Chikni Jild Aur Mausam Ke Lehaaz Se Face Pack Ki Tabdeeli - Article No. 2719

Chikni Jild Aur Mausam Ke Lehaaz Se Face Pack Ki Tabdeeli

چکنی جلد اور موسم کے لحاظ سے فیس پیک کی تبدیلی - تحریر نمبر 2719

اگر آپ سردیوں میں بھی چکنی مٹی کا ماسک ضرور استعمال کرنا چاہتی ہیں تو اس میں آپ تھوڑی سی ملائی یا پھر چائے کا چمچہ زیتون کا تیل شامل کر لیں

بدھ 27 اکتوبر 2021

موسم گرما میں چکنی جلد کو تازگی اور دلکشی دینے کے لئے چکنی مٹی کا ماسک بہترین ہے‘لیکن موسم سرما میں چکنی مٹی کے ماسک کے استعمال کے بعد چہرہ مزید خشک ہو جاتا ہے اور جلد بہت زیادہ کھینچی ہوئی لگنے لگتی ہے۔اس لئے سرد موسم میں چکنی جلد کی حامل خواتین کو اپنا فیس پیک تبدیل کر لینا چاہئے۔چکنی مٹی کے بجائے کوئی اور ایسا فیس پیک منتخب کریں جو آپ کی جلد کی ساخت سے مطابقت رکھتا ہو۔

(جاری ہے)


لیکن اگر آپ سردیوں میں بھی چکنی مٹی کا ماسک ضرور استعمال کرنا چاہتی ہیں تو اس میں آپ تھوڑی سی ملائی یا پھر چائے کا چمچہ زیتون کا تیل شامل کر لیں۔اس کے علاوہ آپ تھوڑا سا نیم گرم ناریل کا تیل بھی چکنی مٹی کے ماسک میں موسم سرما کے دوران شامل کر سکتی ہیں۔سرد موسم میں ناریل کا تیل ایک بہترین موئسچرائزنگ ایجنٹ ہے۔موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی چکنی مٹی کے ماسک میں ملائی یا تیل شامل کرنا بند کر دیں۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Chikni Jild Aur Mausam Ke Lehaaz Se Face Pack Ki Tabdeeli" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.