Apni Komalta Badamon Se Barhaiye - Article No. 3027

Apni Komalta Badamon Se Barhaiye

اپنی کوملتا باداموں سے بڑھائیے - تحریر نمبر 3027

بادام کا تیل ․․․ حسن کا راز

ہفتہ 10 دسمبر 2022

اس کرہ ارض پر جتنے تیل ہیں وہ تمام کے تمام غذائی افادیت کے پہلو سے بہترین انتخاب ہو سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ چہرے کی خوبصورتی اور حسن و کشش میں اضافے کے لئے بھی اکسیر مانے جاتے ہیں۔مثال کے طور پر ناریل کا تیل بالوں کی صحت و افزائش میں معاون ہے تو زیتون کا تیل دل و دماغ کی بہترین فعالیت کے ساتھ ساتھ جلد کے نکھار اور بالوں کی بڑھوتری کے لئے مفید ہے اسی طرح سرسوں،تلوں،انڈے،آملے اور دیگر کے ساتھ ساتھ بادام کا تیل بھی اتنی ہی اہمیت و افادیت کا ضامن ہے۔

بادام گری دار میووں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور میٹھے باداموں کا میٹھا تیل بھی جلد اور بالوں کی صحت و نشوونما کے لئے بہترین ہے۔
باداموں میں موجود غذائیت
چہرے کے لئے میٹھے بادام کے تیل کا استعمال بہت سے فوائد رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

اس تیل میں اہم کیمیائی اجزاء اور دوسرے فیٹی ایسڈز ہیں مثلاً یہ جلد میں چمک،توانائی اور نمی بخشتے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ جلد کو لمبی مدت کے لئے Hydrate بھی رکھتے ہیں۔جس سے ہماری جلد کا گلابی پن اور کوملتا نظر آتی ہے۔میٹھے بادام وٹامن A سے بھرپور ہوتے ہیں۔اس وٹامن سے Retinol ہمارے چہرے کے کولیجن کو برقرار رکھتا ہے۔جلد کی لچک کو بہتر بناتا ہے اور بڑھتی عمر کے ایسے تمام اثرات مثلاً مہین سی لکیروں،جھریوں یا جلد ڈھلکنے کی صورت میں ظاہر ہونے لگتے ہیں،ان کا خاتمہ کرتا ہے۔

بادام کا تیل سورج کی مضر شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے۔چونکہ اس میں وٹامن E کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہیں لہٰذا ہمارے جلد آزاد خلیوں کے نقصانات سے محفوظ رہتی ہے۔
نوجوان لڑکیوں لڑکوں کے چہروں پر کیل مہاسے نکلتے ہیں۔ہلکے ہاتھوں سے بادام کے تیل کا مساج کیا جا سکتا ہے مگر دانہ یا کیل کھرچنے یا نوچنے سے پرہیز لازمی ہے۔اس تیل سے کلینزنگ کی جا سکتی ہے۔
یہ چہرے کے بند مساموں کو کھول کر اس سے گندگی کو صاف کرتا ہے۔
یہ بہترین نائٹ موئسچرائزر ہے۔اگر آپ کیمیائی اجزاء والی نائٹ کریم استعمال نہیں کرنا چاہتی تو بادام کے تیل کے صرف دو یا تین قطرے چہرے پر مل کر سو جائیں۔
مساج پیروں کا کرنا ہو یا چہرے اور گردن کا،کوئی ایزنشیل آئل کی تھوڑی سی مقدار شامل کرکے چہرے کا اوپر کی جانب مساج کریں۔چہرہ صاف بھی ہو گا اور دیگر مسائل مثلاً چھائیاں صاف،جلد کی رنگت بہتر اور لٹکی ہوئی جلد کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Apni Komalta Badamon Se Barhaiye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.