Dhoop Mein Jhulsi Jild - Article No. 2595

Dhoop Mein Jhulsi Jild

دھوپ میں جھلسی جلد - تحریر نمبر 2595

سورج کی شعاعوں سے نہ صرف جلد جھلس کر سیاہ ہو جاتی ہے بلکہ سورج کی الٹراوائلٹ ریز اسکن کینسر کا بھی سبب بنتی ہیں

منگل 18 مئی 2021

سورج کی شعاعوں سے نہ صرف جلد جھلس کر سیاہ ہو جاتی ہے بلکہ سورج کی الٹراوائلٹ ریز اسکن کینسر کا بھی سبب بنتی ہیں۔اس سے محفوظ رہنے کے لئے تیز دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کریں یا دن کے وقت باہر نکلنے سے پہلے ایسے معیاری سن بلاک لوشن کریم کا استعمال کریں ۔جس میں SPF20 یا SPF30 شامل ہو۔اگر آپ کو 2 گھنٹے سے زیادہ دیر تک دھوپ میں رہنا ہے تو اس کریم کو دوبارہ لگائیں۔
۔دھوپ میں باہر نکلتے ہوئے چھتری یا شیڈ والی ٹوپی ضرور استعمال کریں۔
اگر آپ کی جلد سورج کی شعاعوں سے بری طرح جھلس گئی ہے اور تکلیف دے رہی ہے تو اس کے لئے ایک فیس پیک تیار کریں۔1 چائے کا چمچہ کھیرے کا رس اور 1 چائے کا چمچہ لیموں کا رس ملائیں اور اس میں 1 چٹکی ہلدی پاؤڈر ملا کر چہرے پر 15 منٹ تک لگائیں اور اس کے بعد ٹھندے پانی سے چہرہ دھو لیں۔

(جاری ہے)

یہ فیس پیک لگانے سے جلد کو سکون ملے گا۔اس کے علاوہ دھوپ میں زیادہ وقت کام کرنے والے افراد اپنی جلد کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور ہر ہفتے باقاعدگی سے جلد کی کلینزنگ کریں۔
1 کھانے کا چمچہ شہد‘2 کھانے کے چمچے بادام کا پاؤڈر اور 1/2 چائے کا چمچہ لیموں کا رس ملا کر پیسٹ تیار کر لیں۔اس کے بعد اس پیسٹ سے چہرے پر آہستگی سے اچھی طرح مساج کریں۔مساج انگلیوں کے پوروں سے گولائی کے رُخ پر (Circular Motion) سے کریں۔اس کے بعد چہرے کو گرم پانی سے دھو لیں۔ہفتے میں ایک مرتبہ اس طرح چہرے کی کلینزنگ کرنے سے جلد کی قدرتی تازگی و شادابی بحال ہو جائے گی۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Dhoop Mein Jhulsi Jild" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.