Deer Tak Jawan Or Haseen Rehne K Liye - Article No. 2205

Deer Tak Jawan Or Haseen Rehne K Liye

دیر تک جوان اور حسین رہنے کے لیے․․․․․ - تحریر نمبر 2205

تادیر جوان ،شاداب اور تروتازہ رہنا شاید ہر مرد اور ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے۔

منگل 12 نومبر 2019

تادیر جوان ،شاداب اور تروتازہ رہنا شاید ہر مرد اور ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے۔طویل عمری میں بڑھاپا کتنا ہی ناگزیر ہو ،کئی لوگ اس سے خوفزدہ ر ہتے ہیں۔صرف خواتین ہی نہیں کئی مرد بھی بڑھاپے کی آمد پر کچھ نہ کچھ اداس ہو جاتے ہیں عورتیں بڑھاپے کے آثار اپنے بالوں میں اور اپنے چہرے پر دیکھنا نہیں چاہتیں۔کئی خواتین بہت پیسہ خرچ کرکے سر کے بالوں کی سفیدی ،چہرے کی جلد کا ڈھلکنا چھپا نا چاہتی ہیں تو کئی مرد ہیئر کلر استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ڈھلتی عمر میں جوانوں سے مشغلے اختیارکرکے بڑھاپے کی آمد سے انکاری دکھائی دیتے ہیں۔

بڑھاپا آنے سے روکا نہیں جا سکتالیکن جواں عمری سے درست لائف اسٹائل اپنا کر ،ورزش مسلسل جاری رکھ کر ،زبان کے چٹخاروں،بسیار خوری کی خواہش پر قابو پا کر اور صحیح خوراک لے کر بڑھاپے کو طویل عرصے تک ٹالا جا سکتاہے۔

(جاری ہے)


عمر کا ایک دور ایسا آتاہے جب صحت اور حسن کے حوالے سے تشویش بڑھنے لگتی ہے۔کچھ غذائیں ایسی ہیں جو بڑھتی عمر کے جلد پر اور دیگر اعضاء پر اثرات روکنے میں معاون ہو سکتی ہیں۔

درست خوراک نہ صرف وزن کی زیادتی پر قابو اور جسمانی دفاعی نظام کو فعال رکھتی ہے بلکہ جھریوں سے تحفظ ،بالوں کو چمک اور بڑھاپے کی دیگر علامات کو دور رکھتی ہے۔
تربوز
موسم گرما میں پیاس بجھانے والا یہ پھل لائیکو پین نامی جز سے بھر پور ہوتاہے۔اینٹی آکسائیڈنٹ سے بھر پوریہ جز تربوز اور ٹماٹر کو سرخ رنگ دیتاہے اور جلد کو سورج کی شعاعوں سے ہونے والے نقصان سے بچاتاہے۔
ایک تحقیق کے مطابق تر بوز میں ٹماٹروں کے مقابلے میں چالیس فیصد زیادہ نباتاتی کیمیکل ہوتاہے جو سن اسکرین کی طرح جلدکی چمک دمک بر قراررکھنے میں مدد گار ہوتاہے۔
انار
اس پھل کے بیجوں میں اینٹی آکسائیڈنٹس اور وٹامن سی کافی مقدار میں ہوتاہے اور چہرے کو جھریوں ،خشکی اور دیگر عوارض سے بچانے میں مفیدہے۔ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی کا استعمال درمیانی عمر میں جلد کو خشکی اور جھریوں کا امکان کم کرتاہے۔
انار میں موجود اینتھو سیان جلد کو پرکشش انداز جبکہ ایلیجک ایسڈ سورج کی شعاعوں سے ہونے والے نقصانات کی روک تھام کرتے ہیں۔
بلیوبیریز
یہ پھل چہرے کی سرخی کو بڑھانے میں مفید ہے۔اس پھل میں موجودوٹامن سی اور ای جلد کو نرم وملائم بناتے ہیں۔اس میں پائے جانے والے دیگر اجزاء جلد کی رنگت کو سنوارنے کا کام بھی کرتے ہیں۔

