Sabziyoon Se Jild Ki Shadabi Barhain - Article No. 1333

Sabziyoon  Se Jild Ki Shadabi Barhain

سبزیوں سے جلد کی شادابی بڑھائیں - تحریر نمبر 1333

خواتین یوں تو اپنی جلد ک چمکدار اور تروتازہ رکھنے کے لیے ہزار جتن کرتی ہیں اور کریموں کے استعمال پر تو کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں لیکن یہ بات کم خواتین ہی جانتی ہیں کہ سبزیوں کو پکا کر کھانا اور کچا کھانا،

جمعہ 23 اکتوبر 2015

خواتین یوں تو اپنی جلد ک چمکدار اور تروتازہ رکھنے کے لیے ہزار جتن کرتی ہیں اور کریموں کے استعمال پر تو کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں لیکن یہ بات کم خواتین ہی جانتی ہیں کہ سبزیوں کو پکا کر کھانا اور کچا کھانا، دونو ں صورتوں میں ہی انسانی صحت اور جلد کے لیے مفید ہے۔ گاجر، مولی ، شلجم، ٹماٹر دیگر سبزیاں نہ صرف خون پیدا کرتی ہیں بلکہ جلد کو صحتمند اور شاداب رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔

سبزیاں انسانی صحت کے لیے مفید ہیں انہیں سلاد کے طور پر استعمال کریں تو ان کے فوائد دیگر غذا سے زیادہ ہوتے ہیں۔ اسی طرح ان کا جوس بھی چہرے کی جلد کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔ موسم خواہ گرمی کا ہو یا سردی کا ، سبزیوں کے زیادہ استعمال سے جلد کو صحت مند اور بارونق رکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے اپنی خوراک سے مرغن اور پروٹین سے بھرپور غذاوٴں میں کمی لاتے ہوئے سبزیوں کو شامل کریں۔

گوشت، مچھلی، انڈے ، تلی ہوئی اشیا اور دالوں کی بجائے سبزیوں کا استعمال نہ صرف آپ کو صحت مند رکھتا ہے بلکہ اس سے آپ کی جل بھی صحت مند اور کھلی کھلی رہتی ہے۔
سبزیوں کو بطور ماسک یا سبزیوں کو پھلوں کے ساتھ ملاکر بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ جلد کی خوبصورتی کے لیے سب سے مفید ٹماٹر ہے۔ ٹماٹر کو نہ صرف مختلف ڈشز میں استعمال کرنا چاہیے بلکہ بطور سلاد روزانہ دو ٹماٹر کھانا آپ کی جلد، جگر اور دل کے لیے نہایت مفید ہے۔
ٹماٹر کا ماسک بھی چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتاہے۔ اس مقصد کے لیے چار پانچ عدد ٹماٹر گرائینڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں اور پھر اس میں ایک گلاس پانی ڈال کر دوبارہ اچھی طرح بلینڈ کریں کسی ململ کے کپڑے سے ٹماٹر کے گودے کو چھان لیں یوں آپ کے پاس ٹماٹر کا جوس بچ جائے گا۔ اس جوس میں پانچ چمچے چینی اور پانچ چمچے گلیسرین ڈال کر اس کو ہلکی آنچ پرآہستہ آہستہ پکائیں جب گاڑھا ہونے لگے تو اُتار کر ٹھنڈا کر لیں اس آمیزے کو کسی بوتل میں ڈالیں اور ماسک کی طرح استعمال کریں۔ یہ ماسک آپ روزانہ استعمال کر سکتی ہیں۔

Browse More Face Bleaching, Face Facial & Face Massage

Special Face Bleaching, Face Facial & Face Massage article for women, read "Sabziyoon Se Jild Ki Shadabi Barhain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.