5 Packs Garmiyon Ka Qudrati Singhar - Article No. 2915

5 Packs Garmiyon Ka Qudrati Singhar

5 پیکس گرمیوں کا قدرتی سنگھار - تحریر نمبر 2915

سنولائی ہوئی جلد کے نکھار کے لئے آزمائیے

جمعرات 30 جون 2022

موسم خواہ گرمی کا ہو یا سردی کا،ہمارے ملک کی خواتین کی جلد پہ سورج کی مضر صحت شعاعوں سے پڑنے والے اثرات خصوصاً Tanning سے اپنے آپ کو بمشکل ہی بچا پاتی ہے۔چاہے کتنی ہی مہنگی مہنگی کریمیں اور فیشل کیوں نا کروا لئے جائیں مگر دن میں گھر سے نکلنا نقصان دہ ثابت ہوتا ہے کیونکہ ان اوقات میں سورج کی مضر صحت شعاعوں سے خود کو بچانا ناممکن ہو جاتا ہے۔
پر شکر ہے اللہ تبارک و تعالیٰ کا جس نے ہمیں بیش بہا نعمتوں سے نوازا ہے جن کی بدولت ہم سنولائی ہوئی جلد جیسے مسئلے سے بھی نجات حاصل کر سکتے ہیں یعنی اگر آپ کی جلد سورج کی مضر صحت شعاعوں سے جھلس گئی ہے اور سیاہ ہو گئی ہے تو ذیل میں بیان کئے جانے والے فیس پیکس آپ کی متاثرہ جلد پہ جادوئی اثر مرتب کریں گے۔
شہد اور لیموں کے رس کا پیک
دو کھانے کے چمچ شہد میں چند قطرے لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنا لیجئے اور اسے متاثرہ جگہ پر دن میں دو بار لگائیے۔

(جاری ہے)

اس مکسچر کو جلد پر دس منٹ کے لئے لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیجئے۔
ناریل کے پانی کا پیک
تازہ ناریل کا پانی جلد کو نرم و ملائم اور گورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔دن میں دو بار ہاتھوں اور چہرے پر اس کا استعمال جلد کو موئسچرائز کرنے اور دوہری رنگت ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
کھیرے کا رس اور عرق گلاب کا پیک
کھیرے کا رس،عرق گلاب اور چند قطرے لیموں کا رس لیجئے اور اسے ملا لیں اس مکسچر کو دن میں ایک بار استعمال کیجئے۔
لیموں کا رس Tanning کے اثرات زائل کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ کھیرے کا رس اور عرق گلاب کولنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔
لیموں کے رس کا پیک
ٹخنے،کہنی اور ایسے ہی دیگر حصے جہاں سورج کی مضر صحت شعاعوں کے سبب دھبے اور نشانات پڑ جاتے ہیں اور جلد خشک ہو جاتی ہے وہاں تازہ لیموں کا رس لگائیے اور پندرہ منٹ بعد دھو لیجئے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "5 Packs Garmiyon Ka Qudrati Singhar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.