Khoobsorat Hair Colors - Article No. 2553

Khoobsorat Hair Colors

خوبصورت ہیئر کلرز - تحریر نمبر 2553

تمہاری زلف میں پہنچی تو حسن کہلائی

ہفتہ 20 مارچ 2021

راحیلہ مغل
اپنے بالوں کو صحت مند اور خوبصورت دیکھنا سب ہی کی خواہش ہوتی ہے۔کافی عرصے سے بالوں کو نت نئے رنگوں میں رنگنے کی روایت عام ہو گئی ہے۔ایک وقت تھا جب محض تب ہی بال رنگے جاتے تھے جب وہ سفید ہو رہے ہوں۔لیکن اب تو نوجوان لوگ بھی کثرت سے اس فیشن کو اپنا رہے ہیں۔دراصل خوبصورت بال،نہ صرف عورتوں بلکہ مردوں کی بھی کمزوری ہوتے ہیں اور اگر یہ خوبصورت نہ بھی ہوں تو خواتین اور مرد انھیں کئی جتن کرکے انھیں خوبصورت بنا ہی لیتے ہیں۔
ماضی میں سنہری یا دیگر رنگ بدلی زلفیں کسی مغربی دوشیزہ کا خاکہ ذہن میں ابھارنے لگتی تھیں تاہم اب اکثر خواتین اسٹریکنگ کیے ہوئے بالوں کے ساتھ نظر آتی ہیں۔سنہری بال جو کبھی صرف مغرب کی عورتوں کی پہچان ہوا کرتے تھے،آج مشرقی عورتوں کے لئے بھی ایک عام سی بات تصور کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

یوں یہ کہنا بجا ہو گا کہ بالوں کو کلر کے ذریعے خوبصورت بنانے کی صنف نازک کی دیرینہ خواہش ہیئر ڈائنگ کے بڑھتے رجحان کا سبب بن رہی ہے۔

جب ملبوسات یا جیولری کی خریداری پر خواتین کوئی سمجھوتا نہیں کرتیں تو بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ بالوں کو کلر(ہیئر ڈائنگ)کرنے کے معاملے میں سمجھوتا کر لیا جائے۔تو پھر کیوں نہ بات ہو جائے ٹرینڈی ہیئر کلرز کی لیکن بالوں کو ڈائی کروانے سے قبل اپنے ہیئر اسٹائلسٹ سے مشورہ کرنا لازمی ہے کہ آپ کی اسکن ٹون کے لئے کون سا ہیئر کلر بہترین رہے گا۔
اگر آپ آجکل بالوں کو ڈائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور کسی اچھے کلر کی تلاش میں ہیں تو آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو مختلف کلرز کے بارے میں بتا رہے ہیں تاکہ آپ انھیں اپنائیں اور خوبصورت نظر آئیں۔
رچ برنیٹس
رچ برنیٹس ہیئر کلر تیزی سے مقبول ہونے والا ہیئر کلر ہے،خصوصاً یہ گرمیوں میں کافی پسند کیا جاتا ہے۔اس ہیئر کلر کو کئی ماڈلز اور اداکارائیں اپنا چکی ہیں۔
اگر آپ بھی اس رنگ کا انتخاب کریں ،تو یہ آپ کے لئے ٹرینڈی ہیئر کلر بن سکتا ہے۔سانولی رنگت کی حامل خواتین ڈارک براؤن، میڈیم چاکلیٹ براؤن،ایسپریسو براون اور ماہوگنی ہیئر ڈائز کا انتخاب کریں تو یہ ان کی اسکن ٹون پر بے حد جچے گا۔
ایسپریسو براؤن
اگر آپ کے بالوں کا رنگ انتہائی گہرا ہے تو آپ کا چہرہ مرجھایا مرجھایا سا لگنے لگتا ہے بالوں کو کلرز دینے کے ذریعے بھی چہرے کی فیرشنس بڑھائی جا سکتی ہے،اگر آپ بالوں کو کچھ ہلکا مگر تازگی بھرا انداز دینا چاہتی ہیں تو ایسپریسو براؤن ہیئر کلر منتخب کریں۔
خاص طور پر سانولی رنگت کی حامل خواتین کے لئے ایسپریسو براؤن ہیئر کلر بہترین ہے۔اگر آپ اس رنگ کے ساتھ ہائی لائٹ کا انتخاب کرنا چاہیں،جیسے کیریمل ہائی لائٹ تو یہ آپ کے چہرے کو ایک نیا انداز دے گا۔
گولڈن کاپر
عام طور پر کہا جاتا ہے کہ گوری رنگت کی حامل خواتین گولڈن ہیئر کلر سے اجتناب کریں لیکن ہالی ووڈ بیوٹی ایکسپرٹ گارڈرڈ کے مطابق
گولڈن کاپر گوری رنگ کی حامل خواتین پر بے حد جچتا ہے۔
اس ہیئر کلر کے ذریعے ان خواتین کے چہرے پر ایک خاص نکھار پیدا ہوتا ہے۔ گوری رنگت والی خواتین گولڈن کاپر ہیئر ڈائنگ کلر ٹرینڈ کے طور پر اپنا سکتی ہیں۔
بلونڈ ہیئر کلر
ہمارے ہاں زیادہ تر خواتین بلونڈ ہیئر کلر کو پسند کرتی ہیں۔بلونڈ ہیئر کلر ایک نہیں بلکہ کئی شیڈز میں دستیاب ہے،جو گورے اور سانولے رنگ کی خواتین میں یکساں پسند کیے جاتے ہیں۔
تاہم اگر آپ ان دنوں بلونڈ ہیئر کلر منتخب کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تو اسٹرابیری اور وارم ہنی بلونڈ رنگوں کا انتخاب کریں۔بلونڈ کے یہ شیڈز ان دنوں خاصے مقبول ہیں۔
ایشی وائلٹ
خواتین میں ایش براؤن کلر تو کافی عرصے سے مقبول ہے اور گرم ٹون(سانولی جلد) رکھنے والی خواتین پر بالوں کا ایش براؤن ڈائنگ کلر بے حد جچتا ہے،لیکن اس برس خواتین کو چاہیے کہ ایش براؤن کے بجائے ایش وائلٹ رنگ کا انتخاب کریں تو اچھا ہو گا۔

