Aloo Ghiza Bhi Khobsurti Ka Khazana Bhi - Article No. 2825

Aloo Ghiza Bhi Khobsurti Ka Khazana Bhi

آلو غذا بھی،خوبصورتی کا خزانہ بھی - تحریر نمبر 2825

آلو ہماری جلد اور بالوں کے لئے بھی بے حد مفید ہے

جمعرات 3 مارچ 2022

آلو ہماری روزمرہ کی غذا میں شامل ایک عام سبزی ہے،لیکن کیا آپ جانتے ہیں آلو ہماری جلد اور بالوں کے لئے بھی بے حد مفید ہے؟
بیوٹی ایکسپرٹس کے مطابق آلو ہماری جلد اور بالوں کے لئے جادوئی اثرات رکھتا ہے۔گرمیوں کے موسم میں دھوپ سے جھلسنے کے بعد آلو جلن سے نجات کے لئے بے حد مفید ہے،آلو میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے اور وٹامن سی جلد کے لئے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔
اس سبزی کو قدرتی فیشل بھی کہا جاتا ہے۔آلوؤں کو چھیل کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور بلینڈر میں پیس لیں۔اب اس پیسٹ کو چہرے پر 30 منٹ تک لگائیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔باقاعدہ استعمال سے جلد چمکدار ہو جائے گی۔اس مقصد کے لئے آلو کے قتلوں سے چہرے پر مساج بھی کیا جا سکتا ہے۔
بالوں کے لئے
آلو کا رس بالوں پر لگانے سے صحت مند بال جلد بڑے ہو جاتے ہیں،آلو کا رس نہ صرف بالوں کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ کسی بھی وجہ سے متاثر ہونے والے بالوں کا علاج بھی ہے۔آلو وٹامن اے،بی اور سی سے بھرپور ہوتا ہے جو انسانی جسم کی اہم ضرورت سمجھے جاتے ہیں۔آلو کے رس میں ایک انڈے کی زردی اور ایک چمچ شہد ملا کر بالوں پر لگائیں،اس سے بال صحت مند،چمکدار اور گھنے ہو جائیں گے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Aloo Ghiza Bhi Khobsurti Ka Khazana Bhi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.