaam E Garma Main Baloon Ki Negehdasht

موسم گرما میں بالوں کی نگہداشت - تحریر نمبر 2149

آپ اپنے بالوں کو بڑی اچھی حالت میں بنا کر سنوار کر رکھیں بالوں کا ایک نیا اور منفرد اسٹائل نہ صرف آپ کی شخصیت کو اجاگر کر سکتا ہے بلکہ آپ کی پژمردگی کو دور کرکے آپ کی روحانی خوشیوں میں اضافہ کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

منگل 27 اگست 2019

بالوں کی حفاظت
موسم گرما میں اپنی خوبصورتی بر قراررکھنے اور خوش شکل اور اسمارٹ نظر آنے کے لئے اول ترین ضرورت یہ ہے کہ آپ اپنے بالوں کو بڑی اچھی حالت میں بنا کر سنوار کر رکھیں بالوں کا ایک نیا اور منفرد اسٹائل نہ صرف آپ کی شخصیت کو اجاگر کر سکتا ہے بلکہ آپ کی پژمردگی کو دور کرکے آپ کی روحانی خوشیوں میں اضافہ کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
بالوں کی نہ صرف تراش وخراش اور رنگت اہمیت کی حامل ہے بلکہ اس کی بناوٹ اور ترتیب بھی اتنی ہی ضروری ہے ۔اپنے روز مرہ کے شیڈول میں صرف چند نئے اقدامات کا شمول آپ کے لئے کافی ہے ۔پھر آپ کو یہ جان کر خوشگوار حیرت ہو گی کہ کسی قدر جلد آپ کو اس کا صلہ ملتا ہے اور کتنی جلد آپ کے بال تندرست ،توانا،چمکدار اور آسانی سے قابو میں آجانے والے بن جاتے ہیں۔

(جاری ہے)


بالوں کو نقصان پہنچانے والی اشیاء
دھوپ:دھوپ کی تمازت سے چہرے کی جلد کو سانو لا بنانا ایک فیشن ضرور ہے۔لیکن اس کی بنفشی شعاعیں آپ کے بالوں کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں اور لٹوں کو بھوسہ کی مانند خشک اور روکھا بنا دیتی ہیں ۔انہیں نقصان سے بچانے کی خاطر ضروری ہے کہ”سن باتھنگ “پر جانے سے قبل آپ اپنے پسندیدہ کنڈیشنر سے بالوں کو اچھی طرح مساج کریں۔
جدید تحقیق کے تحت تیار کئے جانے والے کنڈیشنر نہایت سریع الاثرہونے کے علاوہ بالوں کی جڑوں میں دور تک پیوست ہو کر انہیں موئسچرائز کرتے ہیں اور ان پر ایک دبیز تہہ چڑھا کر انہیں بیرونی اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں ۔وہ ہر بال پر انفرادی طور پر پالش کرکے انہیں چمکدار بنادیتے ہیں ۔اس مقصد کے لئے”جوائے کو “کا بنا ہوا”کے پاک“Rبہت کار آمد ثابت ہوا ہے جو نقصان زدہ یا ٹوٹے ہوئے بالوں پر مرہم رکھ کر انہی دوبارہ شفا عطا کرتا ہے۔
اگر آپ نے اپنے بالوں کو حال ہی میں رنگوایا ہے تو ساحل سمندر پر ایک دن گزارنے کے بعد آپ اپنے بالوں کی کیفیت دیکھ کر حیران رہ جائیں گی۔
ساحل کی دھوپ ان کا رنگ اڑا کر انہیں بے کیف اور پھیکا بنا دیگی۔اس لئے ساحل پر پکنک منانے سے قبل بڑا سا”سن ہیٹ“پہننا نہ بھولیں۔آپ ”ڈیلوا سولیر کیئر“ بھی آزما کر دیکھ سکتی ہیں جو بالوں کو دھوپ کی تمازت سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔
وہ رنگے ہوئے بالوں کے رنگ کو پھیکا پڑنے سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔گھنگھریالے یا”پرم “کئے ہوئے بالوں کے لئے شوارزکوف نامی فلم”نیچر اسٹائیلنگ پر م کئیر ،رینج ایسی مصنوعات مارکیٹ میں لائے ہیں جو پرم کی دلکشی کو بر قرار رکھ کر آپ کے چہرے کی کشش میں اضافہ کرتے ہیں ۔اس کمپنی نے ایک اورمصنوعات کے سلسلہ کو بھی مارکیٹ میں متعارف کرایا ہے جن میں شامل UVAاورUVBفلٹرز آپ کے بالوں کو سورج کی بالا بنفشی شعاعوں کے مرض اثر سے بچاتے ہیں ۔

