Hair Dye Volume Ka Intikhab Ehtiyat Say - Article No. 1890

Hair Dye  Volume Ka Intikhab Ehtiyat Say

ہئیر ڈائیز․․․․․․والیو م کا انتخاب احتیاط سے - تحریر نمبر 1890

بالوں کو رنگنے کا رواج صدیوں پرانا ہے ماضی میں صرف عمر رسیدہ یا ادھیڑ عمر افراد یا پھر وہ افراد جن کے بال موروثیت کے باعث کم عمری میں سفید ہونا شروع ہوجایا کرتے تھے

پیر 8 اکتوبر 2018

بالوں کو رنگنے کا رواج صدیوں پرانا ہے ماضی میں صرف عمر رسیدہ یا ادھیڑ عمر افراد یا پھر وہ افراد جن کے بال موروثیت کے باعث کم عمری میں سفید ہونا شروع ہوجایا کرتے تھے صرف وہی افراد اپنے بالوں کی سفیدی چھپانے خضاب یعنی ہےئر ڈائیز کا سہارا لیا کرتے تھے ۔اس مقصد کے لیے ایشیائی ممالک میں لوگ یا تو صرف مہندی کا استعمال کرکے اپنے بالوں کی رنگت سرخ یا میرون جیسی کرنے (کالی مہندی کے استعمال سے سیا ہ بال کرنے میں بھی )اور خضاب کے ذریعے سیاہ کرلیا کرتے تھے ‘مگر نت نئی ایجادات کے ساتھ ساتھ بالوں کو اپنے من پسندرنگوں میں رنگنے یا ڈائی کرنے کی سہولت اب ہر جگہ بآسانی موجود ہے ۔


آپ چاہیں تو سیلون میں جاکر اپنے بال رنگوائیں ۔صرف بوڑھے یا ادھیڑ عمر کے افراد ہی اپنے سفید بالوں کو چھپانے کے لیے اپنے بال رنگ رہے ہیں ‘بلکہ بہت سے نوجوان لڑکے لڑکیاں نیلے پیلے لال گلابی اور ان گنت اقسام کے رنگوں میں اپنے بالوں کو ڈائی کرکے فیشن سمبل بنے نظر آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

چاہے آپ سیلون میں بال رنگوائیں یا پھر گھر پہ انہیں خود ڈائی کرنے کا اہتمام کریں ۔

اس احتیاط کو ضرور پیش نظر رکھیں کہ آپ اپنی بالوں کی ساخت کے مطابق ہی ہےئر ڈائی والیوم کا استعمال کریں ۔
دراصل آپ جب بھی مارکیٹ سے ہےئر ڈائی خرید تے ہیں تو (ماسوائے چند ایک کمپنیوں کی تیار کردہ ہےئر ڈائیز کے )وہ دو حصوں پہ مشتمل ہوتی ہے ایک ٹیوب یا پاؤڈر کلر اور دوسرے لیکوئیڈ والیو م کی جنہیں آپس میں ایک خاص تناسب (پروڈکٹ پر درج تفصیلات وہدایت کے مطابق )میں مکس کرنے کے بعد ہی اپنے بالوں پہ لگایا جاتا ہے اور کچھ دیر بعد بالوں کو دھولیا جاتا ہے ‘مگر اکثر اوقات (بلکہ زیادہ تر )ڈائی کے بعد آپ کے بالوں کی رنگت ویسی نظر نہیں آتی ہے جو مذکورہ پروڈکٹ پہ چھپی ماڈل کی تصویر کے بالوں کا رنگ ہوتا ہے ۔

تو جناب اس کی وجہ آپ کے بالوں کی قدرتی ساخت اور ان کی رنگت ہوتی ہے وہ بال جو بالکل سفید ہو چکے ہوتے ہیں ‘ان کی رنگت تو ماڈل کے بالوں کی رنگت سے ملتی جلتی نظر آتی ہے ‘مگر آپ کے سر پر موجود بقیہ سیاہ (براؤن )بالوں پہ ڈائی کا اثر کچھ زیادہ محسوس نہیں ہوتا ہے ۔اسی لیے بہت سے لوگ (نوجوان افراد زیادہ تر )اپنے بالوں کو من چاہا رنگ دینے کے لیے کٹ ڈاؤن کروا کر کیمیائی طور پر اپنے بالوں کے رنگ کو کٹوا کر بالکل سفید کروانے کے بعد اپنے من چاہے رنگ میں ڈائی کرواتے ہیں یا پھر جو افراد کٹ ڈاؤن کے بغیر بال ڈائی کروانے کے شوقین ہوتے ہیں ۔

وہ ہےئر ڈائی کے والیوں میں اضافہ کروالیتے ہیں مگر یا درکھیے ہےئر ڈائی والیوں رینج نارمل رکھنی چاہیے اور اس سے زیادہ والیوم بڑھانے کا مقصد ہے اپنے بالوں کی قدرتی شافٹ کو بتدریج تباہ کرنا ۔بہت سی فیشن زدہ لڑکیاں فوری نتائج کے حصول کے لیے 40والیوں بھی استعمال کرگزرتی ہیں ‘جس کا نتیجہ بلاشبہ ان کا من چاہا تو ہوتا ہے ‘مگر کچھ عرصے بعد وہ بالوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے محروم بھی ہو سکتی ہیں ۔

Browse More Face Bleaching, Face Facial & Face Massage

Special Face Bleaching, Face Facial & Face Massage article for women, read "Hair Dye Volume Ka Intikhab Ehtiyat Say" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.