
Chehre K Gair Zaroori Baloon Ka Khatma - Skin Care
چہرے کے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ - جلد کی حفاظت
جمعرات 2 جولائی 2015

بوڑھ کے درخت کی گوند۔1چائے کا چمچ
میڈیکیٹڈ ا بٹن۔1 کھانے کا چمچ
عرق گلاب ۔ حسب ضرورت
ترکیب اور طریقہ استعمال:
ان تمام چیزوں کوعرق گلاب کی مددسے مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور چہرے کے غیر ضروری بالوں پہ لگا لیں۔آدھے گھنٹے کیلئے لگا رہنے دیں۔
جب خشک ہو جائے تو عرق گلاب سے دھو لیں۔ہفتے میں 2بار اس کے استعمال سے آپ کے چہرے کے بال تیزی سے ختم ہوناشروع ہو جائیں گے۔ استعمال کی مدت آپ کے چہرے کے بالوں پر منحصر ہے۔
خواتین کے چہرے پر اضافی بال بہت ہی برے لگتے ہیں اور ان سے نجات کے لئے وہ کافی پیسے بھی خرچ کرتی ہیں۔اکثر خواتین چہرے پر موجود غیر ضروری بالوں کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں،جو پیشانی،آنکھوں کے اردگرد،ہونٹوں کے اوپری حصے،ٹھوڑی اور چہرے کے اطراف میں موجود ہوتے ہیں۔
(جاری ہے)
چہرے پر غیر ضروری بالوں کا مسئلہ عام طور پر ہارمونز کی پیداوار میں عدم توازن کی وجہ سے ہو تا ہے ۔ اس کے علاوہ غیر متوازن غذاوٴں کا استعمال،ذہنی دباوٴ یا ٹینشن،مخصوص ایام میں بے قاعدگی اور موروثی وجوہات بھی شامل ہیں۔حمل کے دوران خواتین اس مسئلے سے زیادہ دوچار نظر آتی ہیں۔ چہرے کے غیر ضروری بالوں کے خاتمے کیلئے اگر کیمیاوی مصنوعات کے بجائے قدرتی نسخوں کا استعمال کیا جائے تو اس سے جلد پر کسی بھی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے اورچہرے کے بالوں کی نشونما بھی کم ہو جاتی ہے۔
ایک اورٹوٹکا ۔ اگر اُوپر والانسخہ بنانے میں دُشواری پیش آئے تو یہ والا نسخہ استعمال کریں۔
بیسن : آدھا کپ
ہلدی : 1 کھانے کا چمچ
بالائی : 1کھانے کا چمچ
دودھ : حسب ضرورت
ترکیب اور طریقہ استعمال:
ان تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں۔اتنا مکس کریں کہ پیسٹ کی شکل اختیار ہو جائے ، پھر اس پیسٹ کو چہرے کے فالتو بالوں پر لگا لیں۔بیس منٹ لگا رہنے دیں۔خشک ہونے پر اپنی ہتھیلیوں کی مدد سے بالوں کی الٹ سمت میں رگڑیں۔یہ چہرے سے بال ختم کرنے کا بہت آزمودہ ٹوٹکا ہے۔
برائلرگوشت کا استعمال جتنا ہوسکے کم کریں،سبزیاں پھل اور سلاد کا استعمال زیادہ کریں۔ جن خواتین یا بچیوں کے ہارمونز بیلنس نہیں وہ اپنے ہارمونز ٹیسٹ کروائیں، ان دونوں ٹوٹکوں سے آپ کے چہرے کے غیرضروری بال تو ختم ہوں گے ہی ساتھ ساتھ چہرے میں چمک آئے گی اور رنگت بھی صاف ہو گی۔
اور یہ دونوں ٹوٹکے صرف چہرے کے غیر ضروری بالوں کیلئے ہیں!
Your Thoughts and Comments
مزید جلد کی حفاظت سے متعلق
-
عید آ رہی ہے گھر کے ساتھ جلد کا بھی رکھیں خیال
-
کلینزر اور اسکن ٹانک
-
دن اور رات کے اوقات کے لئے الگ الگ موئسچرائزر
-
بے داغ اور شاداب جلد
-
حسین نظر آنے کے لئے کیا جتن کریں
-
چکنی جلد اور موسم کے لحاظ سے فیس پیک کی تبدیلی
-
تر و تازہ اور شاداب جلد کے لئے کیا کریں
-
گرمیوں میں جلد کو شاداب رکھیں
-
موسم گرما میں سجنے سنورنے کے لئے
-
رم جھم ساون آیا ہے
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.