ایسی ہی ایک مصنوعات ”سن اسکریز“ہے۔جبکہ اس کے شیمپو اور کنڈیشنر میں شامل”پروٹین“اور پلانٹ لیسی تھین ،پرم کئے ہوئے یارنگے ہوئے بالوں کی خشکی اور ان کے نقصان زدہ حصوں کا علاج کرکے انہیں دوبارہ صحت مند بناتے اور زندگی بخشتے ہیں ۔ایسی ہی ایک مصنوعات کا نام”وگلس انٹینسوری وائیٹائزنگ کریم“ہے جو بالوں کی جڑوں میں دور تک پیوست ہو کر نیم مردہ یا شدید نقصان زدہ بالوں کے حصوں کو دوبارہ تندرست بنانے کی اہلیت رکھتی ہے۔
جب کہ”اسپلٹ اینڈز کئیر“اور ”سیلنگ جیل“بالوں کے پھٹے ہوئے کونوں کو دوبارہ ٹھیک کرکے انہیں پھٹنے سے محفوظ رکھتی ہے۔
نمک: سمندری پانی میں موجود نمک بالوں میں خشکی پیدا کرتا ہے۔اس لئے آپ سمندر میں پیرا کی سے قبل اور اس کے فوراً بعد”ایکسٹراہیئر کنڈیشنر “استعمال کرنا ہر گز نہ بھولیں۔ساحل سے واپسی کے فوری بعد گھر پہنچتے ہی اپنے بالوں کو کسی معتدل کنڈیشننگ شیمپو سے فوراً دھولیں۔
”کلینک“نامی کمپنی نے بالوں کی حفاظت کرنے والی چند ایسی مصنوعات متعارف کروائی ہیں۔جو نہ صرف بالوں کی حفاطت کرتی ہیں بلکہ نہایت سرعت سے نقصان زدہ حصوں کو صحت بھی عطا کرتی ہیں۔
”ایکسٹرابینی فٹ کنڈیشنر“اور”ایکسٹرابینی فٹ شیمپو“ایسی ہی مصنوعات ٹیوب میں دستیاب ہیں،جو کھوئے ہوئے موئسچرکو بحال کرکے بالوں کی سطح کو چکنا بناتی ہیں اور بالوں کو گھنا اور ریشم جیسا ملائم کر دیتی ہیں ۔
دھوپ اور سمندری پانی سے بالوں کو پہنچنے والے نقصان سے محفوظ رکھنے کیلئے ایک دوسری مصنوعات کا نام”ریڈکین اکسٹریم“ہے۔اس کریم میں دودھ اور سویا پروٹین کے عناصر بھی شامل ہیں جو نقصان زدہ بالوں کی مرمت کرتے ہیں۔
کلورین:سوئمنگ پول کے پانی میں شامل کلورین بالوں کے پروٹین پر حملہ کرکے انہیں ناکارہ بنا دیتے ہیں۔اس لئے اس قسم کے پول میں پیرا کی کے بعد اپنے بالوں کو دوبارہ اچھی طرح دھونا بے حد ضروری ہے۔
اس سلسلہ میں رنگے ہوئے بالوں والی خواتین کو سخت احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ ایسے پول میں چند مرتبہ نہانے کے بعد بالوں کے رنگوں کے تبدیل ہو جانے کی شکایات عام ہیں۔ان خواتین کے لئے جو کلوری شدہ پانی میں روزانہ نہانے کی عادی ہیں یہ مشورہ ہے کہ وہ مارکیٹ میں دستیاب ایسے شیمپو مستقل استعمال کریں جو کلوریم کے مضر اثرات سے بالوں کو محفوظ رکھتے ہیں ۔
جو ڈیپ کلینرز کہلاتا ہے اور جسم کی جلد کے پانی میں موجود مضر اثرات سے بالوں کو محفوظ رکھتے ہیں ۔ایسا ہی ایک شیمپو ”ڈی لورینز اس لئے خواتین کے لئے ڈیپ کلینرز کا استعمال انتہائی مفید اور ضروری ہے ۔”ڈی لورینزو“کی مصنوعات کی ایک اضافی خوبی یہ بھی ہے کہ وہ مختلف آب وہوا سے مطابقت رکھتی ہیں اورجسم میں شامل ہونے کے بعد ان کے اجزاء ٹوٹ کر علیحدہ ہو جاتے ہیں اور جسم میں حل ہو جاتے ہیں۔

