
Arq E Gulab Faiday Be Shumar - Skin Care
عرق گلاب ، فائدے بے شمار - جلد کی حفاظت
پیر 1 مئی 2017

صبح اٹھنے کے بعد بسااوقات آنکھیں سوجی ہوئی محسوس ہوتی ہیں اس کی وجوہات میں جسم میں پانی کی کمی ذہنی دباؤ بادی غذا کااستعمال ہوسکتا ہے ۔ صبح اٹھ کر اگر آنکھیں سوجی ہوئی لگیں تو روئی کے ٹکڑوں کو عرق گلاب میں بھگو کر آنکھوں پررکھیں ۔ اس عمل سے آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافہ بھی ہوتا ہے ۔
روئی کو عرق گلاب میں بھگو کر اس سے چہرہ صاف کرنے سے جلد میں موجود گرداور میل کیچل صاف ہوجاتا ہے۔
(جاری ہے)
یہ ایک بہترین جراثیم کش بھی ہے جس کااستعمال چہرے کو نرم وملائم کرتا ہے اسے صاف اور چمکدار بناتا ہے ۔
عرق گلاب فیس پیک بنانے کیلئے بھی استعمال کیاجاسکتا ہے ۔ بیسن کو عرق گلاب میں گھول کر چہرے پر لگائیں خشک ہونے پر دھولیں ۔ یہ فیس پیک چکنی جلد والوں کیلئے مفید ہے ۔ رات کو سونے سے پہلے ملتانی مٹی میں عرق گلاب ملاکر چہرے پر لگائیں ۔ اس سے میل کیچل صاف ہوجاتا ہے ، چہرے کو ٹھنڈک پہنچتی ہے اور چہرہ چمکدار ہوجاتا ہے ۔ اگر جلد خشک ہے تو عرق گلاب میں ایلوویرا کاجیل ملا کراستعمال کیا جاسکتا ہے ۔
خشک جلد والوں کی جلد کو نم رکھنے کیلئے عرق گلاب بہترین ہے یہ جلد کی کھچاٹ دور کرتا ہے ۔ جبکہ چکنی جلد والوں کے چہرے پر عرق گلاب کے استعمال زائد چکناہٹ اور تیل ختم ہوجاتا ہے ۔ جلد کی نمی کو بحال رکھنے کیلئے وقفے وقفے سے عرق گلاب کااسپرے کرنے سے خشک جلد نرم وملائم ہوجاتی ہے ۔
عرق گلاب کو بطور ٹونز بھی استعمال کیاجاسکتا ہے ۔ عرق گلاب میں مساوی مقدار میں دودھ ملائیں اسے روئی سے ہاتھ اور چہرے پر لگائیں اس عمل سے جلد کی رنگت یکساں رہتی ہے جلد پر سے جھلسنے کے نشان اور سیاہ دھبے دورہوجاتے ہیں ۔
چہرے کے دھبے اور جھریاں مٹانے کیلئے دہی میں کھیرا پسی ہوئی صندل کی لکڑی اور عرق گلاب ملاکر بطور ماسک لگائیں ۔ اس سے دھبوں اور جھریوں ں کے علاوہ کیل مہاسے اور چوٹ کے نشان بھی ختم ہوجاتے ہیں ۔
شیمپو کرنے کے بعد اکثر بال خشک ہوجاتے ہیں ۔ اگر بال دھونے کے بعد بالوں کی جڑوں پر عرق گلاب لگالیاجائے تو بال خشک ہونے سے محفوظ رہیں گے ۔ عرق گلاب ایک بہترین کنڈیشنر کاکام کرتا ہے اس کے علاوہ یہ سر پر خشکی پیدا کرنے والے جرثیموں کو بھی ختم کرتا ہے ۔
عرق گلاب کو فیس واش میں ملا کر لگانے سے فیس واش کی افادیت بڑھ جاتی ہے ۔ اس میں موجود وٹامن بی تھری ‘ سی ‘ ڈی اور ای چہرے کی شادابی برقرار رکھتے ہیں۔
Your Thoughts and Comments
مزید جلد کی حفاظت سے متعلق
-
عید آ رہی ہے گھر کے ساتھ جلد کا بھی رکھیں خیال
-
کلینزر اور اسکن ٹانک
-
دن اور رات کے اوقات کے لئے الگ الگ موئسچرائزر
-
بے داغ اور شاداب جلد
-
حسین نظر آنے کے لئے کیا جتن کریں
-
چکنی جلد اور موسم کے لحاظ سے فیس پیک کی تبدیلی
-
تر و تازہ اور شاداب جلد کے لئے کیا کریں
-
گرمیوں میں جلد کو شاداب رکھیں
-
موسم گرما میں سجنے سنورنے کے لئے
-
رم جھم ساون آیا ہے
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.