Chehre Ki Shadabi Kaise Barqarar Rakhain - Article No. 1444

Chehre Ki Shadabi Kaise Barqarar Rakhain

چہرے کی شادابی کیسے برقرار رکھیں؟ - تحریر نمبر 1444

ہمارے ہاں موسمِ گرما میں جب بھی سورج کی تپش خواتین کے نازک اور دلکش چہرے کو جلانے لگتی ہے تو دھوپ کی تمازت سے چہرے کو محفوظ رکھنے اور رنگت نکھارنے کے لئے اکثرخواتین زیادہ تر بازار میں دستیاب مہنگی کریموں کا سہارا لیتی ہیں

ہفتہ 9 اپریل 2016

ہمارے ہاں موسمِ گرما میں جب بھی سورج کی تپش خواتین کے نازک اور دلکش چہرے کو جلانے لگتی ہے تو دھوپ کی تمازت سے چہرے کو محفوظ رکھنے اور رنگت نکھارنے کے لئے اکثرخواتین زیادہ تر بازار میں دستیاب مہنگی کریموں کا سہارا لیتی ہیں لیکن اگرآسان گھریلو نسخوں سے ہی چہرے کی دلکشی اور خوبصورتی برقرار رکھی جا سکتی ہو تو پھر مہنگی کریموں کے چکر میں پڑنا کہاں کی عقلمندی ہے؟ جلد کی حفاظت کے لئے مختلف اقسام کے ماسک بنانے کی تراکیب آپ کی جلد کو نکھارنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

گاجر کا ماسک:
چکنی جلدپر نکھارلانے کے لئے گاجر کا جوس نکال کر اسے اچھی طرح ٹھنڈا کرنے کے بعد روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اوریہ عمل ہرروز تین مرتبہ دہرائیں۔

(جاری ہے)


انڈے کا ماسک:
خشک جلد کو نرم کرنے کے لئے ایک انڈے کی سفیدی میں ایک لیموں کا عرق ملاکر اچھی طرح پھینٹ لیں۔اس پیسٹ کو پندرہ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے کے بعد تازہ پانی سے دھو لیں۔


بیسن، دہی اور لیموں کا ماسک:
بیسن، دہی اور لیموں سے تیار کردہ ماسک بہترین نتائج کا حامل ہے۔ تھوڑا سا بیسن، دہی اور چند قطرے لیموں کا رس لے کر پیسٹ بنالیں اوراسے چہرے پر لگالیں جب پیسٹ خشک ہوجائے تو چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔یہ ماسک آپ ہفتے میں تین دن استعمال کر سکتی ہیں۔
شہد اور لیموں کا ماسک:
ایک چمچ شہد میں چند قطرے لیموں کا رس مکس کرلیں اس ماسک کوچند منٹ کے لئے چہرے پر لگالیں اور پھر خشک ہونے پر دھو لیں۔

ہلدی اور دودھ کا ماسک:
ہلدی کے پاوٴڈرمیں تھوڑاسا دودھ ملا کراس ماسک کو چند منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔
چہرے کی رنگت صاف کرنے کے لئے:
دیسی باداموں کی مٹھی بھرگریاں باریک پیس لیں پھران میں حسب ضرورت خالص دودھ اور بیسن شامل کرکے لئی سی تیار کر لیں۔ چہرہ اچھی طرح دھو کر اسے چہرے پر ملیں، چند ہی روز میں رنگت صاف ہو جائے گی اورچہرے پر گرمی اورلو کاا ثر بھی نہیں ہوگا۔
اسی طرح ایک حصہ دودھ لیں تین حصے پانی ملا کر کیوبز کی شکل میں فریز کر لیں۔اب ایک کیوب کوململ کے کپڑے میں لپیٹ کر اسے چہرے پرآہستگی سے ملیں۔اس سے نہ صرف آپ کو ٹھنڈک کا احساس ہوگا بلکہ لو اور تپش سے پیدا شدہ سیاہی بھی دور ہوجائے گی۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Chehre Ki Shadabi Kaise Barqarar Rakhain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.