گرم ہوا سے بالوں کو خشک کرنا:
گرم ہوا سے بالوں کا براہ راست خشک کرنا ان کے لئے انتہائی مضر رساں ہے۔اس لئے آپ کو چاہیے کہ بال دھونے کے بعد پہلے انہیں تو لئے سے اچھی طرح خشک کریں اور اگر وقت اجازت دے تو دس منٹ تک انہیں قدرتی ہوا میں خشک ہونے دیں۔اس کے بعد ہی ہیئر ڈرائیر کے ذریعہ آخری نتائج حاصل کریں ۔بالوں کی خوبصورتی میں اضافہ کی خاطر”ایلبر ٹویوروپین اسٹائیلنگ اسٹنٹے ننگ موز“بھی استعمال کرکے دیکھیں جس میں موئسچرائزر اور پروٹین وافر مقدارمیں شامل ہیں۔

شیمپو سے پوری طرح استفادہ کرنا:
دھلنے کے فوراً بعد تو سب ہی بال بڑے خوبصورت معلوم ہوتے ہیں۔پھر بھی موسم گرما میں ان کی شان ہی نرالی ہوتی ہے اس مقصد کیلئے مارکیٹ میں دستیاب مختلف شیمپوؤں کو تجربہ کی کسوٹی پر پرکھنے کے بعد ہی مناسب شیمپو کا انتخاب کرنا ممکن ہو گا۔پھر بھی انتخاب میں سہولت کے لئے ہم آپ کو چند مفید مشورے ضرور دیں گے۔
اگر آپ اپنے بال روزانہ دھونے کی خواہش مند ہیں توکسی نرم اورلطیف شیمپو کا انتخاب کریں خاص طور سے ایساجس میں کنڈیشننگ ٹریٹ منٹ پہلے سے موجود ہو۔اگر آپ کے بال بہت باریک ہیں تو پھر باڈی بلڈ نگ شیمپو اور کنڈیشنر علیحدہ علیحدہ استعمال کریں۔
ہو سکتا ہے کہ آپ کو جاڑوں کے مقابلہ میں گرمیوں میں بال دھونے کی ضرورت زیادہ محسوس ہوتی ہو۔
یہ امر قدرتی ہے کیونکہ گرمی اور رطوبت کے باعث پسینہ زیادہ مقدارمیں خارج ہوتاہے اور اسی لئے بال نسبتاً جلد گندے ہو جاتے ہیں۔یہ تصور غلط ہے کہ روزانہ شیمپو کرنے سے چکنے بال اور زیادہ چکنے ہو جاتے ہیں ۔تاہم اس کے برعکس تیز قسم کے شیمپو الٹا اثر دکھاتے ہیں اور وہ آپ کے بالوں میں زیادہ خشکی پیدا کر سکتے ہیں ۔بہتر تو یہی ہے کہ آپ باتھ روم میں ایک سے زیادہ قسم کے شیمپو رکھیں اور اپنے بالوں کو ان سے باری باری دھوئیں ایک مرتبہ کلیزنگ شیمپو سے اور دوسری مرتبہ کنڈیشننگ شیمپو سے۔
کیا آپ جانتی ہیں؟لمبے بالوں کی نسبت چھوٹے بالوں کو زیادہ جلدی دھونے کی ضرورت پڑتی ہے کیونکہ چھوٹے بال جلد کے زیادہ قریب ہونے کے باعث جلد سے نکلنے والی چنائی سے جلدی اثر انداز ہو جاتے ہیں۔
ان باتوں پر عمل کریں
بال دھونے کے بعد انہیں کسی موٹے دانے والے کنگھے سے سہولت کے ساتھ ایک دوسرے سے علیحدہ کریں۔
جب بھی ممکن ہو گیلے بالوں کوقدرتی ہوا میں خشک ہونے دیں۔

