DeekhBhaal K Lehaz Se Mushkil Tareen Jild Combination Skin - Skin Care
دیکھ بھال کے لحاظ سے مشکل ترین جلد کمبی نیشن اسکن - جلد کی حفاظت
منگل نومبر

جلد کی انتہائی عام سی قسم جسے کمبی نیشن اسکن کہا جاتا ہے اس کی دیکھ بھال اتنا ہی مشکل ترین کام ہے۔اس ٹائپ کی جلد پیشانی سے لے کر ناک سے ہوتی ہوئی تھوڑی تک کے حصوں میں انفرادی ٹی شیپ (T) پینل بناتی ہے اور چکنے کمپلیکشن کی تمام خصوصیات کو نمایاں کرتی ہے۔بڑے بڑے مسامات اور دھبے۔البتہ رخساروں کی جلد خشک یا نارمل ہوتی ہے اور اس کے مسامات بھی باریک ہوتے ہیں۔میک اپ ان کے لئے بھی مسائل اور پریشانیاں پیدا کرتا ہے جن کی جلد کمبی نیشن ٹائپ کی ہوتی ہے۔بہت سی خواتین اس بات کی شکایت کرتی ہیں کہ میک اپ کرنے کے چند گھنٹوں بعد ٹی زون (T) کے مقابلے میں رخساروں پر ان کا میک اپ مقابلتاً تروتازہ رہتا ہے جب کہ ٹی زون پر سے غائب ہو جاتا ہے۔مزید یہ کہ ٹی زون پر میک اپ کی رنگت تبدیل ہو جاتی ہے۔
روایتی/ رسمی جلد کی حفاظت
اکثر خواتین اس مسئلہ پر قابو پانے کے لئے زیادہ طاقتور کلینرز استعمال کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔یہ ترکیب کچھ دیر کے لئے تو کارگر رہتی ہے۔البتہ آگے جا کر ڈی ہائیڈریشن پیلنگ (کھال کا چھلکے کی مانند اترنا) اور خارش یا جلن پیدا ہو سکتی ہے۔چونکہ کمبی نیشن جلد دو مختلف جلدی اقسام پر مشتمل ہوتی ہے اس لئے یہ جلد کی دیکھ بھال کے معمول کے طریقوں کلینزنگ‘ٹوننگ اور موئسچرائزنگ کے مقابلے میں قدرے زیادہ پیچیدہ طریقوں کی متقاضی ہوتی ہے۔بیشتر بیوٹی ایکسپرٹس اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ کمبی نیشن اسکن کی دیکھ بھال اور حفاظت کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ مختلف حصوں کو علیحدہ علیحدہ ٹریٹمنٹ دی جائے۔ہو سکتا ہے کہ یہ بات آپ کو پریشان کن لگی ہو لیکن آپ کی جلد کے توازن کو برقرار رکھنے کا یہی بہترین طریقہ ہے۔اچھی خبر یہ ہے کہ آپ کو صرف ایک رینج کی پروڈکٹس تک محدود نہیں رہنا پڑے گا۔مختلف رینج کی پروڈکٹس کا استعمال بھی بالکل درست رہتا ہے۔ایک ماہر امراض جلد کے مطابق کمبی نیشن جلد کی حامل خواتین کو اپنا چہرہ ایک دن میں دو مرتبہ سے زیادہ نہیں دھونا چاہئے اور ایسا کلینزر استعمال کرنا چاہئے جو زیادہ تیز نہ ہو۔اپنے ٹونر کا انتخاب کرتے وقت ایسے کا انتخاب کیجئے جس میں الکحل کی مقدار کم ہو جو آپ کے رخساروں کے لئے ہو گا اور اپنے ٹی زون کے لئے اسٹرنجنٹ کا انتخاب کریں۔ اس بات کی یقین دہانی بھی کر لیں کہ آپ نے استعمال سے قبل اپنے اسٹرنجنٹ کو یخ(Chill) کر لیا ہے۔اس طرح وہ بہتر کام کرتا ہے اور جلد کو کنٹرول کرنے اور اضافی تیل کو ہٹانے میں موٴثر ثابت ہوتا ہے۔موئسچرائزر ایسا منتخب کریں جس میں واٹر بیس لائٹ (ہلکا) ہو یا پھر ان میں سے کسی کا انتخاب کریں جن میں خارج ہونے والے اضافی تیل کو معمول پر لانے والے اسپیشل ایجنٹس شامل ہوں۔
آل ان ون اسکن کیئر
