Chehre Ki Shadabi Kaise Barqarar Rakhain - Article No. 1444

چہرے کی شادابی کیسے برقرار رکھیں؟ - تحریر نمبر 1444
ہمارے ہاں موسمِ گرما میں جب بھی سورج کی تپش خواتین کے نازک اور دلکش چہرے کو جلانے لگتی ہے تو دھوپ کی تمازت سے چہرے کو محفوظ رکھنے اور رنگت نکھارنے کے لئے اکثرخواتین زیادہ تر بازار میں دستیاب مہنگی کریموں کا سہارا لیتی ہیں
ہفتہ 9 اپریل 2016
گاجر کا ماسک:
چکنی جلدپر نکھارلانے کے لئے گاجر کا جوس نکال کر اسے اچھی طرح ٹھنڈا کرنے کے بعد روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اوریہ عمل ہرروز تین مرتبہ دہرائیں۔
(جاری ہے)
انڈے کا ماسک:
خشک جلد کو نرم کرنے کے لئے ایک انڈے کی سفیدی میں ایک لیموں کا عرق ملاکر اچھی طرح پھینٹ لیں۔اس پیسٹ کو پندرہ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے کے بعد تازہ پانی سے دھو لیں۔
بیسن، دہی اور لیموں کا ماسک:
بیسن، دہی اور لیموں سے تیار کردہ ماسک بہترین نتائج کا حامل ہے۔ تھوڑا سا بیسن، دہی اور چند قطرے لیموں کا رس لے کر پیسٹ بنالیں اوراسے چہرے پر لگالیں جب پیسٹ خشک ہوجائے تو چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔یہ ماسک آپ ہفتے میں تین دن استعمال کر سکتی ہیں۔
شہد اور لیموں کا ماسک:
ایک چمچ شہد میں چند قطرے لیموں کا رس مکس کرلیں اس ماسک کوچند منٹ کے لئے چہرے پر لگالیں اور پھر خشک ہونے پر دھو لیں۔
ہلدی اور دودھ کا ماسک:
ہلدی کے پاوٴڈرمیں تھوڑاسا دودھ ملا کراس ماسک کو چند منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔
چہرے کی رنگت صاف کرنے کے لئے:
دیسی باداموں کی مٹھی بھرگریاں باریک پیس لیں پھران میں حسب ضرورت خالص دودھ اور بیسن شامل کرکے لئی سی تیار کر لیں۔ چہرہ اچھی طرح دھو کر اسے چہرے پر ملیں، چند ہی روز میں رنگت صاف ہو جائے گی اورچہرے پر گرمی اورلو کاا ثر بھی نہیں ہوگا۔اسی طرح ایک حصہ دودھ لیں تین حصے پانی ملا کر کیوبز کی شکل میں فریز کر لیں۔اب ایک کیوب کوململ کے کپڑے میں لپیٹ کر اسے چہرے پرآہستگی سے ملیں۔اس سے نہ صرف آپ کو ٹھنڈک کا احساس ہوگا بلکہ لو اور تپش سے پیدا شدہ سیاہی بھی دور ہوجائے گی۔
Browse More Face Bleaching, Face Facial & Face Massage

خوبصورت ہیئر کلرز
Khoobsorat Hair Colors

ہئیر ڈائیز․․․․․․والیو م کا انتخاب احتیاط سے
Hair Dye Volume Ka Intikhab Ehtiyat Say

ہوم میڈ فیشیل سے جلد کی رعنائی بحال کریں
Homemade Facial Se Jild Ki Ranayi Bahal Karain

ہلدی سے نرم و ملائم بے داغ اور چمکدار جلد
Haldi Se Naram O Mulaim BeDagh Or Chamakdar Jild

لیموں قدرتی بیوٹی پراڈکٹ
Lemon Qudrati Beauty Product

جلد کو خوبصورت بنانے کیلئے
Jild Ko Khobsorat Banane K Liye

خوبصورت جلد کے لیے
Khobsorat Jild K Liye

جلد کے دانوں سے نجات
Jild K Danoon Se Nijaat

فیشل ویکسنگ
Facial Waxing

کنسیلر لگانے کا صحیح طریقہ
Kansels Lagane Ka Sahi Tariqa

کھیرے سے جلد کی حفاظت
Kheere Se Jild Ki Hifazat

خشک جلد پر “میک اپ” کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔!!!
Khushk Jild Per MakeUP