- Home
- Women
- Articles
- Hair Care, Hair Color & Hair Styling
- Thatharaati Sardiyon Mein Karen Zulfon Ki Hifazat
Thatharaati Sardiyon Mein Karen Zulfon Ki Hifazat - Hair Care, Hair Color & Hair Styling
ٹھٹھراتی سردیوں میں کریں زلفوں کی حفاظت - بالوں کی حفاظت
منگل 28 دسمبر 2021

سردیاں جلد کو متاثر کرتی ہی ہیں لیکن ان سے خاص طور پر خواتین کے بال بہت خراب اور روکھے ہو جاتے ہیں۔یہی نہیں بالوں کے مزید مسائل جنم لے کر دردِ سر بن جاتے ہیں جن میں بالوں کا دو مونہہ ہو جانا بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ بالوں میں کرنٹ پیدا ہونا بھی موسم سرما ہی کا تحفہ ہے۔موسمِ سرما ہو یا گرما ماحول آپ کے بالوں کی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن سرما میں بالوں کی حالت گرما کے مقابلے میں خاصی پتلی ہو جاتی ہے۔کبھی آپ نے سوچا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے!دراصل سرد ہوائیں اور دھوپ مل کر کچھ ایسی فضا تخلیق کرتے ہیں کہ بال کھردرے اور بے رونق لگنے لگتے ہیں۔اس پر اگر بارش ہو جائے تو بالوں کی مزید بربادی لازمی ہے۔
موسموں کا بالوں پر خاصا تباہ کن اثر ہوتا ہے اور ایسا بھی ہوتا ہے کہ تمام موسمی اثرات ایک ساتھ بالوں کی صحت اور خوبصورتی کے دشمن بن جائیں۔
بہرحال سردیوں میں بالوں کا خراب ہونا تو ایک عام بات ہے آپ اپنے بالوں کا خاص خیال رکھ کر انہیں بہتر بنا سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر سردیوں کے دوران آپ ان بالوں میں ایسے آلات نہ لگائیں جو گرم ہوا پھینکتے ہوں مثلاً ڈرائیر کی بجائے بالوں کو روم ٹمپریچر میں خشک کریں۔سردیوں میں پرآکسائیڈ والی ڈائی بھی بالوں پر مت لگائیں اس کی جگہ پرآکسائیڈ استعمال نہ کرنے والی یا کم کرنے والی ڈائی بالوں کو کم خراب کرے گی۔خشکی سے لڑائی بھی اس موسم کا خاصہ ہے۔
سردیوں میں کھوپڑی خشک ہو جاتی ہے اور فضا میں موجود نمی آپ کی کھوپڑی میں سکری پیدا کرکے اسے مزید خشک کر دیتی ہے۔ ایسی جلد خشکی پیدا کرتی ہے۔خشکی سے نجات کے لئے نیم گرم تیل بالوں میں لگائیں لیکن اس سے قبل تیل میں لیموں کا تھوڑا سا عرق ڈالنا مت بھولئے گا۔آپ چاہیں تو براہِ راست لیموں کا رس بالوں کی جلد پر بھی لگا سکتی ہیں اس کے بعد نیم گرم تیل سے سر میں مساج کر لیں۔
سردیوں میں کنڈیشنر کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ایسے کنڈیشنر استعمال کریں جو چکنے نہ ہوں اور انہیں بالوں میں چند منٹ لگا کر چھوڑ دیں پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔بالوں کو ہفتہ میں زیادہ سے زیادہ 2 سے 3 بار دھوئیں اس طرح بال زیادہ خشک ہونے سے بچ جائیں گے۔گھر سے باہر جانے سے قبل بالوں کو خشک کرنا مت بھولئے گا۔سردیوں کے موسم میں اپنے بالوں کی ہر 6 سے 8 ہفتوں کے بعد ٹرمنگ کریں اس طرح بالوں کے دو مونہہ نہیں ہوں گے اور وہ خشک ہونے سے بھی محفوظ رہیں گے۔