اگر آپ جلد کے مختلف حصوں کے لئے مختلف پروڈکٹس کی بھاگ دوڑ سے بچنا چاہتی ہیں تو آپ کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ کئی کاسمیٹکس برانڈز نے اب کمبی نیشن اسکن کے لئے ایک اسکن کیئر رینج متعارف کرا دی ہے۔کلینیک (Clinique) پریسکریپٹیوز (Prescriptives)پے یوٹ (Payot) اور کلیئرنس (Clarins) ان چند اہم برانڈز میں سے ایک ہیں جن کی پروڈکٹس خاص طور پر کمبی نیشن اسکن کے لئے ہیں۔کلینیک دن میں 2 مرتبہ 3 اسٹیپ کے اپنے اسکن کیئر سسٹم کو تجویز کرتا ہے جو کہ فیشل سوپ مائلڈ کلاری فائنگ لوشن 2 اور ڈرامیٹکل ڈفرینٹ موئسچرائزنگ لوشن پر مشتمل ہے۔یہ اسکن کیئر رینج جلد کے خشک حصوں پر ملائم انداز سے استعمال کرنے سے ٹی زون پر اضافی چکنائی سے نجات دلا دیتی ہے۔پریسکریپٹیو ایگزیکٹ اسکن کیئر سسٹم میں جلد کی پانچ مختلف اقسام یعنی خشک یعنی ڈرائی (Dry)‘نارمل/ ڈرائی‘نارمل‘نارمل/آئلی اور آئلی کیلئے پروڈکٹس ہیں وہ جن کی جلد نارمل / آئلی ہے وہ ان کی اسپارکلنگ کلین جیل واش ٹرائی کر سکتی ہیں جو کہ نہ صرف جلد کو اچھی طرح صاف کر دیتا ہے بلکہ اس کے باوجود اسے ایک متوازن حالت میں برقرار رہنے کے قابل بھی رکھتا ہے۔کمبی نیشن اسکن کیلئے اسکن ریفائننگ جیل بھی تجویز کیا جاتا ہے۔جو ٹی زون پر سے جلد کی اضافی چکنائی سے نجات دلاتا ہے اور سمپلی موئسچر جو کہ ایک ہائیڈو جیل لوشن ہوتا ہے اور جلد کو صرف پانچ منت کے اندر اس کے آئیڈیل توازن کو حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔
کمبی نیشن اسکن کے لئے پے یوٹ کا جواب ان کی پیوری فائنگ رینج ہے۔ان کا لائٹ فوم جس کا نام فیشنل فوم واشنگ جیل پیوری فینٹ ہے‘وہ ٹی زون پر سے روغنی غدود سے خارج ہونے والی اضافی روغنی رطوبت کو ہٹا دیتا ہے اور اس کے ساتھ ہی جلد ہی ملائم اثر قائم رکھتا ہے ۔جہاں تک جلد کی موئسچرائزنگ کا تعلق ہے تو ان کا موئسچرائزنگ بیس پیوری فینٹ اور میٹ فنش کریم پیوری فینٹ جس میں سائیٹو بیول آئرس کمپلیکس اور اینٹی شائن ایجنٹس شامل ہوتے ہیں وہ نہ صرف اضافی روغنی رطوبت کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ہی جلد آبید بھی کرتا ہے۔کلارنس کی بھی کمبی نیشن اسکن کے لئے پروڈکٹس کی ایک وسیع رینج ہے۔جن میں کلینزنگ ملک ودھ جینٹین‘ جینٹل فومنگ کلینزر‘ٹوننگ لوشن فار کمبی نیشن اینڈ آئلی اسکن‘لوٹس کریم اور لوٹس آئل شامل ہیں۔ان تمام میں وہ لازمی خصوصیات شامل ہیں جو چکنائی کے پیدا ہونے کو نارمل رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔
ماسک کا استعمال
کمبی نیشن اسکن کے ٹریٹمنٹ کے لئے ماسک بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔یہ خاص طور پر اس وقت بہترین طور پر کارگر ثابت ہوتے ہیں جب چہرے کو بھاپ دی جا چکی ہو۔ایک ماہر بیوٹیشن کا کہنا ہے کہ آپ بھاپ لینے کو اپنی کمبی نیشن اسکن کیئر کے معمول کا ایک حصہ بنا لیں کیونکہ یہ نہ صرف مسامات کی گہرائی تک صفائی کرتی ہے بلکہ جلد کو آبید بھی کرتی ہے۔اور ماسک لگانے یا ایکسفو لیئٹر کے استعمال کے بعد یہ عمل کیا جائے تو یہ نہ صرف ٹریٹمنٹ کے عمل کو سہل کر دیتا ہے بلکہ اسے مزیدار پر اثر بنانے میں مدد دیتا ہے۔بھاپ لینے کے عمل کی ابتداء چہرے کو دھونے سے کریں۔اس سے چہرے کے مسامات نرم ہو جاتے ہیں اور جلد کو آبیدگی ملتی ہے۔پھر ایک برتن میں پانی ابال لیں اور اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔اس کے بعد برتن کو کسی کاؤنٹر پر رکھ دیں اور خود کو بخارات کے قریب لے جائیں(لیکن پانی سے کم از کم ایک فٹ کے فاصلے پر)پانی کے بخارات کو اڑنے سے(ضائع ہونے سے)بچانے کے لئے ایک تولیہ لے کر اس سے اپنے سر اور برتن کو ڈھانپ لیں۔بھاپ لینے کا یہ عمل پانچ منٹ کے دورانیے کا ہونا چاہئے۔اس دوران آپ وقفے وقفے سے اپنا سر اٹھاتی رہیں۔بھاپ لینے کے عمل کو طول نہ دیں کیونکہ یہ غیر ضروری ہو گا۔ماسک کی درجہ بندی دوکیٹگریز میں کی جا سکتی ہے۔
