Facial Waxing - Article No. 1437

فیشل ویکسنگ - تحریر نمبر 1437
عموماً لڑکیاں چہرے پر موجود غیر ضروری بالوں کے لیے بہت حربے اپناتی ہیں۔مگر فیشل ویکسنگ سب سے محفوظ اور موثر طریقہ ہے۔یہ نہایت آسان عمل ہے۔لیکن اگر اس میں احتیاط نہ کی جائے تو چہرے کی جلد مختلف انفیکشنز کا شکار ہو سکتی ہے
ہفتہ 26 مارچ 2016
عموماً لڑکیاں چہرے پر موجود غیر ضروری بالوں کے لیے بہت حربے اپناتی ہیں۔مگر فیشل ویکسنگ سب سے محفوظ اور موثر طریقہ ہے۔یہ نہایت آسان عمل ہے۔لیکن اگر اس میں احتیاط نہ کی جائے تو چہرے کی جلد مختلف انفیکشنز کا شکار ہو سکتی ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ کسی ماہر بیوٹیشن کی مدد حاصل کریں جو چہرے پر استعمال کریں جو چہرے پر استعمال ہونے والی بیوٹی پراڈکٹس سے متعلق آپ کو درست گائڈ لائن دے۔فیشل ویکسنگ چہرے کہ غیر ضروری بالوں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کی جلد کو اگلے کئی ہفتوں تک نرم و ملائم بھی رکھتی ہے۔
دراصل فیشل ویکسنگ سے بالوں کو جڑ سے اکھاڑا جاتا ہے۔جس کی وجہ سے چہرے پر بال دوبارہ جلدی نمودار نہیں ہوتے۔
(جاری ہے)
جبکہ دیگر طریقوں سے جلد کی اوپری سطح سے بالوں کو صاف کیا جاتاہے۔ جس سے جلد کھدری اور سخت ہوجاتی ہے۔
آپ چہرے کے جس حصے سے بال اتارنا چاہتی ہیں وہ اپنی بیوٹیشن کو پہلے ہی بتادیں تاکہ اسے اندازہ ہو کہ اسے چہرے کے کن حصوں کو فوکس کرنا ہے۔
فیشل ویکسنگ سستا طریقہ:
ویسے تو چہرے کے غیر ضروری بالوں کے خاتمے کے لیے لیزر treatment بھی کافی مقبول ہے لیکن یہ خاصہ مہنگا طریقہ ہے۔جبکہ ویکسنگ کا طریقہ مہنگا بھی ہے اور قدرے محفوظ بھی۔خواتین فیشل ویکسنگ میں خود بھی اتنی مہارت حاصل کر لیتی ہیں۔کہ بیوٹی سیلونز پر پیسے خرچ کرنے کی بجائے ۔خودی گھر پر ویکس کر لیتی ہیں۔
چہرے کی خوبصورتی نکھارنے کے لیے فیشل بھی اہم ہے۔
فیشل سے جلد صاف ستھری اور بیرونی اثرات سے پاک ہوجاتی ہے۔خواتین کو چاہیئے کہ ہر تین سے پانچ ہفتے کے بعد فیشل کروائیں۔اس سے آپ کی جلد صحت مند اور چمک دار دکھائی دے گی۔اکثر سٹریس کی وجہ سے بھی چہرے پر دانے بن جاتے ہیں یا بلیک ہیڈز یا وائٹ ہیڈز موجود ہوں تو فیشل کے بعد اکثر پمپلز اور دانے وغیر بن جاتے ہیں۔
مگر باقاعدہ فیشل سے آپ کی جلد ان مسائل سے محفوظ رہتی ہے۔اگر آپ گھرپر cleansing ،moisturisingاستعمال کرنے کے عادی ہیں تو فیشل کا رزلٹ دیر پا ہوگا۔کچھ لوگوں کی جلد پر فیشل کا اثر فوراً نمودار ہوجاتا ہے۔لیکن اگر کسی قسم کے جلدی مسائل ہوں تو پھر فیشل کا اثر کچھ وقت کے بعد محسوس ہوتا ہے۔
Browse More Face Bleaching, Face Facial & Face Massage

خوبصورت ہیئر کلرز
Khoobsorat Hair Colors

ہئیر ڈائیز․․․․․․والیو م کا انتخاب احتیاط سے
Hair Dye Volume Ka Intikhab Ehtiyat Say

ہوم میڈ فیشیل سے جلد کی رعنائی بحال کریں
Homemade Facial Se Jild Ki Ranayi Bahal Karain

ہلدی سے نرم و ملائم بے داغ اور چمکدار جلد
Haldi Se Naram O Mulaim BeDagh Or Chamakdar Jild

لیموں قدرتی بیوٹی پراڈکٹ
Lemon Qudrati Beauty Product

جلد کو خوبصورت بنانے کیلئے
Jild Ko Khobsorat Banane K Liye

خوبصورت جلد کے لیے
Khobsorat Jild K Liye

چہرے کی شادابی کیسے برقرار رکھیں؟
Chehre Ki Shadabi Kaise Barqarar Rakhain

جلد کے دانوں سے نجات
Jild K Danoon Se Nijaat

کنسیلر لگانے کا صحیح طریقہ
Kansels Lagane Ka Sahi Tariqa

کھیرے سے جلد کی حفاظت
Kheere Se Jild Ki Hifazat

خشک جلد پر “میک اپ” کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔!!!
Khushk Jild Per MakeUP