4 Ghazain Rakhain Sada Jawan - Article No. 2890

4 Ghazain Rakhain Sada Jawan

4 غذائیں رکھیں سدا جوان - تحریر نمبر 2890

بڑھتی عمر کے اثرات روکنے کی تدابیر

پیر 30 مئی 2022

بدلتے موسم میں رونما ہونے والی تبدیلیاں کئی پریشانیوں کا باعث بن سکتی ہیں مثلاً گرمیوں میں چہرے پر ظاہر ہونے والے تیل اور چکنائی سے نجات اور سردیوں میں جلد کی خشکی سے چھٹکارا حاصل کرنا بھی کسی معرکے سے کم نہیں ہوتا۔موسم کی ان بدلتی رتوں کا باآسانی مقابلہ کرنے کے لئے بہتر ہے کہ پہلے سے ایک لائحہ عمل طے کر لیا جائے۔موسمی پھلوں کا استعمال نہ صرف آپ کی بھوک کی تسکین کا باعث بنتا ہے بلکہ بالوں اور جلد پر بھی ان کا استعمال خاصا موثر ثابت ہوتا ہے۔
ذیل میں ہم ایسے ہی کچھ پھلوں اور قدرتی اجزاء کا ذکر کر رہے ہیں جو غذائیت سے بھرپور ہونے کے باعث لمحوں میں جلدی مسائل کا خاتمہ بھی کر سکتے ہیں۔
بیریاں (Berries)
ان ننھی ننھی لذت سے بھرپور گیند نما بیریوں کی ویسے تو کئی اقسام موجود ہیں مگر جہاں تک جلد کی رعنائی اور خوبصورتی کا تعلق ہے تو اس زمرے میں ان کی تمام تر اقسام ہی خاصی پر اثر ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایسی جلد جو زیادہ عرصے براہ راست سورج کی شعاعوں کا سامنا کرے اس میں فری ریڈیکلز کی افزائش کا عمل شروع ہو جاتا ہے جو بالآخر جلد کو نقصان پہنچاتے ہوئے اس پر جھریاں اور وقت سے پہلے بڑھتی عمر کے اثرات ظاہر کرنے کا سبب بنتا ہے۔بلیو بیریز خاص طور پر اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو کہ فری ریڈیکلز سے نقصان دہ اثرات کو زائل کر دیتی ہیں۔
اسٹرابیریز کا شمار بھی جلد کے لئے تجویز کی جانے والی غذاؤں میں کیا جاتا ہے جو کہ وٹامن C کے حصول کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔
آم
گرم علاقوں میں پایا جانے والا یہ لذیذ پھل کم و بیش 20 وٹامن اور منرلز معدنیات کا خزانہ ہے جس طرح گاجروں میں پایا جانے والا جزو Beta-Carotene جو اس کی نارنجی رنگت کی وجہ سے جسم میں داخل ہوتے ہی وٹامن A کی شکل اختیار کر لیتا ہے اور کیل مہاسوں سے بچاتا ہے۔
اسی طرح آم بھی Alpha Hydroxy Acid نامی جزو سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ جلد کو Exfoliate کرتے ہوئے اسے جوان اور پُرکشش بناتا ہے۔
ٹماٹر
ٹماٹر Lycopen اور Beta-Carotene جیسے اجزاء کا مرکب ہے۔تحقیق کے مطابق ٹماٹروں کے پکنے کے بعد اس میں یہ غذائی خواص بڑھ جاتے ہیں۔American Journal Of Clinical Nutrition میں شائع ہونے والے ایک اور مطالعے کے مطابق ایک ایسی ڈائٹ جس میں ان اجزاء کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو جلد کے قدرتی دفاعی نظام کو دھوپ کے منفی اثرات سے بچاؤ اور تقویت پہنچانے کے ساتھ ساتھ جلد کی شگفتگی میں بھی اضافے کا باعث بنتی ہے۔
بطور پھل اور سبزی ٹماٹر وٹامن C کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔
چیا کے بیج (Chia Seeds)
یہ چھوٹے چھوٹے بیج Anti Inflammatory Omega 3 Fatty Acid کے حصول کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔جلد پر سوزش،لکیریں اور وقت سے پہلے جھریاں ظاہر ہونے لگتی ہیں۔اس کے لئے بہتر ہے کہ آپ ایسی اور اس جیسی پریشانیوں کے حل کے طور پر چیا کے بیج سلاد اور سوپ کے علاوہ بھنی ہوئی شکل میں کھائیں۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "4 Ghazain Rakhain Sada Jawan" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.