Antiseptic Mask - Article No. 2982

Antiseptic Mask

اینٹی سیپٹک ماسک - تحریر نمبر 2982

اس ماسک کا باقاعدگی سے استعمال دانے نکلنے کے عمل کو ختم کر دے گا اور چہرے پر وہ دانے والے داغ دھبے بھی صاف ہو جائیں گے

جمعرات 6 اکتوبر 2022

بہت سی خواتین اپنی جلد پر آئے دن نمودار ہونے والے دانوں سے چھٹکارا پانے کے طریقے پوچھتی نظر آتی ہیں۔انہیں سب سے زیادہ پریشانی چہرے پہ نکلنے والے دانوں سے ہوتی ہے جو تقریباً ہر مہینے نکل آتے ہیں اور کچھ دنوں کے بعد خود ہی ختم ہو جاتے ہیں۔یہ چکنی اور خشک جلد کی حامل خواتین کے چہرے پر زیادہ نکلتے ہیں۔ان دانوں میں بعض اوقات خارش ہوتی ہے اور اگر انہیں ناخن سے کھجا لیا جائے تو یہ چہرے پر نشان بھی چھوڑ دیتے ہیں۔
اکثر خواتین کو یہ دانے ہارمونل پیچیدگیوں کے باعث نکلتے ہیں۔اُس مسئلے پر متناسب غذا کے استعمال اور جسمانی ورزش کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ ان دانوں کے اثرات زائل کرنے کے لئے ہر مہینے اینٹی سیپٹک ماسک لگانا بے حد فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


ماسک بنانے کے لئے نیم کے چند تازہ پتے لیں اور اسے دھو کر پیس لیں۔اس پیسٹ میں 1 چائے کا چمچہ صندل پاؤڈر،عرق گلاب اور چٹکی بھر ہلدی ملا لیں۔

چہرے کی کلینزنگ کرنے کے بعد اس ماسک کو چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔چونکہ نیم اور ہلدی دونوں ہی قدرتی اینٹی سیپٹک ہیں اس لئے اس ماسک کا باقاعدگی سے استعمال دانے نکلنے کے عمل کو ختم کر دے گا اور چہرے پر وہ دانے والے داغ دھبے بھی صاف ہو جائیں گے اور اس ماسک میں شامل صندل و عرق گلاب آپ کی جلد کو قدرتی دلکشی بھی بخشیں گے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Antiseptic Mask" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.