Kansels Lagane Ka Sahi Tariqa - Article No. 1431

Kansels Lagane Ka Sahi Tariqa

کنسیلر لگانے کا صحیح طریقہ - تحریر نمبر 1431

اگر اپ اٹھ گھنٹے کی نیند پوری کرتی ہیں تو نہ صرف آپ گہرے حلقوں ،پمپلز، اور چہرے کے داغ دھبوں سے محفوظ رہ سکتی ہیں بلکہ آپ کے چہرے کی تروتازگی بھی برقرار رہے گی۔ کنسیلر کے استعمال کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے چہرے پر فاوٴنڈیشن لگائیں

بدھ 23 مارچ 2016

اگر اپ اٹھ گھنٹے کی نیند پوری کرتی ہیں تو نہ صرف آپ گہرے حلقوں ،پمپلز، اور چہرے کے داغ دھبوں سے محفوظ رہ سکتی ہیں بلکہ آپ کے چہرے کی تروتازگی بھی برقرار رہے گی۔ کنسیلر کے استعمال کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے چہرے پر فاوٴنڈیشن لگائیں اور پھر متاثرہ حصوں پر انگلیوں کی پوروں سے “کنسیلر” کو بلینڈ کریں۔ بعض خواتین فاوٴنڈیشن لگانے سے پہلے کنسیلر لگاتی ہیں جو درست طریقہ نہیں ہے۔
کیونکہ فاوٴنڈیشن لگاتے وقت یہ اتر جاتا ہے۔ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو چھپانے کے لئے اورنج یا پیچ کلر کا کنسیلر استعمال کریں۔ پہلے ان حلقوں پر اورنج یا پیچ کلر کا کنسیلر لگائیں اور اپنے ہاتھ کی تیسری انگلی جسے (Ring Fingr) بھی کہتے ہیں ہلکا سا بلینڈ کریں۔
اس کے بعد جلد کی قدرتی رنگت سے ملتا جلتا کنسیلر لگائیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ییلو (Yellow) کنسیلر کے استعمال سے ڈبل ٹون سکن کا تاثر یکساں کیا جاسکتا ہے۔

پمپلز کو چھپانے کے لئے زیادہ تر گرین کنسیلر استعمال ہوتا ہے۔ یہ صرف (Green)پمپلز کے اوپر لگایا جاتا ہے۔ جب پمپلز کی سرخی کم ہو جائے تو روئی سے اپنی جلد سے ملتا جلتا کنسیلر بھی لگا لیں۔ تاکہ پورے چہرے کا ایک جیسا تاثر آئے۔ اس کے بعد چہرے پر سیٹنگ پاوٴڈر بھی لازمی استعمال کریں۔ البتہ سیٹنگ پاوٴڈر اس طرح لگائیں کہ پمپلز نمایاں نہ ہوں۔


پفی آئیز کے لئے۔( Eyes Puffy)
پفی آئیز یعنی سوجی ہوئی یا ابھری ہوئی آنکھوں کو پر کشش بنانے کے لئے کوئی بھی آئی کریم لیں ۔ ہائی لائٹر اور کنسیلر کو اپنے ہاتھ کی پشت پر اچھی طرح ملا کر آنکھوں اور آئی بروز کے نیچے لگا لیں۔ اس طرح پفی آئیز کافی بہتر لگتی ہیں۔ اگر یہ آمیزہ آنکھوں کے ارد گرد پھیل جائے تو بلوٹنگ پیپر کی ایک تہہ لے کر اسے یکساں کر لیں۔
آئلی سکن کا چکنا پن دور کرنے کے لئے ” بلوٹنگ پیپر ” کی دوسری تہہ استعمال کر سکتی ہیں۔
ہونٹوں پر بھی کنسیلر استعمال ہو سکتا ہے۔
لپ لائننگ برش پر کنسیلر لگا کر ہونٹوں کے گرد آوٴٹ لائن بنائیں اور پھر لپ سٹک یا لپ گلوس لگا لیں۔ اس سے ہونٹوں کی شیپ خوبصورت دکھائی دے گی۔ یا پھر ہونٹوں پر کنسیلر لگا کر انگلی سے پھیلا دیں اور پھر کسی بھی پنسل سے آوٴٹ لائن بنانے کے بعد میٹ لک کے لئے کسی پنسل سے ہی فلنگ کر لیں۔
لپ شائنر یا لپ گلوس بھی لگا سکتی ہیں۔
آئی میک اپ خراب نہیں ہوگا۔
بعض دفعہ آئی میک اپ کرتے ہو ئے آئی شیڈ آنکھوں کے نیچے گر کر پھیل جاتا ہے اس کا بہت سادہ حل ہے آنکھ کے نیچے ہلکا سا پرائمر یا کنسیلر مکس کر کے لگا لیں تو آئی میک اپ بالکل فریش دکھائی دے گا ۔اسی طرح آئی لائنر غلطی سے ادھر ادھر لگ گیا ہے تو مکمل میک اپ صاف کرنے کی بجائے کسی صاف برش پر کنسیلر لگا کر اس نشان کو صاف کر لیں۔

Browse More Face Bleaching, Face Facial & Face Massage

Special Face Bleaching, Face Facial & Face Massage article for women, read "Kansels Lagane Ka Sahi Tariqa" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.