Ranai E Khayal - Yeh Hair Style - Article No. 3147

Ranai E Khayal - Yeh Hair Style

رعنائیِ خیال،یہ ہیئر اسٹائل - تحریر نمبر 3147

ٹوئسٹ اینڈ پن اسٹائل

جمعرات 1 جون 2023

یہ سادہ اور آسان ہیئر اسٹائل ان دنوں نوجوان لڑکیوں میں خاصا مقبول ہے۔اسے ٹوئسٹ اینڈ پن اسٹائل کہا جاتا ہے اور اس کی خوبی یہ ہے کہ یہ کم وقت میں آسانی سے بنتا ہے اور آپ کی شخصیت میں گلیمر سا آ جاتا ہے۔
سادہ سے کینوس پر ایک شبیہہ بنا کے جب تک رنگ نہ بھرے جائیں تصویر نگاہوں کو خیرہ نہیں کرتی یعنی متاثر کن نہیں ہوتی یہی حال ہماری چوٹیوں اور بالوں کی لٹوں کا ہوتا ہے جنہیں جب تک کوئی واضح اور دلفریب سی شکل نہ دی جائے یہ بھلی نہیں لگتیں۔

ہمیں آپ کے صرف 2 منٹ درکار ہیں طریقہ ہم بتاتے جاتے ہیں
آپ نے بالوں کو شیمپو کرنے کے بعد اگر بال سیدھے یا کرلی کئے ہوں یہ دونوں صورتوں میں اچھا ہیئر اسٹائل کہلاتا ہے یعنی آپ پر ہر صورت میں سوٹ کرے گا۔

(جاری ہے)


سب سے پہلے بالوں میں اپنی پسند کے مطابق سیدھی یا سائیڈ کی مانگ نکال لیں۔
اب فرنٹ سے بالوں کا ایک چھوٹا حصہ لے کر جو ایک انچ کے برابر ہو،اب اسے بل دیتے ہوئے چہرے سے دور کر لیں۔

اگر بال پتلے اور چھوٹے ہیں تو انہیں خوب کس کر ٹوئسٹ دیں اور پھر ان کے اوپر ہلکا سا ہیئر اسپرے کر لیں تاکہ بال اپنی جگہ جمے رہیں۔
اب اسٹائل کو سیٹ کرنے کے لئے ایک بوبی پن لگا دیں۔یہ اسی مقام پر لگائیں جہاں بالوں کو بل دینے کے نتیجے میں تکونی سی شکل بنتی نظر آئے۔
اب ایک پن کو کراس (انگریزی حرف X) کی شیپ بناتے ہوئے لگا لیں۔
ان پنوں کو بالوں سے چھپانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہی تو اسٹائل ہے۔
آپ جتنی چاہیں آڑھی،ترچھی،افقی،عمودی،کسی بھی Shape میں لگائیے،ڈیزائن بنائیے۔
لیجئے آپ کا جھٹ پٹ ٹوئسٹ اینڈ بوبی پن ہیئر اسٹائل تیار ہے۔اب چاہے تو آپ بال کھلے رکھیں یا ڈھیلی سی پونی ٹیل بنا لیں۔
اگر رنگین بوبی پن دستیاب نہ ہوں تو نیل پالش کی مدد سے انہیں پینٹ کر کے سکھا لیں اور بنائیں اسٹائلش سا یہ ہیئر اسٹائل جو کسی بھی طرح سے شاعر کے تخیل کی رعنائی کی ایک شکل جیسا ہے۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Ranai E Khayal - Yeh Hair Style" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.