Asteen Ki Hadiyo Kalai Hath Or Ungliyo Ki Hadiyo Ka Toot Jana - Article No. 1727
آستین کی ہڈیوں،کلائی،ہاتھ اور انگلیوں کی ہڈیوں کا ٹوٹ جانا - تحریر نمبر 1727
کہنی کو اس حد تک بند کریں کہ آستین جسم کے آڑے رخ پر رہے اور اسے گل پٹی میں رکھ کر وہیں قائم کریں
ہفتہ 30 دسمبر 2017
فوری امدا: کہنی کو اس حد تک بند کریں کہ آستین جسم کے آڑے رخ پر رہے اور اسے گل پٹی میں رکھ کر وہیں قائم کریں مجروح کو جب ہسپتال لے جارہے ہوں تو اسے کرسی پر بٹھا کر لے جائیں یا اگر کوئی دوسری سواری ہو تو اسے بیٹھے رہنے کو کہیں۔
ٹانگ کی ہڈیوں کا ٹوٹ جانا: کو لھے کے جوڑ سے لے کر گھٹنے کے جوڑ تک ہڈی کا ٹوٹ جانا بڑا خطرناک ہوتا ہے لہٰذا مجروح کو فوراً ہسپتال پہنچانے کی کوشش کرنا چاہیے۔
فوری امداد:
۱۔روئی اور کپڑے کی نرم گدھیوں کو جسم کے طبعی نشیبوں پر رکھ کر ان کو ہموار کردیں۔
۲۔
(جاری ہے)
دونوں رانوں کے درمیان ایک چھوٹا سا اور مناسب تکیہ رکھ دیں یااسی مناسبت کی گدی بنا کر رکھیں۔
۳۔دونوں گھٹنوں اور ٹخنوں کے درمیان بھی گدیاں رکھیں تاکہ ان کی ہڈیوں کے طبعی اُبھاروں کے ایک دوسرے پر دباؤ ڈالنے سے یا رگڑنے سے مجروح کو درد نہ ہونے پائے۔
۴۔دوسری سلیم ٹانگ کو مجروح ٹانگ کے قریب لائیں اور اس سلسلے میں جس قدر حرکات بھی کی جائیں وہ بہت آہستہ آہستہ اور نرمی کے ساتھ کریں مجروح طرف پاؤں کو مضبوط سہارا دیں اور اسے لٹکتا ہوا نہ چھوڑدیں۔
۵۔اب دونوں پاؤں اور ٹخنوں کو ایک چوڑی پٹی کے ذریعے اکٹھا باندھ دیں اور یہ پٹی ان دونوں کے اردگرد 8 ہندسے کی شکل پر لپیٹیں مجروح کو بوٹ وغیرہ پہنانے یا اتارنے کی کوشش نہ کریں۔
۶۔اب ایک دوسری چوڑی پٹی کے ذریعے دونوں گھٹنوں کو آپس میں باندھ دیں ۔
۷۔دو اور چوڑی پٹیاں لیں ایک کو دونوں رانوں کے اردگرد مجروح مقام سے ذرا نیچے لپیٹ کر باندھ دیں اور دوسری کو اس مقام سے قدرے اونچا دونوں رانوں کے اردگرد اکٹھا لپیٹ کر گرہ لگادیں جہاں تک جلد ممکن ہوسکے مجروح کو چارپائی یا سٹریچر پر لٹا کر ہسپتال پہنچانے کا بندوبست کریں۔
گھٹنے سے پاؤں کی ہڈی تک کا ٹوٹ جانا:
یہ بھی بڑی خطرناک کسر ہے اگر یہ ابتدا میں کسر مفرد بھی ہو تو بے احتیاطی سے یہ کسرمرکب بن سکتی ہے اس لیے اس میں اور بھی زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوگی۔
فوری امداد: جسم کے قدرتی نشیبوں پر مناسب گدیاں رکھیں تاکہ وہ بالکل ہموار ہوجائیں ران کی کسر کی طرح دونوں ٹانگوں کو اکٹھا باندھ دیں اور مریض کو سٹریچر پر ہسپتال لے جائیں۔
گھٹنے کی ہڈی ٹوٹ جانا: محدوث کو تصویر کے مطابق یوں لٹادیں کہ اس کا سر اونچا رہے مجروح ٹانگ کو اس طرح اونچا کریں کہ محدوث کو تکلیف نہ ہو اس کے بعد ٹانگ کے نیچے لکڑی کی ایک لمبی تختی رکھ کر گھٹنے اور ایڑی کے نیچے گدیاں رکھ دیں اب ٹانگ اور تختی کو تین مقامات پر تصویر کے مطابق باندھ دیں۔
۱۔ایڑی کے قریب،
۲۔گھٹنے کے قریب،
۳۔ران کے اوپر،
پاؤں اور اس کی انگلیوں کی ہڈیوں کا ٹوٹ جانا:
۱۔بوٹ اتارنے کی کوشش نہ کریں البتہ ان کے تسمے کھول دیں اور پاؤں پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہ پڑنے دیا جائے مجروح کو ہسپتال کرسی پر بٹھا کر یا سٹریچر پر لٹا کر بھیجیں ٹخنے پاؤں اور اس کی انگلیوں کی ہڈیوں کے ٹوٹنے کا بہترین علاج بعض اوقات اسی قدر کافی ہوتاہے کہ مجروح ٹانگ کو قدرے اٹھا کر تکیوں پر رکھ دیا جائے اور ان تکیوں کو پھر مجروح ٹانگ کے ساتھ ہی باندھ دیا جائے۔
دونوں ٹانگوں کی ہڈیوں کا بیک وقت ٹوٹ جانا:
دونوں ٹانگیں مجروح ہونے کی صورت میں انہیں کھپچیوں یا لکڑی کی تختیوں کے نیچے روئی یا کپڑا رکھ کر باہم باندھ دیں محدوث کو سٹریچر پر ہسپتال لے جائیں۔
Browse More First Aid Tips - Ibtadai Tibbi Imdad
ابتدائی طبی امداد
Ibtadai Tibbi Imdad
منہ اور حلق کا خشک ہوجانا!
Mouh Or Halaq Ka Khushk Ho Jana
کولھے کی ہڈی کا ٹوٹ جانا
Kulhe Ki Haddi Ka Tott Jna
نچلے جبڑے کی ہڈی کا ٹوٹ جانا
Nichly Jabray Ka Tot Jana
چوٹ یا ضرب لگنے کی صورت میں
Choot Ya Zarb Lagny Ki Surat Me
سر پر تکونی پٹی باندھنا
Sar Par Tkooni Pati Bandhna
ٹانگ پر پٹی باندھنا
Tangg Pr Pati Bandhna
پٹی باندھنا
Pati Bandhna
سر پر پٹی باندھنا
Saar Per Pati Bandhna
گردن کا ذخم
Gardan Ka Zakham
سر کی چوٹ
Sarr Ki Choot
مصنوعی تنفس :پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لیے
Masnooii Tanfus Panch Sall Say Kam Uma Bachoo K Liye