Rokhay Balon Se Pareshan Hona Chorain - Article No. 1895
روکھے بالوں سے پریشان ہونا چھوڑیں - تحریر نمبر 1895
خوبصورت بال انسان کی شخصیت کا ایسا حصہ ہوتے ہیں ‘جو اس کی شخصیت کو پر اعتماد اور پر کشش بناتے ہیں ۔خواہ مرد ہو یا خواتین سیاہ گھنے اور چمکدار بال سب کی خواہش ہوتے ہیں ۔لوگوں کی بڑی تعداد آج کل بالوں کے مسائل کا شکار ہے ۔
بدھ 17 اکتوبر 2018
خوبصورت بال انسان کی شخصیت کا ایسا حصہ ہوتے ہیں ‘جو اس کی شخصیت کو پر اعتماد اور پر کشش بناتے ہیں ۔خواہ مرد ہو یا خواتین سیاہ گھنے اور چمکدار بال سب کی خواہش ہوتے ہیں ۔لوگوں کی بڑی تعداد آج کل بالوں کے مسائل کا شکار ہے ۔ان مسائل کے حل کے لیے خواتین ڈاکٹروں سے مشورہ کرتی ہیں اور مہنگے علاج کا خرچہ بھی برداشت کرتی ہیں ۔خواتین اور لڑکیاں وقتاً فوقتاً اپنے بالوں کو نئے نئے رنگوں سے رنگتی ہیں ۔
کبھی سیدھے اور کبھی خمدار بال بنانے کے لیے آئرن کا استعمال زیادہ کرتی ہیں یا پھر حد سے زیادہ شیمپو اور کنڈیشنر کا استعمال بالوں کی چمک کو ختم کر دیتا ہے اور بال روکھے اور بے رونق ہو جاتے ہیں ۔ایسے روکھے اور بے رونق بالوں کے لیے مکمل نگہداشت کی ضرورت ہے ۔ایسے بالوں پر اگر قدرتی طریقوں سے تو جہ دی جائے تو یہ دوبارہ پہلے جیسے ہو سکتے ہیں ۔
(جاری ہے)
اس کا طریقہ یہ ہے کہ شیمپو کا زیادہ استعمال نہ کریں ہفتے میں ایک سے دو دفعہ شیمپو کریں ۔اپنے سر کی جلد کو غیر ضروری ذرات اور دھول مٹی سے پاک رکھیں ۔ہیر ڈرائیر ‘اسٹر یٹنر اور کر لر کا زیادہ استعمال نہ کریں ۔یہ بالوں کی ساخت کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔ان سے بال بے رونق اور کمزور ہو جاتے ہیں ۔اپنے بالوں کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے ان کا استعمال تر ک کردیں ۔ناریل کے تیل کو نیم گرم کرکے سر کی مالش کر یں ۔رات بھر لگا رہنے دیں اور صبح اُٹھ کر اچھے شیمپو سے سر د ھو لیں ۔
پانی کا استعمال زیادہ کر یں روزانہ کم سے کم آٹھ گلاس پانی ضرور پئیں تا کہ آپ کا جسم پانی کی شکار نہ ہو۔وٹامنز اور منر لز سے پھر پور غذاکھائیں روکھے بالوں کو چمکدار بنانے کے لیے ہےئر ماسک گھر پر ہی تیار کریں ۔ایک ایوا کا ڈو لیں اور اس کو میش کر لیں ۔اس میں ایک کھانے کا چمچہ شہد ‘تھوڑا سا دودھ اور ایک چائے کا چمچہ مایونیز شامل کرلیں ۔اس ماسک کو اپنے بالوں میں لگائیں اور ایک گھنٹے کے لے چھوڑ دیں ۔سر دھو نے کے لیے نیم گرم پانی کا استعمال کریں ۔آپ بال جو بے رونق ہو گئے تھے ‘وہ حیرت انگیز طور پر دوبارہ نرم ریشمی اور چمکدار ہو جائیں گے ۔اس ماسک کو ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کریں ۔
Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling
سردیوں میں بالوں پر خصوصی توجہ دیجیے
Sardiyon Mein Balon Par Khusoosi Tawajah Dijiye
عید کا میک اپ اور ہیئر اسٹائل
Eid Ka Makeup Aur Hair Style
خوبصورت بال صرف تھوڑی سی توجہ سے
Khobsorat Baal Sirf Thori Si Tawajah Se
سفید بال چھپانے کے طریقے
White Hair Chupane Ke Tarike
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
پارٹی ہیئر اسٹائل․․․آسان بھی دیدہ زیب بھی
Party Hair Style - Asan Bhi Aur Deeda Zeb Bhi
اِک قوسِ قزح ہے رقصاں
Ik Qaus E Qaza Hai Raqsaan
موسم گرما کے ٹرینڈی اور ہاٹ اسٹائل
Mausam Garma Ke Trendy Aur Hot Style
آئلی بالوں کو منٹوں میں صاف اور چمکدار بنائیں
Oily Balon Ko Minton Mein Saaf Aur Chamakdar Banaye
حسن کا تاج پرکشش صحت مند بال
Husn Ka Taaj Purkashish Sehat Mand Baal
موٹاپا‘ ایکنی اور بالوں کی خشکی
Motapa Acne Aur Balon Ki Khushki
موسم برسات میں بالوں کی حفاظت،کیسے
Mausam Barsaat Mein Balon Ki Hifazat Kaise