
Dahi Husn Ka Qudarti Muhafiz - Skin Care
دہی حسن کا قدرتی محافظ - جلد کی حفاظت
جمعہ 22 جولائی 2016

دہی حسن کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے نہ صرف رنگت میں نکھار آتا ہے بلکہ داغ دھبوں اور کیل مہاسوں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔ اس میں زنک، کیلشیم، وٹامن بی ون، بی ٹو اور بی 12 کے علاوہ حیاتین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو جلد کو بنیادی خامرے اور اجزاء فراہم کرتی ہے۔ بغیر بالائی کا دہی کیلشیم کا خزانہ ہے اس کے استعمال سے جلد کو بڑھتی عمر کے اثرات سے بھی پایا جاسکتا ہے۔ دہی کو مختلف انداز میں استعمال کرکے بے داغ اور خوبصورت جلد کا حصول ممکن ہے۔
چہرے کی الرجی کیلئے: دہی کی بلائی اتارلیں ، باقی دہی کو خوب اچھی طرح پھینٹ لیں، اس پھینٹی ہوئی دہی کو چہرے ہر لگائیں، کچھ دیر کے بعد چہر ہ دھولیں اس سے چہرے کی حساسیت ختم ہوجائے گی۔
(جاری ہے)
دہی بطور موئسچرائزر: دہی ایک بہترین قدرتی موئسچرائزر ہے اس کے استعمال سے جلد کے خلیوں کی دوبارہ تعمیر ہوتی ہے اور جلد کی عمومی صحت درست ہوتی ہے۔
کیل مہاسوں اور داغ دھبوں کیلئے: بالائی سے پاک دہی میں تھوڑا سا خمیر اور عرق گلاب ملائیں۔ اس کو چہرے پرلگائیں۔ اس کے استعمال سے نہ صرف کیل مہاسوں کا خاتمہ ہوگا بلکہ دانوں کے خاتمے کیلئے بھی بہترین ہے۔ دوچھوٹے چمچے پپیتا (گودا) اور بغیر بلائی کا دہی ملاکر چہرے پر لگائیں، پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں۔
جھائیوں کیلئے: رات کوسونے سے پہلے دہی کو جھائیوں پراچھی طرح ہلکے ہاتھ سے ملیں، صبح منہ دھولیں۔ چہرے کی تمام جھائیوں ختم ہوجائیں گی۔
چہرے کی پھیکی جلد کو چمکدار بنانے کے لئے:
پھیکی جلد کو چمکدار بنانے کیلئے ایک کھانے کا چمچہ جئی کاآٹا کھٹے دہی میں اس قدر ملائیں کہ اس کا پیسٹ تیار ہوجائے۔ پھراس میں کھیرے یاانگور کارس شامل کرلیں۔ اب اس پیسٹ کو چہرے پرلگا کر مالش کریں، تقریباََ آدھے گھنٹے تک لگارہنے دیں پھر چہرے کو دھولیں، اس سے آپ کے چہرے کی جلد چمک اٹھے گی۔
رنگت میں نکھار کیلئے: نارنگی کے چھلکوں اور ہلدی کو پیس کردہی ملالیں، اب اس کریم کو چہرے پر لگائیں، اس کریم کے استعمال سے رنگت میں نکھارآجائے گا۔ آدھی پیالی دہی میں ایک چمچہ، زیتون کا تیل اور تھوڑا سا لیموں کا رس ملائیں۔ اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور 10منٹ بعد منہ دھولیں۔
دہی میں لیموں یاکینو کارس شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔ اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں اور دس منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں۔ پھرسادہ پانی سے منہ دھو لیں اور عرق گلاب سے چہرہ دھولیں لیموں یاکینو کی بجائے کسی بھی پھل کارس شامل کیاجاسکتا ہے۔
ہاتھوں اور پیروں کیلئے: ہاتھوں اور پیروں کی رنگت بھدی لگے تو آدھی پیالی دہی میں گنے کا سرکہ خوب پھینٹ کر ہاتھوں اور پیروں پر ملیں،د س منٹ بعددھولیں۔
Your Thoughts and Comments
مزید جلد کی حفاظت سے متعلق
-
عید آ رہی ہے گھر کے ساتھ جلد کا بھی رکھیں خیال
-
کلینزر اور اسکن ٹانک
-
دن اور رات کے اوقات کے لئے الگ الگ موئسچرائزر
-
بے داغ اور شاداب جلد
-
حسین نظر آنے کے لئے کیا جتن کریں
-
چکنی جلد اور موسم کے لحاظ سے فیس پیک کی تبدیلی
-
تر و تازہ اور شاداب جلد کے لئے کیا کریں
-
گرمیوں میں جلد کو شاداب رکھیں
-
موسم گرما میں سجنے سنورنے کے لئے
-
رم جھم ساون آیا ہے
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.