Black Heads Ki Takleef Ko Bhool Jayen - Article No. 2708

Black Heads Ki Takleef Ko Bhool Jayen

بلیک ہیڈز کی تکلیف کو بھول جائیں - تحریر نمبر 2708

جانیئے 5 ایسی چیزیں جو بے ضرر بھی ہیں

بدھ 13 اکتوبر 2021

چہرے پر نکھار اور جلد کی خوبصورتی کو قائم رکھنے کے لئے ہم روزانہ کوئی نہ کوئی Tips استعمال کرتے ہیں۔کچھ خواتین فیس ماسک اور فیس پیک لگاتی ہیں۔اگر چہرے اور ناک کو جلد پر بلیک ہیڈز ہو جائیں تو بہت نمایاں ہو کر آپ کا تاثر خراب کر سکتے ہیں۔اگر آپ ان پر فاؤنڈیشن اور پاؤڈر بھی لگا لیں یہ تب بھی دکھائی دیں گے تو کیوں نا انہیں ہٹانے کی کوئی ترکیب آزما لی جائے۔
عام طور پر بلیک ہیڈز ریموور کی مدد سے انہیں دبا کر ہٹایا جاتا ہے۔یہ طریقہ تکلیف دہ ہے۔یہ مردہ خلیے ہوتے ہیں جو جلد کے اندر اکٹھے ہونے سے بنتے ہیں۔ جن کو نکالنے سے جلد کی گہرائی تک صفائی ہوتی ہے۔ذیل میں چند دیگر محفوظ ترین Tips دی جا رہی ہیں۔
گرین ٹی
گرین ٹی میں Anti Hydrated Cleaners پائے جاتے ہیں آپ ایک چمچ سبز چائے کی خشک پتیوں کو تھوڑے سے پانی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں۔

(جاری ہے)

اسے چہرے پر دو سے تین منٹ کے لئے لگائیں۔اگر آپ کی جلد چکنی تو 10 منٹ تک پیسٹ کا لگانا کافی ہو گا۔یہ بہترین سکرب (ابٹن) ہے جو مساموں کو صاف کرتا ہے بعد میں کنکنے (نیم گرم) پانی سے چہرہ دھو لیں۔
مچھلی
مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور وٹامن E،زنک سمیت پروٹین پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے جلد کی گندگی کو صاف کرنے میں مدد ملتی ہے ۔
اس کی Tips کچھ یوں ہے کہ مچھلی زیادہ کھایا کریں۔تھوڑی سی مچھلی صاف کرکے اُبال لیں اس پانی میں ایک چمچ خشک پاؤڈر شامل کرکے چہرے پر لگائیں۔بلیک ہیڈز بالکل ختم ہو جائیں گے۔
شکر قندی
شکر قندی میں بیٹا کیروٹین،وٹامن A،C اور E پائے جاتے ہیں جو جلد کو صاف کرنے کا کام کرتے ہیں۔روزانہ شام کے ناشتے میں شکر قندی کھانا مفید ہے۔
تھوڑی سی شکر قندی کو چمچ کی مدد سے کچل لیں۔لیموں کا رس ملائیں اور اس کو متاثرہ جلد پر لگائیں۔چند دنوں میں یہ خود ہی جلد سے خارج ہو جائیں گے۔
کھیرا
کھیرے میں وٹامن K اور C بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔یہ جلد کی خوبصورتی بھی بڑھاتے ہیں اور قوت مدافعت بھی پیدا کرتے ہیں۔ Tips کھیرے کو بلینڈر میں تھوڑی سی دار چینی کا پاؤڈر لے کر کھیرا بلینڈ کر لیں اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں۔
آپ کو ٹھنڈک بھی محسوس ہو گی اور بلیک ہیڈز بھی نکل جائیں گے۔
انار
انار میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ،وٹامن C،فائبر،نیسولینک ایڈ،نرکٹوز،سکروز،پیکٹن اور آرگینک ایسڈ پائے جاتے ہیں جو بلیچنگ ایجنٹ کا کام بھی کریں گے اور جلد کو صاف بھی کرتے ہیں۔Tips دو چمچ انار کے جوس میں لیموں ملا کر چہرے پر لگائیں۔آپ کی رنگت بھی نکھرے گی اور Dead Cells کے ساتھ ساتھ Black Heads بھی صاف ہو جائیں گے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Black Heads Ki Takleef Ko Bhool Jayen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.