Combination Jild Or Uss K Masail - Article No. 2255

Combination Jild Or Uss K Masail

کمبی نیشن جلد اور اس کے مسائل - تحریر نمبر 2255

دنیا کی ہر خاتون سب سے زیادہ توجہ اپنی جلد کی دیکھ بھال پر مرکوز رکھتی ہے کیونکہ ذراسی بے احتیاطی اس کی جلد کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور داغ دھبے بھی پڑ سکتے ہیں۔

منگل 7 جنوری 2020

دنیا کی ہر خاتون سب سے زیادہ توجہ اپنی جلد کی دیکھ بھال پر مرکوز رکھتی ہے کیونکہ ذراسی بے احتیاطی اس کی جلد کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور داغ دھبے بھی پڑ سکتے ہیں۔اس لیے جلد چاہے چکنی ہو یا خشک ،کمبی نیشن جلد ہو یا نرم،ہر طرح کی جلد کی دیکھ بھال کا طریقہ الگ ہوتاہے۔لیکن کمبی نیشن جلد کی حفاظت سب سے زیادہ مشکل کام ہے۔
کمبی نیشن جلد کہ جو چکنی اور خشک دونوں طرح کی خصوصیات رکھتی ہے۔
اس طرح کی جلد میں پیشانی ،ناک اور تھوڑی پر T-Shapeمیں حلقے موجود ہوتے ہیں اور زیادہ تر چکنی جلد کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں یعنی بڑے بڑے دانے اور داغ دھبے وغیرہ ۔جب کہ گالوں کی جلد خشک یا نارمل ہوتی ہے اور صاف بھی ہوتی ہے ۔ایسی جلد پر میک اپ کرنا ایک بہت ہی کٹھن مرحلہ ہوتاہے۔

(جاری ہے)

اکثر خواتین کو تو یہ شکایت رہتی ہے کہ ان کے گالوں پر اچھا میک اپ ہوتاہے لیکنT-zoneپر سے میک اپ اس قدر جلدی اتر جاتاہے اور کبھی کبھی اس zoneپر میک اپ اس قدر چمکتا ہے کہ باقی چہرے کا میک اپ ماند پڑجاتاہے۔


اکثر خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ کلینزر کے استعمال سے یہ الجھن دور ہو سکتی ہے لیکن دراصل کلینزر کا اثر تھوڑی دیر ہی رہتاہے ۔زیادہ تر جلد بے رونق یا خشک ہو جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق کمبی نیشن جلد کی حفاظت اور اس پر خوبصورتی لانے کی خاطر سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ چہرے کے ہر حصے کی الگ الگ طرح سے دیکھ بھال کی جائے۔اگر چہ ایک مشکل مرحلہ ہے لیکن فائدہ بھی اسی طرح ہوتاہے۔
اس طرح الگ الگ دیکھ بھال کرنے کے لئے آپ کو مخصوص مصنوعات تک محدود رہنے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ مختلف اقسام کی مصنوعات کا استعمال کر سکتی ہیں۔
امراض جلد کی ماہر اورBeauty From The Inside Outکی مصنفہ ڈاکٹر ڈیانا بیہوا(Dr.Diana Bihova) کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کی جن کی جلد کمبی نیشن ہے ان کو کلینز ر سے دن میں صرف دو مرتبہ دھونا چاہیے۔
کلینزر کا انتخاب کرتے وقت یہ بات ذہن میں رکھئے کہ اپنے گالوں کے لئے Low alcohol content والے کلینزر کا انتخاب کریں۔
جب کہT-zoneکے لئے خشک کلینزر کا۔خشک کلینزر(یعنی چکنائی سے پاک کلینزر)کو استعمال کرنے سے پہلے ٹھنڈا کر لیں۔اس طرح اس کا زیادہ اثر ہو گا اور زائد چکنائی تیزی سے جذب ہو گی۔
اگر آپ موئسچرائزر استعمال کررہی ہیں تو اس میں تھوڑا سا پانی ملا کر موئسچرائزر کا استعمال کیجئے یا پھر موئسچرائزر استعمال کیجئے کہ جس میں چکنائی جذب کرنے والے اجزاء موجود ہیں۔

اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کو اپنی جلد کی حفاظت کے لئے ڈھیروں مصنوعات نہ خریدنی پڑیں تو اس کے لئے بازار میں اب ایسی مصنوعات موجود ہیں کہ جو اس مشکل کو دور کر سکتی ہیں۔مختلف موئسچرائزر ،کلینزنگ کریم موجود ہیں کہ جو ایک ہی وقت میں ہر طرح کا اثر دکھاتی ہیں۔اس طرح کا اسکن کیئر دن میں 2مرتبہ استعمال کیا جا سکتاہے جو سب سے پہلے چہرے کو صابن کی طرح صاف کرتاہے ۔
پھر لوشن کی طرح چہرے کا مساج کرتاہے اور پھر موئسچرائزر کی طرح جلد کو نکھارتاہے۔ساتھ ہی خشک حصوں کو بھی نکھارتاہے اور چکنی جلد کی زائد چکنائی کو جذب کرلیتاہے۔کمبی نیشن جلد کے لئے اسکن ریفائنڈ جیل کا استعمال بھی اچھا رہتاہے جو T-zone کی زائد چکنائی کو جذب کرلیتاہے یا پھر ہائیڈروجیل لوشن کا استعمال بھی کر سکتی ہیں جو صرف پانچ منٹ میں اثر دکھاتاہے۔