باریک بالوں کے لئے ایسا شیمپو منتخب کریں جس میں باڈی بلڈ نگ پروٹین اور پالی مرز ا وافر مقدار میں شامل ہوں۔
سخت بالوں والے برش استعمال کریں جو بالوں میں چمک پیدا کرتا ہے اور ان کی جڑوں کو نقصان پہنچے سے محفوظ رکھتا ہے۔مہینہ میں ایک بار بالوں کا مساج ضرور کریں ۔اس طرح ذہنی ٹینشن کو سکون ملے گا اور جلد زیادہ صحت مند رہے گی۔
مساج کرنے وقت جلد پر انگلیوں کا یکساں اور مضبوط دباؤ ہو اور انگلیاں دائرہ میں گردش کریں۔
اضافی فائدہ کے لئے ڈیپ کنڈیشننگ کا عمل کرنے کے بعدکوئی نیا ”ہئیر ٹریٹمنٹ پیک“بھی استعمال کرکے دیکھیں جس میں معجزاتی وٹامن ”ای “خصوصی طور پر شامل کیاگیا ہو۔
ان باتوں سے پرہیز کریں:
گیلے بالوں کی سخت پونی ٹیل ہر گز نہ باندھیں۔
نمی بالوں کی لچک میں اضافہ کر دیتی ہے۔اس لئے خشک ہونے کے بعد ایسے بالوں میں کھنچاؤ پیدا ہو گا اور وہ ٹوٹنا شروع ہو جائیں گے۔
بہت زیادہ شیمپو استعمال مت کریں۔
جب آپ کے بال خوبصورت ہو جائیں تو ان کی خوبصورتی بر قراررکھنے کے لئے ان مشوروں پر عمل کریں۔
ہر چار سے چھ ہفتہ بعد انہیں باقاعدگی سے ترشوائیں ۔اسٹائل وہ بنوائیں جو آپ کو پسند ہو اور پہلی مرتبہ تر شوانے کے بعد ان کا بغور مشاہدہ کرتی رہیں۔
لمبے کرل کے مقابلہ میں چھوٹے بابی بالوں کو زیادہ جلدی تراشوانا ضروری ہے۔
اسٹائلنگ:اپنے بالوں کو ہیئر ڈرائیر سے خشک کرنے کی مشق کرتی رہیں۔کسی بھی قسم کے بالوں کو خشک کرنے کے لئے دس منٹ کی مدت کافی ہے ۔سیدھے بال ہوں تو انہیں سامنے کی طرف لے آئیں اور پھر انہیں جڑوں کی جانب سے پہلے خشک کریں۔ اس کے بعد بالوں کو پیچھے کی طرف کرلیں اور برش سے انہیں اٹھا کر اوپرکی طرف سے خشک کریں۔
”پرس ریفے لائیٹ کرل“کے لئے آگے کی طرف جھک جائیں اور پھر جڑوں سے خشک کریں۔لیکن انہیں بار بار برش سے علیحدہ کرتی رہیں اور ڈیفوز ر قسم کے ہئیر ڈرائیرکو ترجیح دیں۔بصورت دیگر آپ کے بالوں کو کرل ختم ہو جائے گا۔
رولرز رواج پھر عام ہو گیا ہے۔جلد اثر پذیری کے لئے لڑکیاں عموماً رولروں کو ترجیح دیتی ہیں۔صرف دس منٹ کے مختصر عرصہ میں گرم رولرزدیر تک قائم رکھنے والے اسٹائل ترتیب دے دیتے ہیں ۔قدرتی کرل رکھنے والی خواتین اگرماضی کے فیشن اپنانے کی خواہش مندہوں تو پھر انہیں گیلے رولروں کا سہارا لینا پڑے گالیکن انہیں خشک کرنے کے لئے طویل وقت درکار ہو گا اور روزانہ سیٹ کرنے والی خواتین کے لئے ایسا کرنا ممکن نہ ہو گا۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Mosaam E Garma Main Baloon Ki Negehdasht" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.