Sar Main Khushki - Article No. 2418

Sar Main Khushki

سر میں خشکی - تحریر نمبر 2418

سر میں خشکی مرد و خواتین دونوں میں عام ہے

منگل 8 ستمبر 2020

سر میں خشکی مرد و خواتین دونوں میں عام ہے۔اس کی وجہ سے سر میں بار بار خارش ہوتی ہے اور کسی محفل میں یہ شرمندگی کا باعث بنتی ہے۔ ذہنی دباؤ بھی خشکی کی ایک بڑی وجہ ہے۔
سر میں خشکی کی وجوہات
سر میں خشکی بڑی وجہ شیمپو کا زیادہ استعمال بھی ہے،بعض غیر معیاری شیمپو میں پائے جانے والے کیمیکلز جلد کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں۔
سر میں خشکی کی ایک عام علامت خارش ہے۔سر کی خشکی ختم کرنے کے لئے گھریلو نسخوں سے مدد لی جا سکتی ہے۔
لیموں کا رس
لیموں میں سائٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے جو سر سے خشکی کے ذرات کو نکالنے میں مدد کرتا ہے،لیموں کے رس کا استعمال اس طرح سے کیا جائے کہ روئی لے کر اُس کو لیموں کے رس میں بھگوئیں اور سر کی جلد پر جہاں جہاں خشکی ہے وہاں لگائیں۔

(جاری ہے)


ناریل کا تیل
ناریل کا تیل سر کی خشکی ختم کرنے کا ایک موثر علاج ہے۔تھوڑے سے ناریل کے تیل کو ہلکا گرم کرلیں اور اُس میں لیموں کا رس ملا لیں،اس تیل کو سر کی جلد پر لگائیں اور تھوڑی دیر مساج کریں۔
نیم کا تیل
نیم میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔نیم کا تیل سر سے خشکی ختم کرنے میں بھی مفید ہے۔

پیاز کا رس
پیاز میں اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو فنگس کو ختم کرتی ہے۔درمیانی سائز کی پیاز لے کر اُس کا رس نکال لیں۔اس رس کو سر کے اُس حصے پر لگا لیں جہاں خشکی اور فنگس کے ذرات موجود ہیں۔
انڈے کی زردی
انڈے کی زردی میں اینٹی ڈینڈرف کی خصوصیت موجود ہوتی ہیں،انڈے کی زردی سر کی جلد پر لگانے سے خارش بھی ختم ہو گی اور خشکی سے بھی نجات ملے گی۔

کھانے کا سوڈا
کھانے کا سوڈا ہر گھر کے کچن خانے کا اہم جزو ہے،اس میں موجود اینٹی فنگس خصوصیات سر کی جلد سے خشکی ختم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔اس کا طریقہ استعمال یہ ہے کہ پہلے بالوں کو گیلا کر لیں اور سر کی جلد پر کھانے کا سوڈا لگائیں،اس کے بعد ہاتھ سے رگڑیں اور کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں،پھر سر کو صرف پانی سے دھولیں،شروع میں بال خشک لگیں گے لیکن بعد میں محسوس ہوگا کہ سر کی جلد پر قدرتی چکناہٹ پیدا ہو رہی اور خشکی ختم ہو رہی ہے۔

آملہ
آملہ بالوں کے لئے مفید ہے،خشکی کی وجہ سے سر میں بہت زیادہ خارش ہوتی ہے اس خارش سے محفوظ رہنے کے لئے آملہ سر پر لگائیں اور زیادہ اچھا ہو گا کہ بالوں کو آملہ کے پاؤڈر سے دھوئیں۔اس سے خشکی بھی ختم ہو گی اور خشکی کی وجہ سے بال جھڑنے کا عمل بھی رُک جائے گا۔
ایلوویرا
ایلوویرا وٹامنز،پروٹین اور معدنیات کی خصوصیات سے مالا مال ہے۔
اس میں اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں، ایلوویرا سے سر کی خشکی ختم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ خشکی والے حصوں پر ایلوویرا جیل لگا لیں اور کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں،پھر سر کو دھولیں۔
لہسن کا پیسٹ
لہسن میں اینٹی فنگل،اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی بائیوٹیک کی خصوصیات ہوتی ہیں،لہسن کے ذریعے سر سے خشکی ختم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ لہسن کو پیس لیں اور اس کا پیسٹ بنا کر سر پر لگا لیں اور پھر کچھ دیر بعد دھو لیں۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Sar Main Khushki" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.