سبز پتوں والی سبزیاں
پالک سے لے کر ساگ تک یہ سبزیاں کیروٹین نامی جز سے بھر پور ہوتی ہیں۔کیروٹین جلد کے خلیات کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ ان میں نمی کو بر قرارر کھتاہے۔یہ جلد کو ہونے والے نقصانات کو دور رکھنے میں بھی مفیدہیں۔بلڈ پریشر قابو میں رکھنے کے لیے بھی ان سبزیوں کو اہم تصور کیا جاتاہے۔
مشروم
مشروم میں ایک منرل سیلینیم جو جلد کو سورج کی شعاعوں سے ہونے والے نقصان سے تحفظ دیتاہے۔
ایک تحقیق کے مطابق مشروم کا استعمال جسم میں تانبے یا کاپر کی سطح کو متوازن رکھتاہے جس کے نتیجے میں بالوں میں سفیدی جلد نہیں آتی۔
انڈے
انگلیوں کے ناخن کو پروٹین کی کمی کمزور کر سکتی ہے۔اس سے تحفظ کے لیے انڈوں کا استعمال مفید ہے جوبی کمپلیکس وٹامن سے بھر پور ہوتے ہیں۔یہ جسم میں پروٹین کی کمی نہیں ہونے دیتے ۔
انڈوں میں شامل پروٹین سے بلڈ پریشر میں کمی آتی ہے اور امراض قلب کا خطرہ بھی کم ہو جاتاہے۔
اخروٹ
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای سے بھر پور یہ خشک میوہ بالوں میں نمی بر قرارر کھنے میں مدد گار ہے،اخروٹ میں کاپر کی مقدار بھی کافی ہوتی ہے جو جلد اور بالوں کے قدرتی رنگ کو بر قراررکھنے میں مدد دیتاہے۔اس منرل کی کمی بالوں کو قبل ازوقت سفید کر سکتی ہے۔

آم
آم بیٹا کروٹین سے بھر پور ہوتے ہیں۔بیٹا کروٹین جلد کو اپنی مرمت خود کرنے کی صلاحیت دیتاہے اور چہرے پر جھریوں کو بھی روکتاہے۔جلد کو ملائم رکھنے کے لیے بھی اس مزیدار پھل کا استعمال مفید ہے۔آم میں وٹامن اے خلیات کو تحفظ دے کر انہیں تنزلی سے بچاتاہے۔
خربوزے
خربوزوں میں بھی بیٹا کروٹین اور وٹامن اے پائے جاتے ہیں جو نہ صرف سر کے جلدی خلیات کی نشوونما کو کنٹرول کرتے ہیں بلکہ جلدکی اوپری تہہ کی چمک بھی بڑھاتے ہیں۔

زیتون کا تیل
زیتون کا تیل عمر بڑھنے کے ساتھ لاحق ہونے والی کئی بیماریوں کی روک تھام میں مدد گار ہے۔اس کا استعمال بلڈ پریشر کو کم کرتاہے ،امراض قلب کا خطرہ کم کرتاہے ،میٹا بولک سینڈروم کی روک تھام کرتاہے یعنی ذیابیطس اور خون کی شریانوں کے امراض سے تحفظ دیتاہے۔زیتون کا تیل کینسر کے خلاف تحفظ کے لیے بھی موثر ہے۔
زیتون کا تیل جلد کو جوان رکھنے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
گریاں
ایک حالیہ طبی تحقیق کے مطابق روزانہ کچھ مقدار میں نٹس جیسے مونگ پھلی یا اخروٹ وغیرہ کا استعمال زندگی کو طویل کرنے میں مدد کر سکتاہے۔تحقیق کے مطابق نٹس کے باقاعدہ استعمال سے ذیابیطس اور کینسر سے جسم کو ہونے والے نقصانات کا خطرہ کافی حد تک کم ہو جاتاہے۔

سرخ شملہ مرچ
سرخ مرچ وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے۔اس میں شامل دیگر اجزاء جسم میں موجود مضر صحت اجزاء کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں جس سے بڑھتی عمر کی وجہ سے ہونے والی جسمانی تنزلی کی رفتار میں کمی آتی ہے۔
شہد
شہد قدرتی طور پر جراثیم کش ہوتاہے۔اس میں اینٹی آکسیدنٹس اور متعدد دیگر اجزاء موجود ہوتے ہیں،شہد جلد کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند سمجھا جاتاہے۔شہد کو پیا جائے،اسے فیس ماسک کی شکل میں استعمال کیا جائے یا خام حالت میں لگا یاجائے،یہ چہرے کا ورم کم کرنے کے ساتھ ساتھ کیل مہاسوں کا علاج کرتاہے جبکہ خشک جلد کو نمی فراہم کرتاہے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Deer Tak Jawan Or Haseen Rehne K Liye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.