اگر آپ اپنے بالوں کو ڈھک کر رکھیں تو اس پر موسم کا اثر نہیں ہو گا۔بالوں پر دوپٹہ اوڑھیں یا اسکارف باندھیں بس اس بات کا خیال رہے کہ دوران خون درست انداز میں جاری رہے اور سر کی جلد متاثر نہ ہونے پائے۔نیم گرم زیتون کے تیل کا مساج بالوں کو خوبصورتی اور چمک دیتا ہے ساتھ ہی بالوں سے خشکی سکری کا خاتمہ کرتا ہے۔ یہ بالوں کو ٹوٹنے سے بھی بچاتا ہے۔سردیوں میں پانی پینے کی طلب کم ہو جاتی ہے لیکن زائد پانی پینے سے جسم اندر سے نم رہتا ہے اور بالوں میں بھی یہ نمی اپنا اثر دکھاتی ہے۔اگر آپ ہیئر اسپرے استعمال کر رہی ہیں تو خیال رکھیں کہ اس میں الکحل کی مقدار زیادہ نہ ہو۔
موسموں کا بالوں پر خاصا تباہ کن اثر ہوتا ہے اور ایسا بھی ہوتا ہے کہ تمام موسمی اثرات ایک ساتھ بالوں کی صحت اور خوبصورتی کے دشمن بن جائیں۔
(جاری ہے)
سردیوں میں کھوپڑی خشک ہو جاتی ہے اور فضا میں موجود نمی آپ کی کھوپڑی میں سکری پیدا کرکے اسے مزید خشک کر دیتی ہے۔ ایسی جلد خشکی پیدا کرتی ہے۔خشکی سے نجات کے لئے نیم گرم تیل بالوں میں لگائیں لیکن اس سے قبل تیل میں لیموں کا تھوڑا سا عرق ڈالنا مت بھولئے گا۔آپ چاہیں تو براہِ راست لیموں کا رس بالوں کی جلد پر بھی لگا سکتی ہیں اس کے بعد نیم گرم تیل سے سر میں مساج کر لیں۔
سردیوں میں کنڈیشنر کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ایسے کنڈیشنر استعمال کریں جو چکنے نہ ہوں اور انہیں بالوں میں چند منٹ لگا کر چھوڑ دیں پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔بالوں کو ہفتہ میں زیادہ سے زیادہ 2 سے 3 بار دھوئیں اس طرح بال زیادہ خشک ہونے سے بچ جائیں گے۔گھر سے باہر جانے سے قبل بالوں کو خشک کرنا مت بھولئے گا۔سردیوں کے موسم میں اپنے بالوں کی ہر 6 سے 8 ہفتوں کے بعد ٹرمنگ کریں اس طرح بالوں کے دو مونہہ نہیں ہوں گے اور وہ خشک ہونے سے بھی محفوظ رہیں گے۔اگر آپ اپنے بالوں کو ڈھک کر رکھیں تو اس پر موسم کا اثر نہیں ہو گا۔بالوں پر دوپٹہ اوڑھیں یا اسکارف باندھیں بس اس بات کا خیال رہے کہ دوران خون درست انداز میں جاری رہے اور سر کی جلد متاثر نہ ہونے پائے۔نیم گرم زیتون کے تیل کا مساج بالوں کو خوبصورتی اور چمک دیتا ہے ساتھ ہی بالوں سے خشکی سکری کا خاتمہ کرتا ہے۔ یہ بالوں کو ٹوٹنے سے بھی بچاتا ہے۔سردیوں میں پانی پینے کی طلب کم ہو جاتی ہے لیکن زائد پانی پینے سے جسم اندر سے نم رہتا ہے اور بالوں میں بھی یہ نمی اپنا اثر دکھاتی ہے۔اگر آپ ہیئر اسپرے استعمال کر رہی ہیں تو خیال رکھیں کہ اس میں الکحل کی مقدار زیادہ نہ ہو۔
تاریخ اشاعت:
2021-12-28
Your Thoughts and Comments
Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Thatharaati Sardiyon Mein Karen Zulfon Ki Hifazat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید بالوں کی حفاظت سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.