ماسک کا استعمال
کمبی نیشن جلد پر ماسک کا استعمال بھی اچھا رہتاہے۔خاص کر ماسک اگر بھاپ لینے کے بعد لگایا جائے تو زیادہ اچھے اثرات ہوتے ہیں۔امریکہ کی کالم نویس ہیلوایز(Heloise)کا کہنا ہے کہ اپنے چہرے پر بھاپ دینے کے عمل کو معمول کا حصہ بنائیے کیونکہ اس سے چہرے کے داغ دھبے ختم ہو تے ہیں اور جلد میں نمی آتی ہے۔اگر بھاپ دینے کے بعد ماسک کا استعمال کر لیا جائے تو جلد کی زیادہ اچھی صفائی ہوتی ہے۔

بھاپ دینے کا عمل اس طرح شروع ہوتا ہے کہ سب سے پہلے اپنے چہرے کو پانی سے دھولیجئے اس سے داغ دھبے نرم پڑ جاتے ہیں اور چہرے پر نمی آتی ہے۔پھر ایک برتن میں پانی گرم کیجئے اور ہلکا سا ٹھنڈا کر لیجئے۔کھولتا ہوا پانی ہر گز استعمال نہ کیجئے کیونکہ اس سے جلد کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔اب پانی کے برتن پر اپنا چہرہ رکھ کر تولیے کو اپنے اوپر اس طرح ڈالئے کہ آپ کا سر اور برتن دونوں ڈھک جائے۔
اس طرح بھاپ باہر نہیں نکل سکے گی۔تقریباً پانچ منٹ تک یونہی بھاپ لیجئے۔تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد اپنا سر اوپر ضرور کیجئے۔بھاپ لینے کے بعد برف کو اپنے چہرے پر رگڑ یئے اور پھر تولیے سے اپنا منہ صاف کر لیجئے۔اب ماسک لگانے کا عمل شروع ہو گا۔ماسک دو طرح کے ہوتے ہیں۔ایک Clay basedماسک ہوتاہے جو کہ چکنی جلد کے لئے ہوتاہے۔
دوسرا ماسک کریم بیسڈ(Cream based)ہوتاہے جو کہ خشک جلد کو موئسچرائزر کرتاہے۔
کمبی نیشن جلد پر دونوں طرح کے ماسک کا استعمال کرنا ہو گا۔اگر آپ کو ایسے ماسک تلاش کرنے میں مشکل ہورہی ہے کہ جو ایک ہی وقت میں جلد کو موئسچرائزر کرنے کے ساتھ ساتھ چہرے کو صاف بھی کریں تو آپ کو اپنے چہرے پر چکنی وخشک جلد کے لئے الگ الگ ماسک کا استعمال کرنا ہوگا۔ماہر امراض جلد ڈاکٹر ہیبرمین نے ایسے ماسک بتائے ہیں کہ جو آپ گھر پر بنا سکتی ہیں اور جو زیادہ اچھے طریقے سے جلد کی صفائی کرتے ہیں۔

لیموں اور شہد کا ماسک
2کھانے کے چمچے ابلے ہوئے پانی میں3کھانے کے چمچے شہد ملائیے اور پھر2کھانے کے چمچے لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنا لیجئے۔اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کر20منٹ تک سوکھنے دیجئے۔شہد چہرے کے داغ دھبے صاف کرتاہے جبکہ لیموں سے جلد نرم ہو جاتی ہے۔
اسٹرابیری اور مکھن کا ماسک
10اسٹرابیریز کو میش کرکے ایک چائے کے چمچے مکھن اور لیموں میں ملا دیجئے۔
اس پیسٹ کو چہرے پر15منٹ تک لگائے رکھیں ۔پھر نیم گرم پانی سے اپنے چہرے کو دھو لیجئے۔اسٹرابیریز جلد کی چکنائی کو جذب کر لیتی ہیں اور کنٹرول بھی کرتی ہیں جبکہ مکھن چہرے کو موئسچرائزر کرتاہے۔ان تمام موئسچرائزر ،کلینزر اور ماسک کے استعمال سے آپ کی کمبی نیشن جلد بے حد خوبصورت اور پرکشش بن جائے گی۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Combination Jild Or Uss K Masail" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.