Bedaagh Aur Shadab Jild - Article No. 2797

Bedaagh Aur Shadab Jild

بے داغ اور شاداب جلد - تحریر نمبر 2797

اچھی صحت کی بدولت

جمعرات 27 جنوری 2022

ہر خاتون کاسمیٹکس کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر ٹوٹکوں سے جلد کی خرابیاں دور کرنے کی کوشش کرتی ہے اور اس میں مضائقہ بھی کوئی نہیں۔ بظاہر ایسے ہلکے داغ دھبے اور مسائل ان ٹوٹکوں کی مدد سے دور بھی ہو جاتے ہیں مگر یہ سب وقتی طور پر مفید ہوتے ہیں اصل چیز ہماری صحت اور اس کا معیار ہے اب چاہے بڑھتی عمر کے اثرات ہوں یا نوجوانی میں جلد پژمردہ اور بے رونق سی ہو ان مسائل کا سرا خراب صحت سے جڑتا ہے۔

ہم سب جانتے ہیں کہ آج ہمیں ہر آلودگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کھانے پینے کی اشیاء میں بھی کیمیکلز کا استعمال بڑھ رہا ہے دوسرے ذہنی دباؤ،تفکرات،ناموزوں حالات اور غیر متوازن غذا کا استعمال ہمیں اندرونی طور پر کمزور اور بیمار کرنے کے لئے کافی اسباب ہیں۔آیئے ان اجزاء سے متعلق جاننے کی کوشش کریں کہ جن کے استعمال سے جلد کا نکھار،صحت کا تحفظ اور دلکشی کا حصول ممکن ہے۔

(جاری ہے)


وٹامن A
یہ ایسا اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو بڑھاپے کا عمل سست کرتا ہے۔جلد کا کینسر اور بینائی کے مسائل کا حل بھی ہے۔تمام رنگ دار سبزیوں،پھلوں،شکر قندی،آم،گوشت،کلیجی،گاجر اور ٹیونا مچھلی میں یہ وٹامن پایا جاتا ہے۔ان غذاؤں کے طبی اثرات اور فوائد پورے جسمانی نظام پر محسوس کئے جا سکتے ہیں۔متعدد بیوٹی کریموں،صابنوں اور لوشنز میں یہ وٹامن شامل کیا جاتا ہے۔
یہ کولاجن پیدا کرکے جلد کو لچک بھی دیتا ہے اور بے داغ بھی بناتا ہے۔
وٹامن B3۔Niacin & Niacinamide
یہ وٹامن یادداشت بہتر بناتا ہے۔آرتھرائٹس میں آرام دیتا ہے۔جلد کے مسام کھلنے نہیں دیتا۔جسمانی نشوونما،زخم بھرنے کا عمل اور معدے کے لئے صحت بخش اثرات کا حامل ہے۔یہ وٹامن مچھلی،گوشت،دالوں،کلیجی،اخروٹ اور کھجور میں پایا جاتا ہے۔

وٹامن B5۔Pantothenic Acid
اضافی جسم میں اینٹی باڈیز کی تشکیل،انرجی میٹابولزم،اچھے کولیسٹرول کے بنانے میں اس وٹامن کا بڑا کردار ہے۔جلدی زخم بھرنے کے حاصل میں بھی وٹامن B5 کا کردار اہمیت سے خالی نہیں۔وٹامن B5 اندرونی اعضاء کے گوشت،گندم،مکئی،خشک میووں،انڈوں اور دالوں میں بکثرت پایا جاتا ہے۔
وٹامن C
یہ وٹامن غذائیت کا پاور ہاؤس ہے جو جسم میں کولاجن کی مقدار متوازن رکھتا ہے۔
عمل تکسید،کینسر اور چہرے کی داغ دھبوں سے بچانا ہے جبکہ قوت مدافعت بھی بڑھاتا ہے۔وٹامن C اسٹرابیری،نارنجی،کینو،مالٹے،لیموں،شملہ مرچ،بند گوبھی،پھول گوبھی،سبز پتوں والی سبزیوں میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔وٹامن C جسم میں ہارمون کی پیداوار کے لئے دانتوں اور مسوڑھوں کی مضبوطی اور ہڈیوں میں کیلشیم کے جذب ہونے کے ساتھ ساتھ بالوں کو مضبوطی جلد کی لچک،چمک اور دلکشی کے لئے وٹامن C بہترین کردار ادا کرتا ہے۔

وٹامن E۔Tocoferol
قوت مدافعت کے ساتھ ساتھ بڑھوتری کے عمل اور بانجھ پن کے لئے اکسیر ہے۔یہ وٹامن انڈے،گندم،سویابین،سبز پتوں والی سبزی،ویجی ٹیبل آئل اور اخروٹ میں بنایا جاتا ہے۔یہ الٹرا وائلٹ شعاعیں جذب کرنے کی خاصیت بھی رکھتا ہے۔قدرتی موئسچرائزر ہے۔
وٹامن K۔Fylochinon
یہ تین شکلوں میں پایا جانے والا وٹامن ہے۔
K2,K1 اور K3 یہ ہمارے جسم میں موجود بیکٹیریا خود بناتا ہے اور جسم کی 50 فیصد ضرورت کو پورا کرتے ہیں۔یہ بھی انڈوں،سویابین،مچھلی کے تیل اور سبز پتوں والی سبزیوں میں پایا جاتا ہے۔جگر کے مریضوں کو سپلیمنٹ کے طور پر دیا جاتا ہے۔ان تمام وٹامن کے علاوہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز مچھلی میں،سوہانجنا میں یہ تمام وٹامنز دیگر معدنیات سمیت موجود ہیں۔سبز چائے میں بھی ایک جز Carcumn ہے جو ڈپریشن ختم کرتا ہے۔جگر کے امراض دور کرتا ہے یعنی مجموعی طور پر صحت اچھی ہو گی تو قدرتی طور پر چہرے پر نکھار اور شخصیت میں طمانیت رہے گی۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Bedaagh Aur Shadab Jild" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.