گولڈن اور براؤن برونڈ
جب بلونڈ کلر میں براؤن کی آمیزش کی جائے تو اسے برونڈ کہا جاتا ہے اور ان دنوں گولڈن برونڈ اور براؤن برونڈ فیشن میں خاصے اِن ہیں۔ اگر آپ بھی اس رنگ کا انتخاب کریں،تو یہ آپ کے لئے ٹرینڈی ہیئر کلر بن سکتا ہے۔گندمی اور گوری رنگت رکھنے والی خواتین اس ہیئر کلر کا انتخاب کر سکتی ہیں،جو ان پر کافی جچے گا۔

ہیئر کلر کے لئے مشورے
ایسا رنگ منتخب کریں جو آپ کے بالوں کے اصلی رنگ سے ایک یا دو شیڈ ہلکا یا گہرا ہو۔آنکھوں کی پتلیوں کے کلر سے ملتا جلتا رنگ بطور ہیئر ڈائی بھی منتخب کر سکتی ہیں۔گرم ٹون والوں کے لئے گرم کلر زیادہ اچھے لگتے ہیں مثلاً تانبہ جب کہ ٹھنڈی ٹون والوں کے لئے ٹھنڈے رنگ مناسب ہیں مثال کے طور پر اخروٹی براؤن۔
اگر آپ کی جلد کی رنگت ہلکی ہے تو آپ گولڈ کے تمام شیڈز سے دور رہیں۔ایش براؤن بھی آپ کیلئے موزوں نہیں۔براؤن کلر کو یوں تو فیشن کلر میں اتنی زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی لیکن اس میں شیڈز کی اتنی زیادہ تعداد موجود ہے کہ ہر نوعیت کی جلد پر اثر دکھاتا ہے۔آپ گرم ٹون کی مالک ہیں تو آپ پر چاکلیٹ براؤن اور ایش براؤن اچھا لگے گا اور ٹھنڈی ٹون کی صورت میں مہاگنی اور چیس نٹ بہترین رہیں گے۔صحیح شیڈز انتخاب کرتے وقت کافی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔اگر آپ کی رنگت صاف ہے تو آپ ہلکا کوپر سرخ استعمال کر سکتی ہیں۔زیتونی رنگت کی مالک خواتین کے لئے بلیو بیسڈ سرخ جیسا گہرا رنگ مناسب رہے گا۔

Browse More Face Bleaching, Face Facial & Face Massage

Special Face Bleaching, Face Facial & Face Massage article for women, read "Khoobsorat Hair Colors" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.