1۔ کلے بیس ماسک (Clay-Base) جو روغنی غدود سے خارج ہونے والے اضافی روغن کو جذب کرتا ہے۔
2۔کریم بیس ماسک (Cream-Base) جو خشک حصوں کو نم کرتاہے۔کمبی نیشن اسکن روایتی طور دو مختلف ماسک کا استعمال چاہتی ہے ۔البتہ اگر آپ کو ایسا درست ماسک تلاش کرنے میں دشواری پیش آرہی ہو کہ جو گہرائی تک صفائی کرنے کے ساتھ ہی ساتھ موئسچرائز بھی کرتا ہو تو پریشان ہونے کے چنداں ضرورت نہیں۔اس لئے کہ آپ وقت کے وقت بھی ماسک اپلائی کر سکتی ہیں۔اس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ مختلف ماسک اپنی جلد کے مختلف حصوں پر لگائیں جو کہ آپ کی ضرورت کے مطابق ہوں۔لیکن یہاں پر ایسے ماسک کی ترکیب بھی بتائی جا رہی ہے جو کہ ایک ساتھ اپلائی کرنے سے آپ کی ضرورت کو پورا کر دیں گے۔ایک ماہر جلد ڈاکٹر ہیبرمین جو ”اے ڈرما ٹولوجیسٹس گائیڈ ٹو اے لائف ٹائم آف بیوٹی اینڈ ہیلتھ“ نامی کتاب کے مصنف بھی ہیں‘ذیل میں دیئے گئے چند ماسک تجویز کرتے ہیں جو کہ گھر میں بھی بنائے جا سکتے ہیں اور کمبی نیشن اسکن کے لئے ہیں۔
لیموں اور شہد کا ماسک
تین کھانے کے چمچ شہد کو 2 کھانے کے چمچ ابلتے ہوئے پانی میں حل کر لیں اور پھر 2 کھانے کے چمچ لیمن جوس ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ کو چہرے پر لگا لیں۔پیسٹ کے ٹھنڈا ہونے تک انتظار کریں اور پھر 20 منٹ تک چھوڑ دیں۔اس کے بعد کنکنے پانی (ہلکے گرم) سے منہ دھو لیں۔شہد مسامات کی صفائی کرتا ہے جبکہ لیموں اپنی تیزابی خاصیت کی بناء پر جلد کو ملائم اور نرم کرتا ہے۔
بادام اور وچ ہیزل کا ماسک
پسے ہوئے آدھا کپ بادام کو وچ ہیزل(Witch Hazel) کے ساتھ مکس کرکے پیسٹ بنا لیں اسے 15 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر ہلکے گرم پانی سے منہ دھو لیں۔
اسٹرابیری اور مکھن کا ماسک
لگ بھگ 10 عدد اسٹرابیریز لے کر انہیں میش کر لیں(کچل لیں) اور اس کو ایک چائے کا چمچہ مکھن اور لیمن جوس کے ساتھ مکس کر لیں اسے چہرے پر لگا لیں اور 15 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر ہلکے گرم پانی سے منہ دھو لیں۔اسٹرابیریز چکنائی کو جذب کرنے اور کنٹرول کرنے کیلئے بہترین ہیں جبکہ مکھن ایک عمدہ موئسچرائزنگ ایجنٹ ہے۔
(جاری ہے)
وہ پھیکا اور گدلا سا دکھائی دینے لگتا ہے اور چمک کی جانب مائل ہوتا ہے۔
اس سے ایک پرفیکٹ میٹ کمپلیکشن کو قائم رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔روایتی/ رسمی جلد کی حفاظت

تاریخ اشاعت:
2020-11-24
خواتین سے متعلق نئے مضامین
Your Thoughts and Comments
Special Skin Care article for women, read "Deekhbhaal K Lehaz Se Mushkil Tareen Jild Combination Skin" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید جلد کی حفاظت سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2020 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2020 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.