5 Ghizaen Jild Nikharen - Article No. 1836

5 Ghizaen Jild Nikharen

5 غذائیں جلد نکھاریں - تحریر نمبر 1836

انڈے کو غذائیت کا پاور ہاﺅس بھی کہا جاتا ہے

ہفتہ 21 جولائی 2018

ہم میں سے بیشتر خواتین جلد سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ماہرین حسن کے پاس کئی کئی چکر لگاتی ہیں۔ بسا اوقات صاف شفاف جلد کے حصول کی کوشش میں ہزاروں مالیت کی کریمز اور لوشنز استعمال کرنے کے باوجود بھی خاطر خواہ نتائج نہیں مل پاتے۔ ذیل میں پانچ غذاﺅں سے متعلق معلومات پیش خدمت ہے جن کی بدولت آپ کی جلد کی گلابی رنگت اور تابنا کی برقاررکھنے میں مدد ملے گی۔
ڈارک چاکلیٹ ڈارک چاکلیٹ فلیوونوائڈ اور اینٹی آکسیڈینٹس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو جلد کو تابناک اور نرم و ملائم بنانے کے ساتھ ساتھ سورج کی مضر صحت شعاعوں سے محفوظ رکھنے میں بھی معاون ہے۔ اس کے علاوہ ڈارک چاکلیٹ کا استعمال ذہنی دباﺅ کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے ۔ اس کا استعمال قلبی صحت بہتر بنانے اور دائمی تھکن سے مقابلہ کرنے میں بھی کارگر ثابت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انڈا انڈے میں وٹامن D اور بایو ٹین کا ذخیرہ پایا جاتا ہے جو جلد کو مہاسوں، داغ دھبوں اور خکی سے بچاﺅ کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام کو فعال رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔انڈے کو غذائیت کا پاور ہاﺅس بھی کہا جاتا ہے۔ یہ جسم میں پروٹین کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے جو کہ ہڈیوں کی مضبوطی اور پٹھوں کی بہترین صحت برقرار رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔
لیموں پانی لیموں پانی وٹامن C سے بھرپور مشروب ہے ، جو چہرے پہ نمایاں لکیریں ظاہر ہونے اور داغ دھبے سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ ایکزیما جیسے جلدی مسائل سے نمٹنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ مدافعتی نظام کو بہت بناتا ہے اور جراثیم سے محفوظ رکھتا ہے۔ سانس کی تکلیف سے دوچار لوگوں کے لیے نہایت مفید ہے۔ پیلی شملہ مرچ پیلی شملہ مرچ وٹامن C ، آئرن اور نیا سین سے بھرپور سبزی ہے جو جلد کو داغ دھبوں اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے محفوظ رکھتی ہے۔
اس کے علاوہ وٹامن B6 اور فولیٹ کی موجودگی اسے بہترین قلبی صحت کو یقینی بنانے اور ڈپریشن سے مقابلہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔ دہی دہی میں موجود لیکٹک ایسڈ جلد کے کھلے مساموں کی مرمت میں اہم کرداد ادا کرتا ہے اور وقت سے پہلے بڑھتی عمر کے اثرات نمایاں ہونے سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد گار ہے۔دہی میں کیلثیئم اور وٹامن D کی خاص مدار پائی جاتی ہے جو ہڈیوں کے لیے بہترین علاج ہے۔ دہی کا روزانہ استعمال ہمارے معدے میں جوجود صحت بخش جراثیم کی کار کردی فعال کرتا ہے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "5 Ghizaen Jild Nikharen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.