Chawalon Ke Paani Ke Fawaid - Article No. 2677

Chawalon Ke Paani Ke Fawaid

چاولوں کے پانی کے فوائد - تحریر نمبر 2677

چاولوں کے پانی کا استعمال سینکڑوں سالوں سے مختلف انداز میں دنیا بھر کے لوگ کرتے آرہے ہیں

ہفتہ 4 ستمبر 2021

صبغہ شہزادی
چاولوں کے پانی کا استعمال سینکڑوں سالوں سے مختلف انداز میں دنیا بھر کے لوگ کرتے آرہے ہیں۔یہ پانی عام طور پر ہم سب کے گھروں میں چاول کو اُبالنے کے بعد حاصل کیا جاتا ہے۔اس پانی کے فوائد کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہ بالوں کی نشوونما کے لئے بہت بہتر ہوتا ہے۔یہاں تک کہ اس حوالے سے جاپان کے ایک گاؤں کی خواتین کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی موجود ہے کہ اس پورے گاؤں کی خواتین چاول کے پانی سے سر دھوتی ہیں۔
اس وجہ سے اس گاؤں کی ہر خاتون کے بال بہت لمبے اور مثالی ہیں۔
حالیہ دور میں جدید ترین تحقیقات نے یہ بات ثابت کی ہے کہ چاول کے پانی سے صرف بالوں کو ہی صحت مند نہیں بنایا جا سکتا بلکہ وہ انسانی صحت کے لئے اور اس کی خوبصورتی کے لئے مختلف طریقوں سے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جلد کو چمکدار بناتا ہے۔اس حوالے سے بہت ساری ویب سائٹ اور میک اپ بنانے والی کمپنیاں یہ دعویٰ کرتی نظر آتی ہیں کہ چاول کا پانی جلد پر موجود داغ دھبے دور کرکے اس کو روشن اور خوبصورت بناتے ہیں ۔

سال 2013ء میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق چاولوں کا خمیر شدہ پانی سورج کی شعاعوں کے نتیجے میں چہرے کی جلد کو ہونے والے نقصان کو ٹھیک کرنے کے لئے ایک بہترین چیز ہے۔
چاولوں کا خمیر شدہ پانی جلد پر موجود کوگیلن کی شرح کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو کہ جلد کو جھریوں سے پاک نرم و نازک بناتا ہے۔چاولوں کا خمیر شدہ پانی ایک قدرتی سن اسکرین کے طور پر بھی کام کرتا ہے اور اس کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی بنا پر یہ چہرے کی جلد پر پڑنے والے عمر کے اثرات کو بھی کم کرتا ہے۔
میک اپ سے جلد کو پہنچنے والے نقصان کو دور کرتا ہے۔عام طور پر اکثر افراد کو مختلف قسم کے میک اپ کے سامان کے استعمال سے جلد پر الرجی یا خشکی کی شکایت ہوتی ہے۔یہ درحقیقت سوڈیم لارل سلفیٹ نامی مادے کے سبب ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے جلد پر خشکی کے سبب سرخ نشان بن جاتے ہیں۔ان کو دور کرنے کے لئے جلد پر دن میں دو بار چاول کے پانی کو لگانا بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Chawalon Ke Paani Ke Fawaid" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.