Antiseptic Mask Banane Ka Asaan Tariqa - Article No. 2047

Antiseptic Mask Banane Ka Asaan Tariqa

اینٹی سیپٹک ماسک بنانے کا آسان طریقہ - تحریر نمبر 2047

بہت سی خواتین اپنی جلد پر آئے دن نمودار ہونے والے دانوں سے چھٹکارا پانے کے طریقے پوچھتی نظر آتی ہیں ۔

جمعرات 25 اپریل 2019

انیلہ فضل حسین
بہت سی خواتین اپنی جلد پر آئے دن نمودار ہونے والے دانوں سے چھٹکارا پانے کے طریقے پوچھتی نظر آتی ہیں ۔انہیں سب سے زیادہ پریشانی چہرے پہ نکلنے والے دانوں سے ہوتی ہے جو تقریباً ہر مہینے نکل آتے ہیں اور کچھ دنوں کے بعد خود ہی ختم ہو جاتے ہیں ۔یہ چکنی اور خشک جلد کی حامل خواتین کے چہرے پر زیادہ نکلتے ہیں۔

ان دانوں میں بعض اوقات خارش ہوتی ہے اور اگر انہیں ناخن سے کھجا لیا جائے تو یہ چہرے پرنشان بھی چھوڑ دیتے ہیں۔
اکثر خواتین کو یہ دانے ہارمونل پیچیدگیوں کے باعث نکلتے ہیں ۔اُس مسئلے پر متناسب غذا کے استعمال اور جسمانی ورزش کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے ۔اس کے علاوہ ان دانوں کے اثرات زائل کرنے کیلئے ہر مہینے اینٹی سیپٹک ماسک لگانا بے حد فائدہ مند ثابت ہوتا ے ۔

(جاری ہے)

ماسک بنانے کیلئے نیم کے تازہ چند تازہ پتے لیں اور اسے دھو کر پیس لیں ۔اس پیسٹ میں 1چائے کا چمچہ صندل پاؤڈر ‘عرق گلاب اور چٹکی بھر ہلدی ملالیں۔ چہرے کی کلینزنگ کرنے کے بعد اس ماسک کو چہرے پر لگا ئیں اور 20منٹ کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔
چونکہ نیم اور ہلدی دونوں ہی قدرتی اینٹی سیپٹک ہیں اس لیے اس ماسک کا باقاعدگی سے استعمال دانے نکلنے کے عمل کو ختم کردے گا اور چہرے پروہ دانے والے داغ دھبے بھی صاف ہو جائیں گے اور اس ماسک میں شامل صندول وعرق گلاب آپ کی قدرتی دلکشی بھی بخشیں گے۔
آنکھیں بڑی اور خوب صورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے آنکھوں کے بغیر کسی بھی انسان کی زندگی محال ہے اور اگر آنکھیں بڑی ہوں تویہ کسی بھی انسان کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔ ذیل میں ایسے طریقے بیان کیے گئے ہیں جس سے کسی بھی انسان کی آنکھیں قدرے بڑی نظر آنا شروع ہو جاتی ہیں۔
چار ایسے طریقے جن سے آپ اپنی آنکھوں کو بڑا کر سکتے ہیں
نیند کا خیال رکھیں
اگر آپ کو عادت ہے رات میں دیر تک جاگنے کی تو نیند کی کمی کی وجہ سے آپ کی آنکھیں سرخ اور خشک ہو جاتی ہیں اور اس کا براہ راست آپ کی نیند سے تعلق ہے آنکھوں کی صحت کے لئے کم سے کم 5گھنٹے کی نیند ضروری ہے اور اس کے ساتھ ہی جسم کی صحت کے لئے7گھنٹے کی نیند ضروری ہے اگر آپ وقت پر نیند پوری کریں گے تو اس سے آپ کی صحت کے ساتھ آنکھوں پر بھی اثر ہو گا اور آپ کی آنکھیں بڑی اور نمایا ہو جائیں گے۔

پانی کا استعمال
سوجی ہوئی بے جان آنکھیں پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہیں اور جسم کو تندرست رکھنے کے لئے جسم کو کم سے کم 8گلاس پانی کی ضرورت ہوتی ہے اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر 8گلاس پانی کا استعمال کریں گے تو آپ کا جسم تندرست رہے گا اور آپ کا چہرہ کھلا ہوادکھے گا۔
آنکھوں کامساج کریں
آنکھوں کے اردگردانگلیوں سے آرام آرام سے مساج کریں ایساکرنے سے خون کی روانی میں بہتری آتی ہے اور آنکھوں کے اردگرد داغ دھبے اور جھریوں کاخاتمہ ہوجاتاہے اس عمل کو اپنی عادت بنالیں کیونکہ یہ آنکھوں کی صحت کے لئے بہترین اور آسان طریقہ ہے۔

آنکھوں کا ماسک استعمال کریں
آنکھوں کی سوزش کو ختم کرنے کے لئے10منٹ کے لئے آنکھوں کا ماسک استعمال کریں اس عمل کو کرنے سے آپ کی آنکھیں ملائم ہو جاتی ہیں اور اگر آپ کے پاس ماسک موجود نہیں ہے تو برف کی ٹکیا سے آنکھوں کا مساج کرلیں۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Antiseptic Mask Banane Ka Asaan Tariqa" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.